تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مینڈ" کے متعقلہ نتائج

مینڈ

کھیت کی منڈیر، سرحد، جو قطعاتِ اراضی کو ایک دوسرے سے الگ کرے، حد بندی، کنارہ، پشتہ

مِینڈ

(موسیقی) ستار میں ایک ُسر سے دوسرے پر جاتے ہوئے مدھم کو اس طرح ادا کرنا کہ دونوں میں سروں کا باہمی ربط خوبصورتی سے واضح ہو جائے ؛ تان ، لے ۔

مینڈَک مُنْہ

رات کے پرندوں میں شمار ہونے والی چڑیا کی ایک قسم جس کا منہ اور آنکھیں مینڈک سے مشابہہ ہوتی ہیں

مینڈکی کو زُکام ہوا

اپنی حد سے بڑھ کر شیخی مارنے والے کی نسبت بولتے ہیں ۔

مینڈْکی کو زُکام ہونا

مینڈ بَندی

کھیت کی حد بندی، پشتہ بندی، ڈولا بندی

مینڈ پَڑنا

لہریں اٹھنا، موجیں اٹھنا، تلاطم ہونا، پانی کا لہریں مارنا

مینڈُو

رک : مینڈک

مینڈَک دَوڑ

مینڈک کی طرح پُھدک پُھدک کر چلنا ؛ ایک طرح کا کھیل جس میں پُھدک کر دوڑنا ہوتا ہے ۔

مینڈَھک

رک : مینڈک ۔

مِینڈکی کو بھی زُکام ہُوا

۔اپنی حد سے بڑھ کر شیخی مارنے والے سفلہ کی نسبت بولتے ہیں کہ وہ شیخی سے ایسے کام کرنے کا ارادہ کرتا ہے جس کی اس میں طاقت نہیں۔ حیثیت سے بڑھ کر کام کرنا کی جگہ۔ ؎

مینڈلِیَّت

مینڈل کا نظریہء وراثت نسلی جو مٹروں پر کیے جانے والے تجربات پر مبنی ہے ؛ مینڈل کے قوانین ، پودوں اور جانوروں میں موروثی خصوصیات سے متعلق اصول و قوانین ۔

مینڈلِیفِیَم

(کیمیا) ایک تابکار کیمیائی عنصر جسے اس کے دریافت کنندہ روسی سائنس داں مینڈلیف سے موسوم کیا گیا ہے ، مینڈلیویم ۔

مینڈِیاں

مینڈی (۱) رک کی جمع ، تراکیب میں مستعمل

مینڈلی

مینڈل (علم) کے نظریے سے متعلق ، مینڈلیت سے متعلق ۔

مینڈَک بَننا

مینڈک کی طرح گھٹنوں اور کہنیوں کے بل بیٹھنا ؛ ایک طرح کی سزا جس میں اکڑوں بٹھا کر ٹانگوں میں سے ہاتھ ڈالوا کر کان پکڑواتے ہیں ۔

مینڈھ بَنانا

کھیت کی حد باندھنا ، منڈیر بنانا ۔

مینڈَک پھوڑا

ایک قسم کا نہایت تکلیف دہ پھوڑا جو پاؤں کے تلووں پر ہوجاتا ہے

مینڈکِیاں

مینڈکی (رک) کی جمع یا مغیرّہ حالت ، تراکیب میں مستعمل ۔

مینڈھے

۰۱ مینڈھا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت ، تراکیب میں مستعمل ۔

مینڈھی

بالوں کی چھوٹی لٹ، جسے چوٹی کی طرح گوندھا گیا ہو، مینڈی

مینڈھا اُٹھنا

رک : مینڈھا اُچھلنا ، تلاطم ہونا ، بڑی موج پیدا ہونا ۔

مینڈھا سِنْگی

ایک پودے کی بیل جو دور تک پھیلتی درختوں اور دیواروں پر چڑھتی ہے اور اس میں نرم کانٹے ہوتے ہیں جو مینڈھے کے سینگ کی طرح مڑے ہوئے ہوتے ہیں ۔

مینڈَک مَچّھی

مینڈک کی ابتدائی شکل، مینڈک کے انڈے سے نکلنے والا چھوٹاسا کیڑا یا مینڈک کا بچّہ، مچھلی کی طرح اس کی لمبی دم ہوتی ہے اور ابتدا میں اس کے کوئی اعضا نہیں ہوتے اور ٹانگیں بعد میں ظاہر ہوتی ہیں، یہ پانی میں رہتا ہے اور گلپھڑوں سے سانس لیتا ہے، غوکچی

مینڈوک

رک : مینڈک

مینڈکی

ایک قسم کا چھوٹا مینڈک، مینڈک کی مادہ، غوکچہ، مادہ مینڈک

مَینڈیٹ

(سیاسیات) سیاسی امور کے متعلق ہدایات جو انتخاب کرنے والے پارلیمنٹ کے رُکن کو دیں ؛ حق حکومت جو رائے دہندگان ووٹوں کے ذریعے کسی پارٹی کو تفویض کریں ۔ ا

مینڈھ

مشرقی یا ایشیائی طرز کی بنی ہوئی زین جس کا پچھلا حصہ سوار کے کمر ٹکانے کو تکیہ گاہ کے طور پر ذرا اُوپر کو اٹھا ہوا ہوتا ہے اسی طرح سامنے کا سرا بھی کسی قدر ابھرا ہوا بنایا جاتا ہے ۔ جس کو اصطلاحاً سردال کہتے ہیں اور پچھلے سرے کو موخرا اور مینڈھ اور درمیانی حصہ بیٹھک کہلاتا ہے

مینڈھا اُچھلنا

ہوا کی شدت سے دریا میں موجیں اُٹھنا، تلاطم ہونا، لہر کا اونچا اُٹھنا، موجیں اُٹھنا

مینڈھا لَڑانا

(بازاری) ساجھا کرنا ، شراکت کرنا ؛ دو کو لڑانا ، دو آدمیوں میں لڑائی کرانا

مینڈھے لَڑوانا

مینڈھے لڑانا (رک) کا تعدیہ ۔

مینڈک

ایک قسم کا چھوٹا آبی جانور جو خشکی پر بھی رہ سکتا ہے، اکثر تالابوں جوہڑوں وغیرہ کے کناروں پر ٹرایا کرتا ہے، غوک، گھوڑے کی نال، گھوڑے کا پٹھا

مینڈکِیاں پُھلانا

(کسرت) عضلات کو اُبھارنا ، بازوؤں کے اُبھرے ہوئے گوشت یا عضلات کو پُھلانا ، کسرت یا ورزش کے باعث بازوؤں میں بن جانے والے عضلات کو پُھلانا ۔

مینڈِھیاں گُوندھنا

بالوں کی جدا جدا لٹیں گوندھنا، بالوں کی لٹیں بنا کر سر گوندھنا

مینڈکی چَلی مَداروں کو

۔ مثل کمینے یا نکمے آدمی نے بھی بڑا حوصلہ کیا۔ ؎

مینڈکی بھی چَلی مَدار کو

نکمے آدمی نے بڑا حوصلہ کیا ، نا اہل نے بڑے منصوبے بنائے ۔

مینڈکی بھی چَلی مَداروں کو

نکمے آدمی نے بڑا حوصلہ کیا ، نا اہل نے بڑے منصوبے بنائے ۔

مَینڈولِن

(موسیقی) رک : مینڈولین

مینڈی

۰۱ مانگ کے دونوں طرف ماتھے کے کنارے کنارے گوندھ کر جمائے ہوئے پیشانی کے ایسے بال جو چوٹی میں شریک نہ ہوسکیں اور چہرے پر لٹک آئیں ، بالوں کی لٹ ، مینڈھی ، ہینڈی ۔

مَینڈولِین

(موسیقی) سارنگی کی قسم کا ایک ساز جس میں عموماً آٹھ یا دس یا بارہ دھاتی تار ہوتے ہیں ، اس کا تونبا ناشپاتی کی شکل کا ہوتا ہے ، چھوٹی سارنگی ، چکارا ۔

مَینڈھ

وہ اناج جو کھیت میں پڑا رہ جائے

مینڈھا

(ھ۔ یائے مجہول و نون غنّہ) مذکر۔ بھیڑا، دُنبہ، آسمان کا بارہواں بُرج، میکھ راس، لہر، موج، تلاطم، وہ موج جو باد مخالف کی شدّت سے دریا میں اٹھتی ہے، بھڑ جب ڈنک نہیں مارتی اس کو مینڈھا کہتے ہیں

مینڈھے لڑانا

دنبے لڑانا، دو مینڈھوں میں لڑائی کراکر تماشا دیکھنا

مَینڈرِل

ڈراؤنی شکل کا خوں خوار بڑا لنگور جو مغربی افریقہ میں پایا جاتا ہے جس کے چہرے پر سرخ اور نیلی رگیں ہوتی ہیں ۔

مینْڈھ بانْدْھنا

رک : مینڈھ بنانا ۔

مِیْنڈنا

ساننا، مَلنا، لتھیڑنا، آلودہ کرنا

مینڈھیاں

چھوٹے بالوں کی گندھی ہوئی لٹیں، لڑکیوں کے چھوٹے چھوٹے بال جن کو بڑا ہونے کے واسطے گوندھتے ہیں

مینڈیانا

(گنوار) کھیت کا کنارہ بنانا ، ڈول بنانا ، منڈیر باندھنا

مَینڈھلا

مِینْڈَک چَلے مَداروں کو

کمینے یا نکمے آدمی نے بھی بڑا حوصلہ کیا

ڈانڈا مِینْڈ

دو مُلکوں کی سرحد ، حد بندی ، خطِ امتیاز

اردو، انگلش اور ہندی میں مینڈ کے معانیدیکھیے

مینڈ

menDमेन्ड

وزن : 21

مینڈ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کھیت کی منڈیر، سرحد، جو قطعاتِ اراضی کو ایک دوسرے سے الگ کرے، حد بندی، کنارہ، پشتہ
  • کنوئیں کی منڈیر، پشتہ چاہ، پنگھٹ
  • لہر، موج
  • ستار کے پردے کی اُبھری ہوئی کور
  • کان کا مڑا ہوا حاشیہ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of menD

Noun, Feminine

  • boundary-mound (of field), earth piled up in a line to demarcate border of land, landmark
  • parapet

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مینڈ)

نام

ای-میل

تبصرہ

مینڈ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone