اشتقاق
’’شَرُفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَشْراف
شریف لوگ، عالی مرتبہ اشخاص، حسب نسب یا کردار کے اچھے
اَشْرَف
شریف تر، بزرگ تر، فوقیت رکھنے والا، اعلیٰ ، افضل
اَشْرَفِیَّت
تفوق، بزرگی، ترجیح، افضل و اشرف ہونا
تَشَرُّف
بزرگ ہونا، مشرف ہونا، مشرف جاننا
تَشْرِیف
خلعت، وہ پوشاک یا جوڑا جو بادشاہ اور حاکم وغیرہ کسی کو انعام و اعزاز کے طور پر عطا کرتا ہے
تَشْرِیفات
(بطور واحد) ظاہری اخلاق و آداب، ظاہری تکریم، درجہ، مرتبہ، (بطور جمع) تشریف
شَرائِف
اعلیٰ درجے کے ، شریفانہ ڈھنگ کے ، اچھے ، عمدہ ، نیک لوگ .
شَرافَت
شرافت کا مادّہ، شریفانہ اطوار، نیک کردار
شَریفُ النَّس٘ل
اچھے اور اعلیٰ خاندان کا فرد، نسلاً شریف
شَرِیفَہ
گودے دار ایک میٹھا پھل جس کا چھلکا پختہ ہونے پر بھی ہرا رہتا ہے چھلکے پر ابھرے ہوئے بڑے بڑے سے دانے ہوتے ہیں گودے کے اندر ہر تہہ میں سیاہ بیج ہوتے ہیں عموماً امردو سے بڑا یا اس کے برابر ہوتا ہے، سیتا پھل
مُشَرَّف
شرف یافتہ، عزت دیا گیا، شرف یافتہ، بزرگی دیا ہوا، معزز، بزرگ، سرفراز
مُشْرِف
بلندی سے چاروں طرف نگاہ ڈالنے والا، بلندی پر چڑھنے والا، بلند ہونے والا