تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاد" کے متعقلہ نتائج

طَبِیعَت

فطرت، جبلَت، سرشت، خمیر، خلقی خاصیت

طَبِیعَت دار

ذہین ، ہوشیار ، زور فہم ، شوخ ، بذلہ ، سن٘ج .

طَبِیعَت سے

اپنے جی سے ، ازخود ، بغیر کسی کی مدد کے ، خود بخود.

طَبِیعَت داری

ذہانت ، ہوشیاری ، شوخی.

طَبِیعَت لَڑْنا

طبیعت لڑانا (رک) کا لازم ، نازک نکتہ سمجھ جانا.

طَبِیعَت گَڑْنا

کسی بات کی تہہ تک پہنچ جانا ، نازک نکتہ سمجھ جانا ، گہرائی تک پہنچنا ، گہری سوچ سے کام لینا.

طَبِیعَت دَوڑْنا

طبیعت کا مائل ہونا ، جی چاہنا ، کسی کام کی طرف رجحان ہونا ، میلانِ طبع ہونا

طَبِیعَت شَناس

طبیبِ حَاذق اور معالجِ کامل، مزاج شناس، عزیز، مخلص دوست

طَبِیعَت بَڑْھنا

طبیعت میں جوش پیدا ہونا .

طَبِیعَت لَڑانا

غور و فکر سے کام لینا، خوب سوچنا، دماغ سے ایجاد و اختراع کی راہیں ڈھونڈنا

طَبِیعَت اُکَھڑْنا

بیزاری ہونا ، برداشتہ خاطری ہونا .

طَبِیعَت بِگَڑنا

طَبِیعَت رُنْدْھنا

طبیعت افسردہ ہونا

طَبِیعَت اُوکُھڑْنا

بیزاری ہونا ، برداشتہ خاطری ہونا .

طَبِیعَت آنا

(کسی بات کی طرف) مائل و راغب ہونا.

طَبِیعَت گَرْدانْنا

طبیعت کو کسی طرف متوجہ کرنا.

طَبِیعَت ہونا

عشق ہونا ، رغبت ہونا.

طَبِیعَت آزْمانا

کوئی مضمون لکھنا یا شعر کہنا ، نثر یا نظم میں کاوش کرنا.

طَبِیعَت بَدَلْنا

مزاج کا تبدیل ہو جانا ، دل کی کیفیت بدلنا ؛ مزاج میں تبدیلی لانا .

طَبِیعَت پَھنسْنا

رک : طبیعت پھسلنا .

طَبِیعَت بِھنچْنا

طبیعت کا ہچکچانا، گھبرانا، ڈر لگنا

طَبِیعَت کا بادْشاہ

خود پسند ، مرضی کا مالک .

طَبِیعَت پانا

خواہش یا ایما و اشارہ کو سمجھنا .

طَبِیعَت چِڑچِڑی ہونا

(عموماً) بیماری سے اُٹھنے کے بعد بات بات پر غصّہ یا رونا آنا .

طَبِیعَت ٹیڑھی رَہْنا

مزاج برہم ہونا ، غصّہ ناک پر دھرا رہنا ، سیدھے منھ بات نہ کرنا .

طَبِیعَت بَڑھی ہونا

طبیعت میں جولانی ہونا

طَبِیعَت جَواں ہونا

طبیعت میں زور بھرا ہونا ، طبیعت میں اُمنگ اور جوش پیدا ہونا .

طَبِیعَت رَواں ہونا

طبیعت میں تیزی ہونا ، کسی کام میں نہ رکنا ؛ (عموماً شعر کہنے میں) نئے نئے مضمون سوجھنا ، طبیعت کا شعر کہنے پر آمادہ ہونا.

طَبِیعَت کی آزادی

بے فکری کی عادت ، لا اُبالی پن ، جو دل میں آئے وہ کرنا.

طَبِیعَت عادی ہونا

کسی بات کی عادت ہونا

طَبِیعَت مَوزُوں ہونا

وزنِ شعر کا ادراک ہونا ، طبیعت میں موزونیت ہونا ، شعر کے وزن و بحر کا شعور ہونا.

طَبِیعَت مُوافِقْ ہونا

کسی کی طبیعت کا ملنا ، دو طبیعتوں کا یکساں ہونا

طَبِیعَت مُنَغَّض ہونا

رک : طبیعت مکدّر ہونا .

طَبِیعَت کا اَنداز

طبیعت کی قدرتی خصوصیت، طرز طبیعت

طَبِیعَت ضِدّی ہونا

طبیعت میں ضد ہونا، طبیعت میں خلاف بات کرنے کی عادت ہونا

طَبِیعَت شاد کَرْنا

جی خوش کرنا ، آرزو پوری کرنا

طَبِیعَت مانْد ہونا

طبیعت ناساز ہونا ، طبیعت میں بھاری پن ہونا ؛ طبیعت میں فکر و اندیشہ پیدا ہونا.

طَبِیعَت شاد ہونا

طبیعت شاد کرنا (رک) کا لازم ، جی خوش ہونا

طَبِیعَت مُنْقَبِض ہونا

دل کا تن٘گ ہونا ، دل کا گرفتہ ہونا

طَبِیعَت مانْدی ہونا

طبیعت ناساز ہونا ، طبیعت میں بھاری پن ہونا ؛ طبیعت میں فکر و اندیشہ پیدا ہونا.

طَبِیعَت گُدگُدانا

دل میں امن٘گ پیدا ہونا.

طَبِیعَت سَنبَھلْنا

مرض میں افاقہ ہونا ، مائل بہ صحت ہونا ، بیمار کو آرام آنا.

طَبِیعَت سَنبھالْنا

ضبط اور تحمّل سے کام لینا ، ضبط کرنا ، دل کو قابو میں رکھنا.

طَبِیعَت پَہچانْنا

ازروئے حکمت کسی کی بطبعی خاصّیت سے واقف ہونا ، کسی عادت اور طور طریق سے واقف ہونا ، مزاج پہنچاننا .

طَبِیعَت پَر زور پَڑنا

ذہن پر زور پڑنا ، دماغ کا غور و فکر میں مصروف ہونا ، ذہن میں سوچ سمجھ کر کام کرنے کی صلاحیت پیدا ہونا .

طَبِیعَت میں بَل پَڑْنا

مزاج میں کجی پیدا ہونا ، بد مزاج ہو جانا.

طَبِیعَت اُوبْنا

طبیعت اُکتانا ، اُلٹی ہو جانا ، قے ہو جانا.

طَبِیعَت بَد مَزَہ ہونا

(فکر یا رن٘ج و غم کے ہجوم میں) بیزاری اور وحشت ہونا ، سخت جی اُکتانا ، تھک جانا ، بے لطف ہونا .

طَبِیعَت لَگْنا

جی لگنا، کسی کام میں شغف ہونا، دلچسپی ہونا، جی بہلنا

طَبِیعَت مِلْنا

مزاجوں اور دلچسپیوں میں موافقت ہونا، ہم مزاجی ہونا

طَبِیعَت جَلْنا

جی جلنا ، نفرت ہونا ، حسد ہونا .

طَبِیعَت گِرنا

طبیعت سُست ہونا ، نڈھال ہونا.

طَبِیعَت مَرْنا

رک : طبیعت مٹی ہونا.

طَبِیعَت رُکْنا

طبیعت کا کسی کام سے باز رہنا ، کسی کام میں ہچکچانا.

طَبِیعَت روکْنا

ضبط اور تحمّل سے کام لینا ، طبیعت کو تیزی دکھانے سے باز رکھنا

طَبِیعَت جَمْنا

دل جمعی ہونا ، دل لگنا ، ذہن یکسو ہونا ، طبیعت کا متوجہ ہونا .

طَبِیعَت میں آنا

دل میں آنا ، جی چاہنا.

طَبِیعَت کا رَنگ

طبیعت کا انداز ، مزاجی کیفیت

طَبِیعَت رَہ جانا

رک : طبیعت رُکنا.

طَبِیعَت چَلْنا

طبیعت میں روانی پیدا ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں صاد کے معانیدیکھیے

صاد

saadसाद

اصل: عربی

وزن : 21

صاد کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • رک: ص
  • انتخاب‏، پسندیدگی، توثیق، تصدیق، منظوری، منظور کیے جانے کا دستخط یا نشان
  • کسی دعوت نامے کی فہرست یا بند پر اپنے نام کے آگے( ؐ ) بنا دیتے ہیں جو اطلاع پانے کی علامت ہے
  • فرمانوں کے آخر میں‏، کی شکل بنا دیتے ہیں جو علامت تصدیق کی ہے
  • شعرا آنکھ سے تشبیہ دیتے ہیں، حلقۂ چشم (جو صاد کے مشابہ ہے)
  • صلی اللہ علیہ وسلم کا مخفف ( ؐ ) جو حضورؐ کے اسم گرامی کے ساتھ لکھتے ہیں
  • اُستاد اچھے شعر پر صاد بنا دیتا ہے
  • قرآن شریف کی ایک سورت کا نام
  • صاد لغت میں اس جانور کو کہتے ہیں جو خاک میں لوٹے

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

سَعْد

نیک، مبارک

ص

بلحاظ صوت اُرْدو حروف تہجَی کا تیسواں، عربی کا چودھواں، فارسی کا سترھواں حرف، زبان کی نُوک کو نیچے کے اگلے دانتوں سے ملا کر ادا کیا جاتا ہے اور کچھ سیٹی سے مشابہ آواز نکلتی ہے، تلفّظ عربی میں صاد اور اُرْدو میں صواد ہے، کلمہ کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان و آخر میں بھی، جیسے صابر، وصل، اخلاص، اسے صاد مہملہ اور صاد غیر منقوطہ بھی کہتے ہیں، جمل کے حساب سے نوے (۹۰) کے عدد کا قائم مقام، یہ عربی الاصل الفاظ میں آتا ہے، جس وقت آدھا (ٖص) صاد یعنی بغیر دائرہ لکھتے ہیں تو وہ علامت صحیح یا منظوری خیال کی جاتی ہے نیز’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے مخفف کے طور پر حضورؐ کے اسمِ گرامی کے اوپر لکھتے ہیں، اُستاد اچھے شعر پر ص دیتا ہے، شعرا آن٘کھ سے تشبیہ دیتے ہیں

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of saad

Noun, Masculine

  • letter svaad in Urdu used in sentence "saad karnaa" indicating that it has been checked or audited
  • mark of approval, sanction or grant

साद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • -अरबी का चौदहवाँ अक्षर, ठीक

صاد کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاد)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاد

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone