تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پاٹ" کے متعقلہ نتائج

عَرْض

چوڑائی، چوڑان، پاٹ، پہانی

عَرْضی

تحریری درخواست، عرضداشت، التماس یا گزارش جو تحریری طور پر کی جائے

عَرْض کا

ایسا پاجاما جس کے پائینچے کپڑے کوعرض کی طرف سے دوہرا کرکے بنائے گئے ہوں ، پورے پاٹ کا ، ڈھیلے پائینچوں کا.

عَرْض گاہ

سپاہیوں اور فوجیوں کی تعداد شمار کرنے کی جگہ

عَرْض دار

درخواست گزار.

عَارْضِی

غیر مستقل، چند روزہ، وقتی، اتفاقیہ

عَرْضَہ

نذر پیش کرنا

عَرْض رَسا

عرض کرنے والا ، درخواست گزار.

اَرْز

قیمت، قدر و قیمت (انگریزی) ویلیو (عموماً ترکیبات میں مستعمل جیسے: ارزبابی، ارز بازار وغیرہ)

اَرْض

زمین، دھرتی

عَرْض بیگی

ایک عہدہ دار، جو بادشاہ کے حضور میں لوگوں کی حاجتیں اور درخواستیں پڑھ کر سنائے یا پیش کرے، پیش کار

عَرْض دَاشْت

درخواست، عرضی، گزارش

عَرْض پَیرا

عرض معروض کرنے والا، درخواست گزار

عَرْض گُزار

التجا کرنے والا، درخوست کرنے والا

عَرْض کَرْنا

درخواست کرنا، التجا کرنا، دعا کرنا، کہنا

عَرْض پَرْداز

عرض معروض کرنے والا، درخواست گزار

عَرْض اِرْسال

وہ کاغذ جس کے ذریعہ مال گزارکسی کے ہاتھ زرِ نقد تحصیل دار کے ہاں داخل کرے

عَرْض مَعْرُوض

التماس ، درخواست ، گزارش ، التجا ، مدعا جس کا اظہار پہلے بھی کیا جا چکا ہو.

عَرْض و طُول

لمبائی اور چوڑائی

عَرْض رَک٘ھنا

عرضداشت پیش کرنا، مدّعا رکھنا ، درخواست گزار ہونا.

عَرْضِ عام

(تصوّف) دو یا چند حقیقتون کا مظہر.

عَرْض گُزارنا

اظہار مدّعا کرنا ، درخواست کرنا.

عَرْضِ حال

گزارش احوال، اظہار مدّعا، اظہار واقعہ

عَرْض و مَعْرُوض

عَرْضِ اَحْوال

حال کہنا ، حالت بیان کرنا ، گزراش کرنا.

عَرْضِ حَیات

زندگی کی وسعت، زندگی کا اظہار

عَرْضِ مَکان

(جغرافیہ) عرض مکان دوری مکان کی ہے خطِ استوا سے خواہ طرف قطب شمالی کے خواہ طرف قطب جنوبی کے.

عَرْض پَذِیر ہونا

التماس قبول ہونا، گزارش مانی جانا

عَرْض قَبُول ہونا

درخواست منظور ہونا، التجا مانی جانا

عَرْض پَیرا ہونا

التماس کرنا، گزارش کرنا، ادب سے کہنا

عَرْض رَسا ہونا

التماس کرنا، عرض کرنا، گزارش کرنا

عَرْضِ مِقْدار

(محاسبی) عرض ، چوڑائی ، مستطیل کی مساحت کے لئے ضلع اقصر کے یعنے عرض مقدار کو ضلع اطوال کے مقدار میں ضرب دینا حاصل مطلوب ہے.

عَرْضِ بَلَدی

عرض بلد سے متعلق، کسی مقام اورخطِ استوا کے مابین چوڑائی کا فاصلہ جو خطوط کے ذریعہ درجوں اوردقیقوں میں بیان کیا گیا ہو

عَرْض پَذِیر کَرنا

التماس قبول کرنا، گزارش ماننا

عَرْض قَبُول کَرْنا

درخواست قبول کرنا ، درخواست یا التجا منظور کرنا ، گزارش مان لینا.

عَرْض کُنِنْدَہ

درخواست کرنے والا ، عرض کرنے والا.

عَرْضِ مُدَّعا

خواہش کا اظہار

عَرْضِ تَمَنّا

اظہارِ مدعا، خواہش کا اظہار

عَرْض بَدَرْجَۂ اِجابَت پَہنچنا

درخواست قبول ہونا

عَرْض مَعْرُوض کا اِخْتِیار مِلْنا

کسی شخص کو بادشاہ کے روبرو درخواستیں اور مسائلوں کے پیش کرنے کا کام سپرد ہونا

عَرْضُ الْبَلَد

کسی مقام اورخطِ استوا کے مابین چوڑائی کا فاصلہ جو خطوط کے ذریعہ درجوں اوردقیقوں میں بیان کیا گیا ہو

عَرْضِیات

عرضی کی جمع ، عرضی ، درخواستیں.

عَرْضِ شَوْق

محبت یا خواہش کا اظہار

عَرْضِ عُمْر

عَرْضِیَّت

چوڑائی ، پاٹ ، چوڑان ، عرض.

عَرْضِ بَلَد

رک : عرض البلد.

عَرْضاً

ذیلی طور پر، طفیلی، حادثاتی، اختیار سے باہر (اصلاً کی ضد)

عَرْضِ ہُنَر

اظہارِ فن ، ابلاغِ فن

عَرْضی نَوِیس

درخواست یا عرضی لکھنے والا، منشی

عَرْضی پُرْزَہ

درخواست ، فریاد ، دعویٰ.

عَرضی دینا

درخواست دینا، نالش کرنا

عَرْضِ مَطْلَب

مطلب بیان کرنا، اظہارِ مدّعا

عَرْضَہ جوڑ

(معماری) اُن پتھروں کو کہتے ہیں جو جوڑوں کے دو متصل سلسلوں میں ہوتے ہیں.

عَرْضی دَعْویٰ

وہ تحریر، جس میں مدعی اپنے دعوے کی تفصیل لکھ کرعدالت میں پیش کرے

عَرْضَہ گَر

عرضی گزرا ، درخواست کرنے والا.

عَرضِی لینا

درخواست لینا

عَرْضِ لَشْکَرِ

آلاتِ جنگ ، لشکر کا اسلحہ ، لشکر کے لوازم.

عَرْضَہ کَرْنا

بیان کرنا ، درخواست کرنا ، مُدّعا پیش کرنا.

عَرْضی نَوِیسی

عرض نویس کا کام ، منشی گیری.

اَرْج

قیمت، دام

اردو، انگلش اور ہندی میں پاٹ کے معانیدیکھیے

پاٹ

paaTपाट

اصل: سنسکرت

وزن : 21

پاٹ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (کشتی رانی) کشتی کے دو منزلہ چھت یا تختوں کا فرش جو مسافروں کے چلنے پھرنے اور ہوا خوری کے کام آتا ہے .
  • پٹرا ، چوکی ، تختہ ، پَلّا ، پیڑھا .
  • چوڑائی ، عرض (کپڑے یا دریا وغیرہ کا) .
  • ریشم ، بٹا ہوا ریشم ، نکھ .
  • وہ مٹی کے پشتے جو کن٘واں بناتے وقت اس لیے رکھتے ہیں کہ کن٘ویں کی دیواریں بیٹھ نہ جائیں .
  • (اقلیدس) وہ نقطہ جہاں عمود یا کسی اور شکل کے پہلو بڑھا کر ملائے جائیں یا اس ملاپ سے بننے والی شکل .
  • (مغربی ہند) زوجہ یا بیوہ کی دوسری شادی .
  • اناج کی بوری یا بوجھا .
  • باغ یا کھیت کا ٹکڑا یا حصہ ، تختۂ چمن .
  • بیلوں کی ایک بیماری جس سے ان کے رؤوں سے خون بہتا ہے .
  • پٹ سن ، جوٹ ، سن .
  • تالاب یا ندی سے کھود کر نکالی ہوئی شاخ ، کاریز .
  • دروازے وغیرہ کے دو حصوں میں سے ہر ایک ، پٹ .
  • سبق ، قرات ، تلاوت ، جاپ ، ورد ، وظیفہ (ہندوؤں کی مقدس کتابوں یا تعلیم کے لیے مستعمل) .
  • مسند حکومت ، تخت شاہی ، سن٘گھاسن (بیشتر راج کے ساتھ) .
  • کپڑوں کو تہ کرنے اور قرینے سے رکھنے کا عمل .
  • چونا چکی کے گرنڈ (چونا پیسنے کی نالی) کے اندر کی مدور و مسطح جگہ جس کے مرکز پر چکی کی لاٹ کی میخ ہوتی ہے .
  • ریشم کے کیڑے کی ایک شکل .
  • گویے کی آواز کی بلندی ، الاپ ، اون٘چا سر ، بلند آواز .
  • لکڑی کا چکر جو کن٘ویں کی دیوار سے نیچے کن٘ویں میں گرنے سے روکنے کے لیے رکھتے ہیں .
  • کھویے (کشتی راں) کے بیٹھنے کی جگہ جہاں سے وہ چپو چلاتا ہے .
  • چکی کے دونوں پتھروں میں سے ہر ایک .
  • ریشمی کپڑا ؛ ریشمی کیڑے کا کویا ، ابریشم کا کویا .
  • مردن٘گ کے چار بولوں میں سے ایک .
  • وہ پتھر یا پٹڑا جس پر دھوبی کپڑے دھوتے ہیں ، پاٹا .
  • کولھو کی وہ لکڑی جہاں بیل ہان٘کنے والا بیٹھتا ہے .
  • کولھو یا بیلن کا وہ حصہ جس سے بیل بان٘دھے جاتے ہیں .
  • وہ لکڑی کا لٹھا جو کن٘ویں کے من٘ھ پر رکھتے ہیں اور اکثر پانی کھین٘چنے والا اس پر پان٘و رکھتا ہے .
  • (زراعت) لکڑی کے وہ ٹکڑے جو کڑھے کے چھید میں ہریس (ہل کی لمبی لکڑی) کے نیچے اور اوپر لگے ہوتے ہیں ، پاٹی
  • ۔(س۔ پٹ بچھانا فرش کرنا۔) مذکر۔۱۔ دریا کی چوڑائی۔ ؎ ۲۔ کپڑے کا عرض۔؎ ۳۔ چکی کا پتھر اوپر کا خواہ نیچے کا۔ ع ۴۔ تخت ،گدی۔ (فقرہ) حضرت ابراہیم ادہم راج پاٹ چھوڑ کر فقیر ہوگئے، اس معنی میں راج کے ساتھ مستعمل ہے۔ ۵۔ دھوبیوں کے کپڑے دھونے کا پتھر یا پٹرا۔بیشتر اس کو پاٹا کہتے ہیں۔۶۔ کولھو کا وہ حصہ جس پر بیل ہانکنے والا بیٹھتا ہے۔۷۔ لکڑی کا وہ لٹھا جو کنوئیں کے منھ پر پانی کھینچنے کے واسطے رکھتے ہیں۔ ۸۔ پٹرا۔ چوکی۔ تختہ۔۹ ۔ آواز کی بلندی۔ اونچا سُر۔ ۱۰۔ حصہ جیسے دو پٹے کے دو پاٹ۔ دروازے کی جوڑی کے دو پاٹ۔ چکی کے پاٹ۔ دروازے کی جوڑی کے لئے بیشتر پٹ ہی کہتے ہیں۔ ۱۱۔ (انگ) مذکر۔ پاخانے کا طشت۔ چوکی۔ پاٹ دار آواز۔ صفت۔ بلند آواز۔ دور تک جانے والی آواز۔؎ پاٹ دینا۔۱ افراد سے کوئی چیز ڈال دینا۔ ڈھیر کردینا۔؎ ۲۔ کسی کو زر و مال دے کے مالا مال کردینا۔۳۔ چھت چھانا۔ پاٹنا۔(ھ) ۱۔ڈھانکنا۔ چھانا۔ ۔ع پھولوں سے پاٹ دے نہ کہیں، باغباں مجھے (امانت) ۲۔ ریل پیل کرنا۔ مالا مال کردینا۔؎ ۔۳۔گڈھے کو بھرنا۔ برابر کرنا۔؎ ۴۔ چھت بنانا۔ بند کرنا۔ (فقرہ) یہ کمرہ بھی پاٹ دو۔ ۵۔ ڈھیر لگانا۔ (فقرہ) تم نے شلجموں سے بازار پاٹ دیا۔

شعر

English meaning of paaT

Noun, Masculine

पाट के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चौड़ाई, चक्की या धोबी का पत्थर, ऊँचा आलाप
  • रेशम।
  • रेशम का बटा हुआ महीन डोरा। नख।
  • चक्की के दोनों पल्लों में से एक; चाक
  • रेशम और उससे बटकर तैयार किया हुआ महीन धागा
  • नदी का सूखा हुआ भाग
  • पटसन
  • कपड़ा; वस्त्र
  • पीढ़ा
  • पत्थर की पटिया जिसपर धोबी कपड़े धोता है
  • लकड़ी का तख़ता
  • चौड़ाई का विस्तार।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پاٹ)

نام

ای-میل

تبصرہ

پاٹ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone