تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِسی کو" کے متعقلہ نتائج

کِسی کو

کسے راہ ؛ شخص معلومہ و مفہومہ کو ، معشوق کو.

کِسی کو اَپْنا کَر رَکھو یا کِسی کے ہو رَہو

یا تو خود کسی کی متابعت اختیار کر لو یا کسی کو اپنا مطیع و فرمان٘بردار بنا لو

کِسی کو کِسی کا ہوش نَہ ہونا

کسی کو کسی کی خبر نہ ہونا ، ایک دوسرے لاعلم ہونا ، نفسا نفسی کا عالم ہونا.

کِسی کو خَیال میں نَہ لانا

کسی کی پروا نہ کرنا ، کسی کو کچھ نہ سمجھنا ، کسی کو حقارت کی نظر سے دیکھنا.

کِسی کو آنْکھ اُٹھا کَر نَہ دیکْھنا

بے رخی اور بے اعتنائی سے کام لینا ، خاطر میں نہ لانا ، کسی پر توجہ نہ دینا ، نہایت بے پروائی اور استغنا ظاہر کرنا ، ذرا آنکھ بھر کے نہ دیکھنا

کِسی کو رونا

کسی کا ماتم کرنا، مرنے کے بعد یاد کرنا، ۔کسی کی وفات کے رنج میں اشکبار ہونا

کِسی کو بَھرْنا

بھگتنا.

کِسی کو اُڑانا

(بازاری) کسی غیر عورت سے صحبت کرنا ، مجامعت کرنا، صحبت داری کرنا ؛ مغرور کردینا ؛ شہ دینا ؛ حوصلہ بڑھانا

کِسی کو تَوے میں دِکھائی دیتا ہے کِسی کو آرسی میں

کوئی لائق ہے اور کوئی معمولی قابلیت کا، ہر شخص اپنی فہم کے مطابق کام کرتا ہے

کِسی کو دَم دینا

دھوکا دینا

کِسی کو بَیْنْگَن بائے، کِسی کو اَن پَچ

کسی کو کوئی چیز نقصان دیتی ہے تو دوسرے کو وہی چیز فائدہ دیتی ہے

کِسی کو اپنا کَرْ رَکْھنا

کسی کو اپنا مطیع کرلینا، کسی سے ایسے تعلقات بڑھانا کہ وہ اپنا ہو جائے

ہَر کِسی کو

ہر ایک کو

کِسی کی کِسی کو خَبَر نَہِیں

کسی گروہ یا جماعت پر بے ہوشی اور غفلت کا عالم طاری ہونے پر بولتے ہیں.

خُدا کِسی کو کِسی کا مُحتاج نَہ کَرے

اللہ کسی کو محتاج نہ کرے، کسی سے کام نہ پڑے

کِسی چِیز کو کِسی کے مُنہ پَر مارْنا

کسی چیز کو نِکَما سمجھ کر اس کے مالک کو حقارت کے ساتھ واپس کردینا

یا کِسی کو کَر رَہے یا کِسی کا ہو رَہے

لوگوں سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے یا کسی کو دوست بنائے یا خود کسی کا دوست بنے ، یا کسی کو اپنا دوست بنائے یا کسی کا دوست بن جائے الگ تھلگ رہ کر گزارا نہیں ہوتا

کِسی جَگَہ کو سَر پَر اُٹھانا

کہیں بہت شور و غل کرنا، واویلا مچانا

یا کِسی کو کَر رکھو تُم یا کِسی کے ہو رَہو

لوگوں سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے یا کسی کو دوست بنائے یا خود کسی کا دوست بنے، یا کسی کو اپنا دوست بنائے یا کسی کا دوست بن جائے الگ تھلگ رہ کر گزارا نہیں ہوتا

کِسی جَگَہ کو سَر پَر اُٹھا لینا

بچوں کا دنگا مچانا

قضا سے کِسی کو چارہ نہیں

موت سے بچنا ممکن نہیں ہے، موت پر کسی کا اختیار نہیں

وہ بات کِسی کو بھی نَصِیب نَہِیں

یہ قدر و منزلت کسی کو بھی نصیب نہیں ؛ یہ خوبی کسی میں بھی نہیں

جِس کِسی کو

خُدا کِسی کو لاٹھی سے نَہِیں مارْتا

اللہ تعالیٰ کو اگر کسی کو سزا دینی ہو تو مصیبت بھیج دیتا ہے

کِسی سے سائی کِسی کو بَدھائی

اس وعدہ خلاف اور جھوٹے شخص کی نسبت بولتے ہیں جو وعدہ کسی سے کرے اور کام کسی اور کا کرے

کھائیں کِسی کا گائیں کِسی کو

احسان کوئی کرے اور شکرگزاری کسی کی کریں .

خَصَم جورُو کی لَڑائی کِسی کو نَہ بھائی

میاں بیوی کومل جُل کر رہنا چاہیے ، میاں بیوی کی لڑائی سب کو ناپسند ہے

کوٹھی کوٹھار سَب تُمھارا مَگر کِسی چِیز کو ہاتھ نَہ لَگانا

رک : کوٹھی کٹھلے کو ہاتھ نہ لگاؤ ، الخ .

مَرتے ہَزاروں کو سُنا ، جَنازَہ کِسی کا نَہ دیکھا

محض بلندبانگ دعوے کرنا اور عمل کچھ نہ کرنا ۔

مَرتے سَب کو دیکھا ، جَنازَہ کِسی کا نَہِیں دیکھا

عاشقی جتانے اور صرف دعویٰ کرنے والے کی نسبت کہتے ہیں ۔

کِسی چِیز کو کِسی کے سَر پَر مارْنا

کسی چیز کو نِکَما سمجھ کر اس کے مالک کو حقارت کے ساتھ واپس کردینا

کِسی کی خَبَر کو آنا

عیادت کو آنا ، بیمار پُرسی کو آنا

کِسی کی خَبَر کو جانا

عیادت کو آنا ، بیمار پُرسی کو آنا

کِسی چِیز کو رو بَیٹھنا

کسی چیز سے ناامید و مایوس ہوکر صبر کرلینا

کِسی چِیز کو دِل چَلْنا

رک : کسی چیز پر دل چلنا

کِسی چِیز کو مِٹّی کَر دینا

اسے نہایت حقیر وخفیف کر دینا ، خاک کے مرتبہ کا کر دینا ، سبک کردینا

کِسی چِیز کو بالائے طاق رَکْھنا

اس چیز سے دست بردار ہونا، کسی بات کو بھلا دینا، نظر انداز کرنا

کِسی کی آئی مُجْھ کو آ جائے

(کوسنا) دوسرے کی موت مجھ کو آ جائے ، غصّے یا تکلیف کی حالت میں اپنے آپ کو بددعا دینا.

کِسی کی آئی مُجھ کو آ جائے

۔(عو) دوسرے کی موت مجھ کو آجائے۔ نہایت غُصّہ یا تکلیف کی حالت میں اپنے آپ کو بد دعا دیتی ہیں۔ ؎

لال خان کی چادَرْ بَڑی ہوگی تو اَپْنا بَدَن ڈھانکے گی کِسی کو کیا

امیر ہو گا تو خود اس کو فائدہ ہو گا ، جب کوئی کسی امیر کی دولت و ثروت کا ذکر کرے تو کہتے ہیں .

خُدا جَب کِسی کو نَوازْتا ہے تو چَھپَّر پھاڑ کَر نَوازْتا ہے

اللہ جس طرح چاہے اور جب چاہے اپنے بندوں پر لطف و کرم کی بارش کر دیتا ہے.

قاضی جی اَپنا آگا تو ڈھانْکو پِیچھے کِسی کو نَصِیْحَت کَرْنا

بڑا آدمی پہلے اپنے اخلاق و اطوار درست کرے پھر دوسرے کو نصیحت کرے

خُدا جَب کِسی کو نَوازْتا ہے تو اِس سے صَلاح مَشْوَرہ نَہیں کَرتا

اللہ جس طرح چاہے اور جب چاہے اپنے بندوں پر لطف و کرم کی بارش کر دیتا ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں کِسی کو کے معانیدیکھیے

کِسی کو

kisii koकिसी को

کِسی کو کے اردو معانی

  • کسے راہ ؛ شخص معلومہ و مفہومہ کو ، معشوق کو.

किसी को के हिंदी अर्थ

  • किसी एक मार्ग पर, समझे-बूझे व्यक्ति को, प्रिय को

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِسی کو)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِسی کو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words