تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَقشَہ" کے متعقلہ نتائج

نَقشَہ

۔ تصویر ، شبیہ ، روپ ، عکس ، پیکر ؛ روپ ۔

نَقشَہ کَش

نقشہ بنانے والا (ڈرافٹس مین)، جدول یا گوشوارہ بنانے والا، نقشہ نگار

نَقشَہ جات

بہت سے نقشے ، نقشہ (رک) کی جمع

نَقشَہ گَری

نقشہ بنانے کا عمل ، نقشہ کھینچنا ؛ منصوبہ بنانا ، لائحہء عمل تیار کرنا ۔

نَقشَہ ہونا

حالت ہونا ، کیفیت ہو جانا ۔

نَقشَہ ساز

نقشہ تیار کرنے یا بنانے والا ، نقشہ نویس ، نقشہ نگار

نَقشَہ لانا

خاکہ بنا لانا ، خاکہ اُتارنا ، تصویر کھینچ لانا ۔

نَقشَہ رَہنا

کیفیت برقرار ہونا ، حال پر قائم رہنا ۔

نَقشَہ دینا

(عو) دھوکہ دینا ، بہانہ بازی کرنا.

نَقشَہ کَشی

نقشہ بنانے کا عمل، نقشہ بنانے کا فعل یا پیشہ، نقشہ تیار کرنا، جدول یا گوشوارہ بنانا، نقشہ نویسی نیز مصوری، نقاشی

نَقشَہ مِلنا

مشابہ ہونا ، ہم شکل ہونا ۔

نَقشَہ ڈالنا

کسی کام کا خاکہ دینا ؛ بنیاد ڈالنا ۔

نَقشَہ مارنا

رنگ جمانا یا مارنا ، رنگ دکھانا ، نقشے بازی کرنا

نَقشَہ لِکھنا

تحریری طور پر سراپا بیان کرنا ۔

نَقشَہ بَھرنا

خانہ پُری کرنا ، فارم بھرنا

نَقشَہ نِگار

نقشہ بنانے والا، نقشہ نویس، نقشہ کش

نَقشَہ مِلان

(کاشت کاری) دو نقشوںکے مقابلے کے بعد تیار کیا گیا نقشہ ، گانو کے کھیتوں کی فہرست جس سے فرق ِپیمائش و فرق جمع بندی معلوم ہو جاتا ہے ۔

نَقشَہ بَننا

کسی جگہ کی صورت ِحال کا خاکہ ظاہر ہونا ۔

نَقشَہ بَنانا

کسی چیز کی تصویر بنانا، خاکہ اُتارنا، نیز کسی مقام کا نقشہ تیار کرنا

نَقشَہ مِٹانا

نشان مٹانا، نقش محو کرنا، نقش مٹانا

نَقشَہ جَمانا

اثر قائم رکھنا ، رنگ جمانا ۔

نَقشَہ سازی

نقشہ ساز کا کام ، نقشہ بنانے کا عمل ، نقشہ نویسی ، نقشہ کشی ، نقشہ نگاری (Cartography) ۔

نَقشَہ نِکلَنا

بدنامی ہونا، رسوائی ہونا

نَقشَہ اُتَرْنا

عکس اترنا، خاکہ تیار ہونا، تصویر کھنچنا (نقش اتارنا کا لازم)

نَقشَہ پَلَٹنا

صورت ِحال بدل جانا ، حالات تبدیل ہونا ۔

نَقشَہ نِگاری

نقشہ بنانے کا کام یا پیشہ ، نقشہ نویسی ، جدول یا گوشوارہ بنانے کا عمل یا پیشہ ، نقشہ کشی

نَقشَہ نَویِس

نقشے بنانے والا ماہر، وہ شخص جو زمینوں کے نقشے بناتا اور ان میں رنگ بھرتا ہے، ڈرافٹس مین جو نقشے تیار کرتا ہے، نقشہ نگار، نقشہ کش، جدول یا گوشوارے بنانے والا

نَقشَہ نِکالنا

رسوا کرنا، الزام لگا کے بدنام کرنا

نَقشَہ بَدَلنا

(کسی جگہ کی) صورت ِحال تبدیل ہو جانا ۔

نَقشَہ نَوِیسی

بنانے کا کام یا پیشہ، خاکہ تیار کرنا، فہرست یا جدول تیار کرنا، نقشہ نگاری، نقشہ کشی

نَقشَہ پَڑنا

سامنے آنا ، واسطہ پڑنا ۔

نَقشَہ گَڑنا

حال خراب ہونا ، صورت بگڑ جانا ، بد انتظامی ہونا ۔

نَقشَہ حَل کَرنا

شطرنج کی کسی مشکل بازی کے نقشے کو کامیابی سے حل کرنا ۔

نَقشَہ دِکھانا

رنگ دکھانا ، عالم ظاہر کرنا ، انداز دکھانا ۔

نَقشَہ بَندی

منصوبے کے تحت بنائی گئی ساخت ، نقشے کے مطابق کی گئی خاکہ بندی ۔

نَقشَۂ کار

کسی منصوبے کا لائحہ ء عمل .

نَقشَہ اُڑانا

چربہ اترنا، کسی کے طرز کی نقالی کرنا، کسی کا اسلوب اختیار کرنا

نَقشَہ کِھینچنا

تصویر اتارنا ، عکس لینا ، فوٹو لینا ، تصویر بنانا

نَقشَہ نَظَر آنا

منظر نگاہوں میں پھر جانا .

نَقشَہ تیز ہونا

بات بننا، نصیب یاور ہونا، عروج حاصل ہونا، عہدہ حاصل ہونا، اثر اور طاقت بڑھنا، (دہلی) اقبال یاور ہونا، دور دورہ ہونا

نَقشَۂ خام

کچا نقشہ ؛ پہلا مسودہ ؛ کچا خاکہ ، سرسری خاکہ

نَقشَہ باندھنا

منظر کشی کرنا ، نقشہ کھینچنا ۔

نَقشَہ رَقَم کَرنا

نقشہ بنانا ، نقشہ کھینچنا

نَقشَہ بَدَل جانا

حالت یا شکل کا متغیر ہوجانا، صورتِ حال تبدیل ہوجانا

نَقشَہ پیش کَرنا

حالت یا کیفیت بیان کرنا ۔

نَقشَہ تَبدِیل ہونا

حالت یا حلیہ بدل جانا ۔

نَقشَۂ پَیما

(کسی) نقشے کے ساتھ دیا گیا پیمانہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک انچ اتنے میلوں کے برابر ہے (Cartometer)

نَقشَہ تَبدِیل کَرنا

حالت یا حُلیہ بدل دینا ؛ جغرافیہ تبدیل کرنا ۔

نَقشَہ پاس کَروانا

تعمیر سے قبل کسی عمارت کا خاکہ متعلقہ محکمے سے منظور کروانا ۔

نَقشَہ کِھنچ جانا

تصویر بن جانا ، تصویر کھنچ جانا ، تصور واضح ہو جانا ، صورت سامنے آجانا ، عکس دل نشین ہوجانا ۔

نَقشَہ قائِم کَرنا

تصور قائم کرنا ، (ذہن میں) خاکہ بنانا.

نَقشَہ بَدَل دینا

حالت یا شکل تبدیل کر دینا ۔

نَقشَۂ طَبعی

(جغرافیہ) ایسا نقشہ جس میں سطح زمین کے خط و خال کی کیفیت ، سطح سمندر سے بلندی و پستی کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جاتا ہے ، طبعی نقشہ ۔

نَقشَۂ حَد بَست

(کاشت کاری) وہ کاغذ جس میں زمین یا کھیتوں کی حد بندی درج ہو ، پیمائش کی فہرست

نَقشَۂ جَرنیلی

(کاشت کاری) بڑا نقشہ ، ایک نقشہ جو عموماً اور نقشوں سے بڑا ہوتا ہے

نَقشَۂ سالانَہ

وہ گوشوارہ جس میں کسی کام یا چیز کی سال بھر کی کیفیت یا احوال درج ہو

نَقشَۂ اَموات

اموات کا رجسٹر وگیرہ جس میں اموات کا اندراج کیا جائے

نَقشَۂ تَبدِیلی

(کاشت کاری) وہ تحریر یا رجسٹر جس میں زمین کی تقسیم ظاہر کی گئی ہو ، ایسا کاغذ جس میں مالکان کے حصے درج ہوتے ہیں ، تھوک پٹی ، کھیوٹ

نَقشَہ بِگاڑ ڈالنا

حال سے بے حال کرنا ، کھنڈت ڈالنا ، سابقہ ہیئت یا حالت قائم نہ رکھنا ، کسی جگہ کی صورت حال خراب کر دینا نیز حلیہ بگاڑ دینا ، بدشکل کر دینا ، شکل خراب کر دینا ۔

نَقشَۂ شَشماہی

کیفیت کا وہ پرچہ جو چھ مہینے کے بعد بھیجا جائے ، چھ مہینے کی کیفیت یا احوال کا نقشہ

اردو، انگلش اور ہندی میں نَقشَہ کے معانیدیکھیے

نَقشَہ

naqshaनक़्शा

وزن : 22

موضوعات: معماری مصوری

اشتقاق: نَقَشَ

نَقشَہ کے اردو معانی

فارسی، عربی - اسم، مذکر

  • ۔ تصویر ، شبیہ ، روپ ، عکس ، پیکر ؛ روپ ۔
  • ۲۔ صورت ، شکل ، چہرہ مہرہ ، روپ سروپ ، حلیہ ، خط وخال ، چہرے کی خوشنمائی ۔
  • ۳۔ ڈول ، ساخت ، تراش خراش ، بناوٹ ، تناسب ۔
  • ۴۔سج دھج ، وضع قطع ؛ حالت ، کیفیت ، صورت حال ؛ طرز ، انداز ۔
  • ۵۔ (i) کرۂ زمین یا اس کے کسی حصے کا خاکہ جو کاغذ یا کسی سپاٹ سطح پر بنایا جائے اور اس میں خشکی ، سمندر ، پہاڑ اور ملک وغیرہ کی نشان دہی ہو ، دنیا کی ہئیت کی تصویر یا خاکہ ، سطح زمین کی تصویر ، دنیا کی تصویر ، میپ (Map) ۔
  • (ii) کسی ملک ، براعظم ، شہر وغیرہ کی تصویر ؛ کسی جگہ کی طبعی کیفیت ، وہاں کے خدوخال اور عمارات وغیرہ ۔
  • ۳. (معماری ) وہ خاکہ جو مکان (وغیرہ) کی تعمیر سے پہلے کاغذ پر بنایا جاتا ہے ،زمین یا عمارت کا خاکل جو عموماََ تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے ؛تعمیری منصوبہ یا تجویز (Plan) ۔
  • ۶۔ نمونہ ، مثال ، نظیر ۔
  • ۷۔(i) کسی تجویز وغیرہ کا خاکہ یا خلاصہ ، ابتدائی خاکہ ، بنیادی خطوط ، اہم باتوں کا بیان ؛ جائزہ نیز کسی ڈرامے یا ناول وغیرہ کی تلخیص یا مختصر ڈھانچہ ۔
  • ۸۔ خانے کھنچا ہوا کاغذ ، لکیریں کھنچا ہوا کاغذ ، جدول کشی کیا ہوا فارم
  • ۹۔ فہرست اسما ، ملازموں وغیرہ کے ناموں کی فہرست
  • ۱۰ (i) کسی قسم کے ورق یا تختے جن پر قاعدے سے یا جدول کی شکل میں معلومات لکھی ہوں ، فہرست اعداد و شمار ؛ جدول ، گوشوارہ ۔
  • (ii) فرد تنخواہ ، ملازموں کے ناموں کی فہرست
  • ۱۱۔ درگت ، بُرا درجہ ، حال بد ۔
  • ۱۲۔ سلسلہ ، واسطہ ، تعلق؛ شجرہ ۔
  • ۱۳۔ بجٹ ۔
  • ۱۴۔ شطرنج کے کھیل میں ایک خاص صورت جس میں کے چند مہرے رکھ کر یہ کہتے ہیں کہ اتنی چالوں میں مات ہونا چاہیے ۔
  • ۱۵۔ چالان ، مال کی خانہ پری
  • ۱۶۔ (مصوری) کاغذ یا مسطح جگہ پر بنائی ہوئی کسی جسم یا چیز کی صحیح صورت یا علامت جس سے اس چیز کا حلیہ اور اتا پتا سمجھا جاسکے

شعر

English meaning of naqsha

Persian, Arabic - Noun, Masculine

  • map, chart, outline, plan, delineation, pattern, design, features, portrait, picture, countenance, condition, state of affairs

नक़्शा के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, अरबी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • आकृति, शक्ल, चेहरे की साख्त, मुखाकृति, ढंग, शैली, तर्ज, सज-धज, वज़ा क़ता, चेष्टा, हुलिया, किसी देश आदि का चित्र, मानचित्र, दशा, हालत, साँचा, क़ालिब, रेखाचित्र, खाक़ा, नमूना, आदर्श, छवि

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَقشَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَقشَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words