تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لاگ" کے متعقلہ نتائج

ہَیہات

(لفظاً) دور ہو، ہٹ پرے ہو نیز لعنت ہو، (اردو میں) بطور کلمۂ افسوس وحسرت و تعجب مستعمل، ہائے ہائے

ہَیہات ہَیہات

افسوس افسوس ، افسوس صد افسوس ، غضب ہوا ، حیف صد حیف ، وا دریغا نیز رونے پیٹنے کی آواز ، ہائے ہائے ، واویلا ۔

ہَیہات کَرنا

افسوس کرنا ، ملال کرنا ۔

ہَیہات خُدا کی ذات

موت وہاں لیے جاتی ہے جو مقام ہو، ہے ، زبان ہے گویائی نہیں آنکھ ہے بینائی نہیں

ہَیہات ہَیہات کَرنا

بہت افسوس کرنا ، نہایت رنج کا اظہار کرنا ، واویلا مچانا ، آواز کے ساتھ رونا پیٹنا ۔

ہاہَت

(کلمہء زجر)کسی جانور کو بھگانے یا ڈرانے کے لیے مستعمل کلمہ ؛ (رک : ہات (۲))

ہاہُوت

(تصوف) معرفت و سلوک کے مقامات و منازل میں سے بلند ترین منزل و مقام، معرفت ِحق کی منزل، خاص مقام عرفان حق، منزل، جس میں سالک مشاہدۂ حق میں بالکل کھو جاتا ہے اور اسے کچھ ہوش نہیں رہتا، صوفی کی بیخودی کا مقام بلند، مرتبۂ فنائیت

ہاہُوت ہونا

غائب ہونا ، گم ہو جانا ۔

ہاہُوتی

ہاہوت (رک) سے منسوب یا متعلق ، ہاہوت کا ؛ (مجازاً) غیبی ۔

ہائے حُطّی

ہائے ہَتّیا

واویلا، شور و غل، بلا وجہ کی فریاد

ہاہا ٹھی ٹھی

ہنسی ٹھٹھا، ہوہا، قہقہہ

ہی ہی ٹِھی ٹِھی

بے ہودہ ہنسی کی آواز، بیہودہ ہنسی، ہنسی ٹھٹھا

ہی ہی ٹِھی ٹِھی کَرنا

بے ہودہ پنے سے ہنسنا ، خواہ مخواہ کھل کھل ہنسنا ، بیہودہ ہنسی ہنسنا

اردو، انگلش اور ہندی میں لاگ کے معانیدیکھیے

لاگ

laagलाग

اصل: ہندی

وزن : 21

موضوعات: جنگلات

لاگ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ربط ، تعلّق ، علاقہ ، وابستگی.
  • لگن ، انس ، محبّت ، عشق ، دلبستگی .
  • چاٹ ، چسکا ، شوق ، مزہ ، لپکا.
  • عداوت ، بَیر ، دُشمنی ، کاوش ، چُونپ.
  • کشاکش ، بحث ، مقابلہ.
  • رشک ، حسد ، جلن ، رقابت .
  • ملاوٹ ، شمولیت ، ملونی .
  • ٹان٘ک (جو زیور وغیرہ میں رکھی جاتی ہے).
  • آڑ ، ٹیکن ، ٹیک ؛ مدد .
  • (بندھانی) پولی زمین کے گڑھے کے باکھوں کی مٹی کے روک کی آڑ ، یہ لکڑی کے شہنیر یا تختے ہوتے ہیں جو باکھے سے لگا کر جما دیے جاتے ہیں تا کہ پاکھے کی مٹی دینے نہ پائے ، تھامو .
  • (بندھانی) وہ چھوٹی یا بڑی ٹیکن جو داب کے سِرے کے نیچے بھاری اشیا کا وزن بانٹنے کے لیے لگایا جائے ، اس ٹیکن سے بڑی وزنی شے بآسانی اور تھوڑی طاقوت سے اُبھر یا اُچھل جاتی ہے .
  • . ہلکا سا رابطہ یا جوڑ جو بمشکل محسوس ہو .
  • کرتب ، شعبدہ ، طلسم .
  • وہ چیز جس سے کوئی قبو میں آجائے ، جادوئی چیز
  • ساز باز ، ملی بھگت ، سانٹ گانٹھ ، سازش.
  • توجہ ، دھیان، لّو ، خیال .
  • پہنچ ، رسائی ، دخل .
  • راز ، اسرار .
  • گائے کے تھن کا وہ مادہ جو ٹیکے کے زخم پر لگایا جات اہے ؛ چیچک کے آبلے کو چیپ.
  • مار ، چوٹ ، ضرب .
  • لاگت ، خرچ
  • پھوکی یا ماری ہوئی دھات
  • ۔ (ھ) مونث۔ ۱۔مدد۔ امداد۔ ؎ ۲۔ تعلُّق۔ علاقہ۔ نسبت۔ وابستگی۔ ؎ ۳۔ اُنس۔مُحبَّت۔ لگن۔ ۴۔مزہ۔ چسکا۔ شوق۔ رغبت۔ ؎ ۵۔ عداوت۔ دشمنی۔بَیْر۔ سازش۔ ؎ ۶۔ کرتب۔شعبدہ۔ طلسم۔ وہ چیز جس کو صنعت سے بنائیں اور اس سے کچھ اور عجیب باتیں ظہور میں لائیں اور حقیقت اس کی عقل میں نہ آئے۔ ۷۔جادو۔ ٹونا۔منتر۔ ۸۔وہ چیز جس سے کوئی قابو میں آجائے۔ ؎ ۹۔ ایک مکان سے دوسرے مکان کا ایسا متصل ہونا کہ ایک مکان سے دوسرے مکان میں بے تکلف چلے جاسکیں۔ ۱۰۔ توجُّہ۔ ۱۲۔ چشمک۔ شکر رنجی۔ ؎
  • شادی بیاہ کا انعام (جو خدمت گاروں کو دیا جاتا ہے)
  • ایک مکان سے دوسرے مکان کا متصل ہونا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

لاغ

کھیل، لہوولعب

شعر

English meaning of laag

Noun, Feminine

  • grudge/ enmity

Noun, Masculine

  • attention, meditation
  • competition, argument
  • connection, affinity, relevance
  • conspiracy, plot, intrigue
  • cost, expense
  • enmity, grudge
  • envy, jealousy, malice
  • love, affection
  • ratio
  • spell, sorcery

लाग के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • मानसिक दृष्टि से होनेवाली किसी प्रकार की लगावट। जैसे-अनुराग, प्रेम, लगन आदि।
  • लगे हुए होने की अवस्था या भाव। लगाव। संपर्क। संबंध। जैसे-इस मकान में बगल वाले मकान से लाग है, अर्थात् उसमें से इसमें सहज में कोई आ सकता है।
  • लगाव, संबंध, क्षेत्र, लगन, प्रेम,
  • लगे हुए होने का भाव; लगाव; प्रेम
  • संबंध; संपर्क
  • मुठभेड़।

لاگ کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لاگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لاگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone