تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَظَر سے نَظَر مِلنا" کے متعقلہ نتائج

نَظَر سے نَظَر مِلنا

نظر سے نظر ملانا کا لازم، روبرو ہونا، آنکھیں چار ہونا، ملاقات ہونا، آنکھ سے آنکھ ملنا

نَظَر نَہ مِلنا

شرم یا کسی قصور کے سبب آنکھ اٹھاکر بات نہ کرسکنا ، نظر نہ اٹھا سکنا ؛ شرمندہ ہونا ۔

نَظَر سے نَظَر بَرابَر ہونا

آنکھیں چار ہونا ، نگاہیں ملنا ؛ روبرو ہونا ۔

نَظَر سے

لحاظ کرکے، خیال کرکے، خیال کرتے ہوئے، وجہ سے، یہ سوچ کر، سبب سے

نَظَر سے پَہْچاننا

تیور دیکھ کر تاڑلینا ، دیکھ کر سمجھ لینا یا اندازہ لگا لینا

نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا

۔آنکھ سے آنکھ ملنا۔باہم ملاقات ہونا۔؎

نَظَر سے نَہ بَچنا

پوشیدہ نہ رہنا، ظاہر ہو کر رہنا

نَظَر سے اوجَھل ہونا

۔ علم میں نہ ہونا

نَظَر سے دُور ہونا

آنکھوں سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ ہونا ، پاس نہ ہونا ۔

نَظَر سے مَخْفی ہونا

نگاہ سے پوشیدہ ہونا ، نظر سے اُوجھل ہونا ؛ علم میں نہ ہونا

نَظَر کا نَظَر سے دو چار ہونا

۔آنکھ کا آنکھ سے ملنا۔ آنکھیں لڑنا۔نظر کردہ۔

نَظَر سے نِہاں ہونا

نظر سے اوجھل ہونا، آنکھوں سے پوشیدہ ہونا

نَظَر سے غائِب ہونا

نظر سے اوجھل ہونا ؛ پہنچ سے دور ہوجانا ؛ چھپ جانا

نَظَر سے پوشِیدَہ ہونا

نگاہ سے اوجھل ہونا ، سامنے نہ ہونا ، غائب ہونا ۔

نَظَر سے پِنہاں ہونا

رک : نظر سے اوجھل ہونا ۔

عالَم نَظَر سے نِکَل جانا

دنیا کا بے وقعت ہو جانا، ہر چیز کا بے اثر ہوجانا

نَظَر سے نَظَر لَڑنا

نظر سے نظر لڑانا (رک) کا لازم ؛ آنکھیں چار ہونا ، نظروں سے نظریں ملنا ، نگاہیں ملنا ۔

نَظَر سے نَظَر مِلانا

آنکھیں چار کرنا، مروت کا اظہار کرنا

نَظَر سے نَظَر لَڑانا

آنکھیں چار کرنا ؛ سامنے ہوکر دیکھنا ، نظریں ملانا ۔

وَقْعَت کی نَظَر سے دیکھنا

عزت کی نگاہ سے دیکھنا ؛ قدر کرنا ، قابل ِقدر سمجھنا ۔

اَپنا گَھر سَو کوس سے نَظَر آتا ہے

ہر شخص اپنی کسی خوبی یا کمزوری کو خوب جانتا ہے

نَظَر سے جانا

نظر سے دُور ہونا ؛ بُھلایا جانا ۔

نَظَر سے گِرنا

نظر سے گرانا (رک) کا لازم ، دل سے اُترنا ، خفیف ہونا ، سبک ہونا ، بے عزت ہونا ۔

نَظَر سے چُھپنا

نظر سے چھپانا (رک) کا لازم ، سامنے نہ ہونا ، آنکھوں سے اوجھل ہونا ۔

نَظَر سے نِکَلنا

۔ نظر سے دور ہو جانا ، بچ نکلنا ۔

نَظَر سے بَچنا

نظر سے بچانا (رک) کا لازم ؛ آڑ لینا ، چھپنا ، سامنے نہ آنا ۔

نَظَر سے گُزَرنا

تجربے میں آنا ۔

نَظَر سے گُزارنا

دکھانا ، مشاہدہ کرانا ، ملاحظے میں لانا ، پڑھوانا (نظر سے گزرنا (رک) کا تعدیہ) ۔

نَظَر سے سُنانا

آنکھوں سے مدعا بیان کردینا ۔

نَظَر سے گَھٹْنا

ذلیل ہونا ، کمتر دکھائی دینا ۔

نَظَر سے اُتَرنا

نظر سے اتارنا (رک) کا لازم ؛ سبک ہوجانا ، مرتبہ یا عزت کھو بیٹھنا ، بے وقعت ہوجانا ، جی سے اترنا ۔

نَظَر سے چُھپانا

نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا ، سامنے نہ لانا ، چھپانا ۔

نَظَر سے اُتارْنا

نظر سے گرانا ، ذلیل و حقیر کردینا ۔

نَظَر سے گِرانا

رک : نظر سے گرا دینا ۔

نَظَر سے بَچانا

چھپانا ، پوشیدہ رکھنا ، نظر میں نہ آنے دینا

نَظَر سے ٹَپَکنا

نگاہ سے ظاہر ہونا، تیور سے ظاہر ہونا، تیور سے آشکار ہونا

نَظَر سے گَھٹانا

نظر میں وقعت کم کرنا ؛ نظر سے گرانا

نَظَر سے گُزَرانا

دکھانا ، مشاہدہ کرانا ، ملاحظے میں لانا ، پڑھوانا (نظر سے گزرنا (رک) کا تعدیہ) ۔

اَچّھی نَظَر سے دیکْھنا

پسند کرنا، عزت کرنا، دل میں کسی کے کمالات کا اعتراف کرنا

نَظَر سے نِکَل جانا

۔ نظر سے دور ہو جانا ، بچ نکلنا ۔

خُفْگِی کِی نَظَر سے

ناراضگی یا غصے کی نظر کے ساتھ

نَظَر سے گِر جانا

نظر سے گرا دینا کا لازم، ذلیل ہوجانا، بے وقعت ہوجانا

نَظَر سے گِرا دینا

ذلیل یا بے قدر کرنا ،بے وقعت کر دینا ؛ التفات ختم کر دینا ، توجہ اور عنایت ختم کر دینا

مُتَشَکّی نَظَر سے تَکْنا

مشکوک نگاہ سے دیکھنا، شک و شبہ سے دیکھنا

مِیٹھی نَظَر سے دیکھنا

پیار بھری نظر سے دیکھنا، محبت سے دیکھنا

نَظَر سے یاس ٹَپَکنا

ناامیدی اور مایوسی کا اظہار ہونا

گَنْدی نَظَر سے دیکھنا

بدنیتی سے گھورنا، چھیڑنا

مُتَشَکّی نَظَر سے دیکھنا

مشکوک نگاہ سے دیکھنا، شک و شبہ سے دیکھنا

مَشْکُوک نَظَر سے دیکْھنا

شک کرنا، شبہ ظاہر کرنا

نَظَر سے پَتَّھر پُھوٹنا

نظر بد کے اثر سے پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا ، سخت سے سخت چیز پر بھی نظر کا اثر ہوجانا ۔

نَظَر سے دے پَٹَکنا

نظروں سے گرا دینا ، ذلیل کرنا ، بے وقعت کرنا ۔

نَظَر غَور سے دیکْھنا

گہری نظر سے دیکھنا، تفصیلی جائزہ لینا

سونے کا نِوالہ کِھلانا اور شیر کی نَظَر سے دیکھنا

ناز برداری کرنا مگر حد سے نہ گزرنے دینا، مہربانی کرنا مگر رعب قائم رکھنا، لاڈ پیار کرنا مگر گستاخ نہ ہونے دینا، ہر طرح کے عیش و آرام کے ساتھ تربیت کرنا

حَقارَت کی نَظَر سے دیکھنا

ذلیل سمجھنا، کم درجے کا سمجھ کر توجہ نہ دینا

رَشْک کی نَظَر سے دیکْھنا

رشک کھانا، حسد کھانا، حسد

شیر کی نَظَر سے دیکھنا

غضب آلود نگاہ سے دیکھنا، غصے کی نظر سے دیکھنا

دُشْمَن کی نَظَر سے دیکھنا

نَظَر زَمِین سے سی دینا

کسی چیز پر نگاہ جما لینا، کسی چیز سے نظر نہ ہٹانا، کسی دوسری طرف توجہ نہ کرنا

فَرِشْتوں کی نَظَر سے بَچْنا

ملک الموت کا گزر نہ ہونا

نَظَر غَور سے دیکْھا جانا

نظر غور سے دیکھنا کا لازم، تفصیلی جائزہ ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں نَظَر سے نَظَر مِلنا کے معانیدیکھیے

نَظَر سے نَظَر مِلنا

nazar se nazar milnaaनज़र से नज़र मिलना

محاورہ

نَظَر سے نَظَر مِلنا کے اردو معانی

  • نظر سے نظر ملانا کا لازم، روبرو ہونا، آنکھیں چار ہونا، ملاقات ہونا، آنکھ سے آنکھ ملنا

English meaning of nazar se nazar milnaa

  • look one full in the face, eyes to meet, come face to face

नज़र से नज़र मिलना के हिंदी अर्थ

  • आमने-सामने होना, आँखें चार होना, मुलाक़ात होना, आँख से मिलना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَظَر سے نَظَر مِلنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَظَر سے نَظَر مِلنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words