تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پیچ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں پیچ کے معانیدیکھیے
پیچ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- بل، شکن، الجھاؤ
- عورتوں کا بال گون٘دھنے کا ایک خاص طرز جس میں بالوں کو بل دے کر چوٹی کی شکل دی جاتی ہے
- کشتی کا دان٘و، بند، ہتھکنڈا
- (شمشیر زنی، نیزہ بازی، بنوٹ وغیرہ کا) دان٘و، گھات
- مڑوڑ، پیٹ کا درد
- وہ کیل جس میں چوڑیاں کٹی ہوئی ہوں، کاہلہ، اسکرو
- (مجازاً) مشکل، دقّت، دشواری، الجھن، عقدہ، پیچیدگی
- (مجازاً) فریب، دھوکا، چال
- پتن٘گ بازی میں ایک پتن٘گ کی ڈور کا دوسری پتن٘گ کی ڈور پر پڑ جانا
- پتن٘گ بازی کا مقابلہ جس میں ایک پتن٘گ باز دوسرے پتن٘گ باز کی ڈور اپنی ڈور سے کاٹ دیتا ہے
- پھیر، چکر، گردش
- لپیٹ، دستار یا عمامے کی بندھی ہوئی تہ
- خم، کجی، ٹیڑھ
- ژولیدگی، الجھن
- (مشین کی) چابی، بٹن
- روئی سے بنولہ جدا کرنے کی خصوصی مشین، کل، چرخی، اَون٘ٹنی
- کسی چیز میں بنی ہوئی گھومواں کھندار چوڑی، اسکرو یا ڈھبری وغیرہ کی چوڑی، کوئی چوڑی دار آلہ
- بھون٘ری، حلقہ، کنڈلی
- پتلی پٹیوں کی پگڑی
- بل، زور، طاقت، حوصلہ، ہمت
- دشمنی، کینہ
- جوڑ توڑ، ساز باز
- ترکیب، ڈھن٘گ، انداز
- (ف۔ بروزن ہیچ) مذکر،لپیٹ، بَل، جیسے چوٹی کا پیچ، دستار کا پیچ، داؤں، دیکھو پیچ چلکنا، کشتی کا داؤں، بند، دیکھو پیچ چلنا، مڑوڑ پیٹ کا درد، (فقرہ) پیٹ میں پیچ ہوتاہے، کل،(فقرہ) آج کل روئی کا پیچ بگڑا ہوا ہے، عقدہ دیکھو پیچ کھنا
- چھاپنے کی کل، قدیم وضع کی ہاتھ سے اور جدید طرز کی انجن کی قوت سے چلائی جاتی ہے، داب، پریس
- بوتل کھولنے کا خصوصی لوہے کے تار کا بل دار آلہ، کاک اسکرو
- تراکیب میں بطور جزو دوم اپنے جزو اول سے مل کر مختلف معنی میں مستعمل، تہ پیچ، سر پیچ وغیرہ
شعر
تم جسے سمجھے ہو دنیا اس کے آنچل کے تلے
گیسوؤں کے پیچ اور خم کے سوا کچھ بھی نہیں
تری زلفوں میں دل الجھا ہوا ہے
بلا کے پیچ میں آیا ہوا ہے
وہ بھلا پیچ نکالیں گے مری قسمت کے
اپنے بالوں کے تو بل ان سے نکالے نہ گئے
English meaning of pech
Noun, Masculine
- screw, a nail with raised spiral groove around it, a fold of turban, a trick in wrestling, enmity, bias, gripe, colic, plait, fold, tactics, deceit, stratagem, trouble, complication, entanglement, ambiguity, perplexity,winding, turn, coil, curl, twist
पेच के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- उक्त के आधार पर चाल बाज़ी या चालाकी की कोई ऐसी बात जिसमें निकल भागने, पीछे हटने, मुकरने आदि के लिए और दूसरों को धोखे में रखने के लिए बहुत-कुछ अवकाश हो। घुमाव-फिराव या हेर-फेर की स्थिति। क्रि० प्र०-डालना।
- बल पड़ना, कसी जाने वाली कील, पतंग लड़ाना, मरोड़
- वह स्थिति जिसमें कोई चीज किसी दिशा में सीधी रेखा में न गई हो, बल्कि जिसमें जगह-जगह कई तरह के घुमाव, चक्कर, मोड़ या लपेट हों। जैसे-तुम सीधा रास्ता छोड़ कर ऐसे रास्ते चलना चाहते हो जिसमें सौ तरह के पेच हैं।
- घुमाव, चक्कर, बल, लपेट, पेची- दगी, जटिलता, छल, चाल, धोखा, कल, मशीन, कठिनता, दुशवारी, विघ्न, बाधा, कुंडली, हल्क़ः ।
- घुमाव; चक्कर; लपेट; फिराव
- झंझट; झमेला
- उलझन; बखेडा
- कुश्ती का एक दाँव
- चालबाज़ी; धूर्तता
- यंत्र का छोटा पुरज़ा
- धोखा; फ़रेब; चाल।
پیچ کے قافیہ الفاظ
پیچ کے مرکب الفاظ
تمام دیکھیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (پیچ)
پیچ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔