زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’مصوری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مصوری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پَیمانَہ کَشی
مصوری: کسی نقشے یا تصویر کا ناپ لینا یا ناپ کر اندازہ کرنا، تیاری میں ناپ کر مقابلہ کرنا
چَرْبا اُتارْنا
کسی کا اندازہ اپنے میں پیدا کرنا یا بتکلف کسی سے مشابہ افعال و حرکات ظاہر کرنا، کسی کے رنگ ڈھنگ کی تقلید کرنا، نقشہ کھینچنا
سِیاہ قَلَم کَرنا
(مصّوری) تصَویر کے خاکے یا چربے پر سیاہی کا ہاتھ پھیرنا تصویر کے پنسلی دُھندلے نِشانات کو روشن کرنا ، اُجاگر کرنا ، روشنائی سے پکا کرنا .
مُجَرَّد آرٹ
رک : تجریدی آرٹ جو زیادہ مستعمل ہے ، تجریدی فن ، مجرد ، فن خالص : (خصوصاً مصوری) ، نمایندگی کی پابندی سے آزاد ۔
مَنظَر نُما
منظر دکھانے والا؛ (مصوری)کسی موٹے کاغذ کو کاٹ کربنایا ہوا فریم جو عموما ً قدرتی مناظر (لینڈ اسکیپ) کے موضوع کے انتخاب میں استعمال ہوتا ہے ؛ (فوٹو گرافی) کیمرے کا وہ حصہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تصویر کہاں تک آئے گی (View Finder) ۔
مومی کاغَذ
مصوری: قلمی کام کی روغنی رنگ آمیزی جو اس کے خدوخال کی پائیداری کے لیے کی جاتی ہے اور خاص طور پر کھانا پکانے اور کھانے پینے کی چیزوں کو لپیٹنے میں استعمال ہوتا ہے
مِینا توری
(مصوری) مصوری کا چھوٹا نمونہ ، چھوٹی سی پینٹنگ ، مصغر یا مختصر شبیہہ تصویرچہ نیز ہاتھی دانت یا نفیس چمڑے وغیرہ پر بنی ہوئی ننھی تصویر ، قلمی کتابوں میں کی گئی باریک نقاشی یا تصویر کشی نیز اس طرح کی مصوری کا فن ۔
نَظَری تَصویر
(مصوری) کسی چیز کو سامنے رکھ کر اُتاری ہوئی تصویر ، پیش ِنظر چیز کی نقش کشی ؛ نظری نقشہ
نَقّاد فَن
ماہر یا اُستاد ِفن، نظم و نثر (مصوری یا موسیقی وغیرہ) کو پرکھنے والا، تنقید نگار کسی تحریر وغیرہ کا پایہ متعین کرنے والا
وَصفی خَط
(مصوری) وہ لکیر جس سے کسی ذی حیات نوع کی کوئی نمایاں خصوصیت یا شناخت ظاہر کرتے ہیں (انگ : Character Line)
ٹِیپْنا
دبانا، ہاتھ یا انگلی سے دبانا، چاپنا، مسلنا، پیر پیٹنا، بھینچنا، دبوچنا، (گنجفہ) بازی میں دو پتوں سے ایک پتا جیتنا، دون میں گانا، الاپنا، روہیہ وصول کرنا، روپیہ جیب میں رکھنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔