تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِب" کے متعقلہ نتائج

آوازَہ

شہرت، چرچا، دھوم، نام آوری

آوازے

آوازہ کی جمع اور ترکیبات میں مستعمل

آوازَہ دینا

آواز میں تڑاقا دھماکا یا گونج پیدا کرنا

آوازَہ آنا

آواز پہن٘چنا، صدا سنائی دینا.

آوازَہ پھینْکنا

پھبتی کسنا، طنز سے درپردہ کچھ کہنا، چوٹ کرنا، بولی ٹھولی مارنا

آوازَہ کَرْنا

پھبتی کسنا، طنز سے درپردہ کچھ کہنا، چوٹ کرنا، بولی ٹھولی مارنا

آوازَہ کَسْنا

طنز کسنا، پھبتی کسنا، طنز سے درپردہ کچھ کہنا، چوٹ کرنا، بولی ٹھولی مارنا

آوازَہ سُٹْنا

دھوم مچانا، شہرت دینا.

آوازَہ پَہُنچْنا

کسی کی شہرت سننے میں آنا، شور و غل یا شہرت کی آواز کان میں پڑنا.

آوازَہ پَھیلْنا

شہرت ہونا، دھوم مچنا.

آوازَہ بُلَند کَرْنا

شہرت دینا، اعلان کرنا

آوازَہ بُلَند ہونا

آوازہ بلند کرنا کا لازم، شہرت اور ناموری حاصل کرنا، اعلان کیا جانا

آوازَہ کَشی

طنز یا پھبتی کسنے کا عمل، چھیڑ خانی، طعنہ زنی

آوازَہ تَوازَہ

رک : آوازہ معنی نمبر ۲.

آوازَۂ خَلْق

شہرت عام، وہ (وحیح یا غلط) بات جو عام لوگوں کی زبانوں پر جاری ہو.

آوازَہ تَوازَہ پھینکنا

پھبتی کسنا، طنز سے درپردہ کچھ کہنا، چوٹ کرنا، بولی ٹھولی مارنا

آوازَہ تَوازَہ کَسْنا

پھبتی کسنا، طنز سے درپردہ کچھ کہنا، چوٹ کرنا، بولی ٹھولی مارنا

آوازے سُنْنا

آوازے سنانا کا لازم

آویزا

رک: آویزہ.

اَوازا

رک : آوازہ ۔

آویزَہ

کان میں پہننے کا زیور جو نیچے کی جانب لٹکا رہتا ہے، گوشوارہ

اَوازَہ

رک : آوازہ ۔

آوازے آنا

طعنہ زنی کرنا، پھبتی کسنا، بولی ٹھولی سنانا، چھیڑ خانی کرنا

آوازے کَرْنا

آوازہ کرنا کی جمع

آوازے کَسْنا

آوازہ کسنا کی جمع

آوازے سُنانا

رک: آوازے آنا.

عِوَضی

قائم مقامی، کسی شخص کے بدلے میں کام کی انجام دہی، کسی کے بدلے تقرری

عیوضی

کسی شخص کے بدلے میں کام کرنے والا، عوضی، قائم مقام

آواز آنا

آواز سنائی دینا، آواز کا کان میں پڑنا

آوازِ غَیب

وہ آواز جس کا قائل کسی کو دکھائی نہ دے اور انسان کی رسائی تک موجود نہ ہو، ہاتف غیبی یا فرشتی کی صدا ؛ الہام.

آوازِ دِرا

رک : آواز جرس.

آوَازِ‌ دُو عَالَم

آواز آشْنا

آوازِ خَنْدَہ

وہ آواز جو ہن٘سنے یا قہقہے میں پیدا ہو.

آوازِ عَنادِل

بلبلوں کی آواز، گلبدم کی آواز، عندلیبوں کی آواز

آواز پا

پاوؑں کی آہٹ، پیروں کی آواز، قدموں کی چاپ

آوازِ عَنْدَلِیب

آوازِ نا مَعلُوم

نا معلوم آواز، نا پہچانی ہوئی آواز، ایسی آواز جس کو نہ پہچانا جا سکے، غیر جانی پہچانی آواز

آوازِ صُور

وہ آواز جو قیامت سے پہلے اسرافیل نام فرشتۂ غیبی بلند کرے گا اور اس کی دہشت سے کل دنیا فنا ہو جائے گی

آوازِ خَلْق کو نَقّارَۂ خُدا سَمجھو

آوازِ بَازْگَشْت

پلٹ کر آنے والی آواز، وہ آواز جو گنبد دیوار کنویں یا پہاڑ وغیرہ سے ٹکرا کر واپس آئے

آوازِ جَرَس

گھنٹے کی آواز، (خصوصاً) قافلے کے پیچھے بجنے والے گھنٹے کی باج

آوازے تَوازے

آوازِ سُکوتِ عَجَبی

بَلَنْد آوازَہ

مشہور ، نامور.

پُر آوازَہ

دھوم اور شہرت سے بھرا ہوا ، مشہور ، شہرت یافتہ.

ہائِیَہ آوازیں

صَفِیری آوازیں

اَنْفی آوازیں

وہ آوازیں یا آواز جو غنہ یا مغنونہ کی ادائی میں منھ اور ناک سے نکلتی ہے

ہَم آوازی

ہم آواز ہونے کی حالت یا کیفیت، آپس میں مل کر چہچہانے کی حالت، مل کر بولنے کی کیفیت، راگ میں سنگت

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِب کے معانیدیکھیے

صاحِب

saahibसाहिब

نیز - صاحَب

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: صَحِبَ

صاحِب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • القاب جو اسماء کے بعد عزت واحترام کے لیے مستعمل ہے
  • جس سے کوئی چیز یا بات منسوب ہو، رکھنے والا، مالک یا قابض کے معنی میں (اضافت کے ساتھ یا بلا اضافت مستعمل)
  • کلمہ تعظیم یا تخاطب
  • (مراد) حضرت، جناب، آپ
  • (کنایۃً) خدا تعالیٰ
  • آقا، مالک، مخدوم افسر
  • شوہر، خاوند (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • زوجہ، بی بی (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • بول چال میں والدہ یا بیوی وغیرہ الفاظ کے بعد بطور تعظیم بجائے صاحبہ کے مستعمل
  • دوست، رفیق، ساتھی، ہمنشین
  • محبوب یا معشوق کے لئے کلمۂ خطاب
  • غیر معین شخص، شریف آدمی نیز ہر شریف شخص کے لئے کلمۂ خطاب
  • یورپین، انگریز (جو مخدوم یا افسر ہو)

شعر

English meaning of saahib

Noun, Masculine

  • sahib, title of courtesy, Mr, Sir, master, lord, chief, ruler, owner
  • associate, companion, comrade, gentlemen, possessor

Adjective

  • possessing, endowed with, possessed of

साहिब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उपाधियाँ जो नामों के बाद आदर और सम्मान के लिए प्रयुक्त होती हैं
  • जिससे कोई वस्तु या बात संबद्ध हो, रखने वाला, स्वामी या क़ब्ज़ा करने वाले के अर्थ में
  • आदरसूचक वाक्य या संबोधन
  • (अर्थात) श्रीमान, महोदय, आप
  • (संकेतात्मक) ईश्वर
  • स्वामी, मालिक, वह अधिकारी जिसकी सेवा की जाए
  • पति, ख़सम (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • पत्नी, बीवी (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • बोलचाल में माता या पत्नी इत्यादि शब्दों के बाद आदरस्वरूप साहिबा के स्थान पर प्रयुक्त
  • दोस्त, सखा, साथी, मित्र
  • प्रेमिका या प्रेमी के लिए संबोधनवाक्य
  • अनिश्चित व्यक्ति, सज्जन व्यक्ति अथवा हर सज्जन व्यक्ति के लिए संबोधनवाक्य
  • यूरोपियन, अंग्रेज़ (जो अधीन सेवक या अधिकारी हो)

صاحِب سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب سوم مکسور، لیکن پہلے زمانے میں سوم مفتوح بھی بولتے تھے، غالب ؎ یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یارب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے ’’صاحب‘‘ آج کل بھی زبانوں پر سوم مفتوح کے ساتھ ہے، خصوصاً جب بلا اضافت بولا جائے۔ پلیٹس نے بھی سوم کے فتحہ کے ساتھ تلفظ دیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ’’صاحِب‘‘ (بروزن ’’طالب‘‘) کا بگڑا ہوا تلفظ ہے۔ فارسی میں اس لفظ کے معروف معنی’’یار‘‘ یعنی’’ساتھی‘‘ کے ہیں، اور’’وزیر‘‘ اور’’خداوند‘‘ کے بھی معنی میں بولا جاتا ہے (’’بہارعجم‘‘)۔ یہ معنی اردو میں متداول نہیں ہیں۔ یعنی ’’یار، وزیر، خداوند، مالک‘‘ وغیرہ کے معنی میں تنہا لفظ ’’صاحب‘‘ بہت شاذ ہے، لیکن اضافت کے ساتھ ’’مالک، خداوند‘‘ کے معنی میں بکثرت مستعمل ہے۔ ’’افسر‘‘ کے معنی میں البتہ سبھی اسے بولتے ہیں: ’’صاحب آگئے ہیں‘‘۔ یا ’’صاحب بیٹھے ہیں‘‘۔ وغیرہ۔ اردو میں اس لفظ کے کئی اور معنی ہیں جو فارسی عربی میں نہیں ہیں۔ مثلاً معشوق، بیوی، شوہر، افسر، ان سب کے لئے’’صاحب‘‘ لاتے ہیں۔ بیوی کے لئے’’میری صاحب‘‘ کا فقرہ ایک زمانے میں عام تھا۔ اب بعض عورتیں اپنے شوہر کو’’میرے صاحب‘‘ کہتی ہیں۔ محترم لوگوں کے نام یا لقب یا خطاب کے آگے بھی ’’صاحب‘‘ لگاتے ہیں، مثلاًً ’’ داغ صاحب، ڈاکٹر صاحب، ماسٹر صاحب، میر صاحب، نواب صاحب‘‘، وغیرہ۔ لیکن نبیوں کے نام کے آگے ’’صاحب‘‘ نہیں لگتا۔ ’’محمد صاحب‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں ہے۔ ہندی میں ضرور ملتا ہے۔ اردو میں کبھی کبھی’’حضرت محمد صاحب‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ اردو میں ’’پیغمبر صاحب‘‘ نامانوس تو نہیں ہے لیکن بہت کم سننے میں آتا ہے۔ ’’ارے صاحب، واہ صاحب، صاحب من‘‘ [مؤخرالذکر مع اضافت] جیسے فقروں میں’’صاحب‘‘ کے معنی میں’’خداوند‘‘ کا بھی شائبہ ہے اور محض احترام کا بھی۔ دیکھئے، ’’صاحبہ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone