تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"شَریف" کے متعقلہ نتائج

کَلِمَہ

لفظ، قول، بات، سخن، فقرہ، قصہ

کَلِمَہ گو

کلمہ پڑھنے والا، حلقہ بگوش، دم بھرنے والا، مسلمان، دین اسلام کا قائل، دین اسلام کا پیرو، دعا گو، معتقد

کَلِمَۂ حَق

خدا کا کلام، خدا کا فرمودہ

کَلِمَۂ خَیْر

بھلائی کی بات، اچھی بات، تعریفی یا سفارشی لفظ

کَلِمَۂ شُکْر

شکریے کے الفاظ، حرف تشکر، کلمہ تشکر، مراد: الحمد للہ، شکر ہے اللہ کا

کَلِمَۂ حَیرَت

تعجب کے موقع پر منھ سے نکلنے والا لفظ، مثلاً: اوہ، آہا، سبحان اللہ وغیرہ

کَلِمَہ بَہ کَلِمَہ

لفظ بہ لفظ، حرف بہ حرف

کَلِمَہ خواں

کَلِمَۂ کُفْر

وہ بات جس سے دین اسلام کی مذمّت اور اہانت نکلے، گستاخی کا کلمہ

کَلِمَۂ شَرِیف

کلمہ لا اِلَہ اِلَا اللہُ مُحَمّدُ رَسُول اللہ، کلمۂ طبّیہ

کَلِمَۂ خَبِیثَہ

ناپاک لفظ، بُری بات

کَلِمَۂ اِیجاب

(قواعد) وہ لفظ جو کسی بات کے اقرار کرنے میں یا کسی کے آواز دینے اور سوال کرنے کے جواب میں بولا جائے، حرف ایجاب

کَلِمَہ کَلام

کلمہ (و) کلام، گفتگو، بات چیت

کَلِمَۂ تَحْسِین

تعریفی کلمہ، مثلاً: آفرین، شاباش

کَلِمَۂ طَیِّب

پاک کلمہ ؛ مراد : لَا اِلہَ اِلَا اللہُ مُحَمّدُ رَسُولُ اللہ.

کَلِمَۂ شَہَادَت

گواہی کے الفاظ، مراد: اَشْہَدْ اَنْ لَا اِلَہَ الَّا اللہُ وَ اَشَہَدُ اَنَّ مُحمَداً عَبْدُہ وَرَسُولُہ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمّدؐ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں) اس میں چونکہ شہادت یعنی گواہی دی جاتی ہے اس لیے اسے کلمۂ شہادت کہتے ہیں

کَلِمَۂ مُحَمَّد

مراد: کلمہ طیبہ

کَلِمَۂ تَخاطُب

کسی کو مخاطب کرنے کا لفظ، مثلاً آپ، تم وغیرہ

کَلِمَۂ اِضَافَت

(قواعد) وہ لفظ جو ایک اسم کا دوسرے اسم کے ساتھ تعلق ظاہر کرے، حرف اضافت

کَلِمَۂ تَکْبِیْر

اللہ اکبر سے مراد ہوتی ہے

کَلِمَۂ تَوحِید

کلمہ لَا اِلٰہ اِلّا اللہ مُحَمَّدُ رَسُولُ اللہ اس میں اللہ کی وحدانیت (اور آںحضرتؐ کی رسالت) پر ایمان لانے کا اقرار ہے، اس لیے اسے کلمۂ توحید کہتے ہیں

کَلِمَۂ طَیِّبَہ

پاک کلمہ ؛ مراد : لَا اِلہَ اِلَا اللہُ مُحَمّدُ رَسُولُ اللہ.

کَلِمَۂ مُحَمَّدِیَہ

(تصوف) وہ کلمہ جو اسم محمدّ سے منسوب ہے

کَلِمَۂ مُنَوَّنَہ

وہ لفظ جس کے آخری حرف پر تنوین ہو جیسے: حکماً، شرعاً، لفظاً وغیرہ

کَلِمَۂ فِجائِیَّہ

حیرت یا خوشی وغیرہ کے موقع پر اچانک منہ سے نکلنے والے الفاظ مثلاً آہا، اُوہو، ارے واہ

کَلِمَہ سُنانا

بات سنانا، بات کہنا

کَلِمَۂ خَیر اَدا کَرْنا

تعریف کرنا، بھلائی سے یاد کرنا

کَلِمَہ کی اُنگْلی

انگشت شہادت

کَلِمَہ سِکھانا

کلمۂ توحید پڑھانا

کَلِمَہ پَڑْھنا

لَا اِلٰہ اِلّا اللہ مُحَمَّدُ رَسُولُ اللہ زبان سے ادا کرنا، کلمہ شہادت پڑھنا، مسلمان ہونا، ایمان لانا، اسلام قبول کرنا

کَلْمَہ والی اُنگْلی

رک : کلمہ کی انگلی ، کلمے کی انگلی.

کَلِمَہ پَڑھانا

کلمۂ توحید زبان سے کہلوانا، مسلمان بنانا، اسلام میں لانا

کَلِمَہ کا شَرِیک

مسلمان بھائی، دینی بھائی

کَلِماتِ خَیر

اچھے الفاظ ؛ نیک خیالات ، بھلائی کی باتیں ، تعریفی جملے .

کَلِمَہ تَلْقِیْن کَرْنا

کلمہ پڑھانا

کَلِمَہ پَڑھْوانا

کلمۂ توحید زبان سے نکلوانا، لَا اِلٰہَ الّا اللہ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ کہلوانا، کسی کو مسلمان بنانا

کَلِماتِ تامَّہ

(تصوّف) مجرداتِ متفرقات کو کلماتِ تامَّہ کہتے ہیں .

کَلِماتِ طَیِّبات

پاکیزہ کلمے ، ستھری باتیں ، عمدہ الفاظ ، پسندیدہ باتیں ، فائدہ .

کَلِماتِ مَعْنَوِیَّہ

(تصوف) رک : کلماتِ غَیبیہ .

کَلِماتِ اِلٰہِیَّہ

(تصوّف) اوس کو کہتے ہیں کہ جو حقیقتِ جوہریہ میں متعین اور موجود ہوا ہے .

کَلِمات

کلمے، اچھی باتیں، شیریں اقوال

کَلِماتِ غَیبِیَّہ

(تصوف) کبھی معقولات کو کہ ماہیات اور حقائق اور اعیان میں سے ہیں کلماتِ معنویہ اور غیبیہ اور خارجیات کو کلماتِ وجودیہ ... کہتے ہیں .

کَلِمَہ کَہْنا

کلمۂ شریف زبان سے ادا کرنا، کلمہ پڑھنا

کَلِمَہ بُولْنا

کلمہ پڑھنا، ایمان لانا

کَلمہ بھَرْنا

کسی کے نام کی رٹ لگانا، کسی کو ہر وقت یاد کرتے رہنا، دم بھرنا، والہ و شیوا ہونا

کَلِمَہ جَپْنا

کسی کے فضل و کمال کا اقرار کرنا، نہایت تعریف و توصیف کرنا

اَنگُشْتِ کَلِمَہ

کلمے کی انگلی جو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کے پاس ہوتی ہے، نیز بائیں ہاتھ کی یہی انگلی، انگشت شہادت

دو کَلِمَہ

دو بولوں پر مشتمل، خلاصہ، مختصر باتیں

آدھا كَلِمَہ

ذرا سی بات، آدھی بات

مُتَّفِقُ الکَلِمَہ

رک : متفق اللفظ ۔

مُتَّحِدُ الکَلِمَہ

یک زبان، متفق، متحد، ہم خیال

دُرُود و کَلِمَہ

دُرُود اور کلمۂ طَیبہ، دم درود

اَعْلائے کَلِمَۂ حَق

سچائی کو برقرار رکھنا، حقیقت پاسداری

اِعْلانِ کَلِمَۂ تَوحِید

شَہادَت کا کَلِمَہ

اَشْہَدُاَن لَااِلٰا اِلاَّاللہُ و اَشْہَدُاَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہ ورَسُولُہ اس کلمہ میں صرف خدا تعالیٰ ہی کے معبود ہونے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بندہ اور رسول ہونے پر گواہی دی جاتی ہے .

کِسی کا کَلِمَہ پَڑْھنا

کسی پر ایمان لانا، کسی کو ماننا

کِسی کا کَلِمَہ بَھرْنا

کسی کو ہر وقت یاد کرنا، کسی کی یاد میں رہنا، کسی کو ہروقت جپتے یا رٹتے رہنا

کُفْر کا کَلِمَہ بُولْنَا

ایسا کلمہ یا ایسی بات زبان پر لانا جس سے دین کی اہانت یا مخالفت پائی جائے، دین یا کسی دیندار کی بے ادبی کرنا، خدا کی شان میں گستاخی کرنا، کفر بکنا

نام کا کَلِمَہ پَڑھنا

بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا

نَبی کا کَلِمَہ پَڑھنا

نبی کا ذکر کرنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کا نام لینا

اردو، انگلش اور ہندی میں شَریف کے معانیدیکھیے

شَریف

shariifशरीफ़

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: شَرُفَ

شَریف کے اردو معانی

صفت

  • بڑے رتبے کا، بلند مرتبہ، معزز، گرامی قدر

    مثال - شریف مکہ رہا ہے تمام عمر اے شیخ!یہ میر اب جو گدا ہے شراب خانے کا! (۱۸۱۰، میر، ک ، ۱۴۴) . آج کل شریف مکہ نے حاجیوں پر سختی شروع کردی ہے . (۱۹۵۶، بیگمات شاہان اودھ ، ۸۳). - راجپوت راجاؤں میں میواڑ کا رانا سب سے بڑا اور شریف سمجھا جاتا تھا

  • اعلیٰ طبقے کا آدمی، قابل احترام، اعلیٰ، ارفع، محترم، معظم
  • معتبر، قابل اعتبار
  • (حیاتیات) اہم، خاص، مرکزی (عضو وغیرہ)
  • نیک طبیعت، بھلا مانس، بھلا آدمی
  • مقدس، قابل احترام
  • حلالی، جائز اولاد

اسم، مذکر

  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کے کسی بھی فرد کا لقب
  • مکہ کے حاکم کا لقب، حاکم مکہ، شریف مکہ
  • سربراہ، سردار، حاکم، افسر
  • مالک، آقا

شعر

English meaning of shariif

Adjective

  • of high rank or dignity, exalted, eminent, honourable, noble

    Example - Rajput rajaon mein Mewad ka Rana sabse bada aur sharif samjha jata tha

  • high-born
  • possessing glory or dignity
  • legitimate
  • sacred, holy

Noun, Masculine

  • gentleman, respectable person
  • a chief or head (sharif-e-qaum, chief or head of a tribe or caste, chief of a tribe or caste, leader
  • the rulers of Mecca
  • a title of honour of any descendant of the Prophet

शरीफ़ के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • बड़े पद का, उच्च पद वाला, सम्मानित, महत्त्वपूर्ण

    उदाहरण - राजपूत राजाओं में मेवाड़ का राणा सबसे बड़ा और शरीफ़ समझा जाता था

  • उच्च, उच्च वर्ग का व्यक्ति, आदर योग्य, सर्वश्रेष्ठ, बहुत ऊँचा, प्रतिष्ठित
  • आदरणीय, जिसका विश्वास किया जा सके
  • (जीव विज्ञान) महत्वपूर्ण, विशेष, केन्द्रीय (अंग इत्यादि)
  • भले स्वभाव वाला, भलामानुस, भला आदमी
  • पवित्र, सम्मान करने योग्य
  • वैध, वैध संतान

संज्ञा, पुल्लिंग

  • पैग़ंबर मोहम्मद की जाति के किसी भी व्यक्ति की उपाधि
  • मक्का के शासक की उपाधि, मक्का का शासक, मक्का का नगर अधिकारी
  • अध्यक्ष, सरदार, शासक, अधिकारी
  • मालिक, स्वामी

شَریف کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (شَریف)

نام

ای-میل

تبصرہ

شَریف

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone