تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَڑْوا تیل" کے متعقلہ نتائج

تیل

(مجازاً) چکنا، چکٹ، تیل آلودہ، میلا تیل جیسا

تیل سِل

نرم قسم کے پتھر کی بنی ہوئی باریک سلائی جس سے گھڑی ساز گھڑی کے چکر کا سوراخ درست کرتے ہیں.

تَیل کَش

کسی گہرے برتن میں سے تیل کھین٘چنے کا آلہ.

تَیل پَک

تیل پائی (رک) کی تانیث.

تیل پھَل

ہندو: تیل اور ناریل وغیرہ جو شادی سے کچھ دن پہلے تحفے کے طور پر دولہا کے ہاں سے دلہن کے واسطے بھیجا جاتا ہے

تیل ماش

تیل اور ماش جو کسی کے سفر سے واپسی پر یا دورے مواقع پر بطور صدقہ کسی محتاج کو دیتے ہیں یا محض بطور خیرات یا صدقہ پرائے دافع بلا نکالتے یا دیتے ہیں.

تیل کار

تیل بنانے والا ، تیلی.

تَیل چورَہ

رک : تیل چورکا.

تَیل و عِطْر

(مجازاً) لوازمات سن٘گار ، سن٘گھار کا ضروری سامان.

تَیل وانس

کولھو کی موری ک نیچے رکھی ہوئی ہنڈیا یا کوئی برتن جس میں کولھو میں سے تیل رس کر جمع ہوتا رہے ، مجانی.

تیل مالی

چراغ کی بتّی، فتیلہ

تیل سِلّی

نرم قسم کے پتھر کی بنی ہوئی باریک سلائی جس سے گھڑی ساز گھڑی کے چکر کا سوراخ درست کرتے ہیں.

تَیل مالِش

جسم پر تیل لگا کر خوب ملنا تاکہ جسم کو آرام و سکون ملے ، تیل ملنا ، تیل کی مالش کرنا.

تَیل گِیری

(عو) وہ کپڑا جو تیل کی چکنائی سے لباس کو محفوظ رکھنے کے لئے چوٹی کے نیچے پشت پر ڈال لیتے ہیں.

تیلْڑی

تیل رکھنے کا چھوٹا برتن ، روغن دان.

تَیل چَلاؤ

تیل چلاؤ کرنا (رک) کا عمل.

تیل پایِکا

تیل پائی (رک) کی تانیث.

تیل چَلائی

تَیل چورِکا

تیل چرانے والا کیرا ، کا کروچ.

تیل کِھنچْنا

تیل کھینچنا (رک) کا لازم.

تیل کِھینچْنا

کسی چیز کا کولھو میں پیل کر یا کسی اور طریقے سے تیل نکالنا.

تیل کا کنواں

وہ خاص طریقے سے کھودے ہوئے گہرے گڑھے جن سے پٹرول اور تیل نکالا جاتا ہے

تیل کی بُوند

۔تیل کا قطرہ۔

تِلْپَنِیاں

پانی اور تیل ، پانی ملا تیل (ہندو پانی اور تیل دونوں ملا کر دروازوں اور لکڑی کی چیزوں پر صفائی کے لیے ملتے ہیں).

تیل چَڑْھنا

تیل چڑھانا کا لازم

تیلی سالا

وہ جگہ جہاں تیل پیلنے کا کولھو لگا ہو ، تیل نکالنے کی جگہ.

تیلی

نہایت گندہ آدمی، بہت میلا شخص، وہ شخص جس کا پیشہ کولھو سے تیل نکالنا اور بیچنا ہو، روغن گر، نیز وہ قوم جس کا پیشہ روغن گری ہے، بانس کی گول لانبی سٖینک، بانس یا لوہے کی باریک سیخ

تیل ماش ہونا

صدقے ہونا ، قربان ہو جانا.

تیلی شالا

وہ جگہ جہاں تیل پیلنے کا کولھو لگا ہو ، تیل نکالنے کی جگہ.

تیل والے شیل

وہ ذخیرے جن میں تیل ہوتا ہے.

تیل چَڑھانا

ہندوؤں کی ایک رسم جسے’’تیل پان کرنا‘‘ یا ’’مائیوں بٹھانا‘‘ کہتے ہیں، اس میں دولھا دولھن کے سر، ہاتھ، پاؤں میں تیل اور ہلدی مَلی جاتی ہے

تیلی راجا

(مجازاً) نہایت میلا کچیلا آدمی ، بڑا غلیظ آدمی.

تیل کے کُوںْیں کھودْنا

زمین سے نکلنے والا وہ سیال مادہ جس کو صاف کر کے پیٹرول اور دوسری اشیاء حاصل کی جاتی ہیں اس کی تلاش کے لیے ان جگہوں پر گڑھے کھودنا جہاں ماہرین کے اندازے کے مطابق پیٹرول ملنے کی امید ہو.

تیل پانی سے دُرُسْت

کنگھی چوٹی کر کے ، باقاعدہ تیار.

تَیل بیلا چَن٘بیلی مِسّی پُھلیل

لکھنؤ میں تیل بیچنے والے یہ آواز لگا کر تیل بیچنے ہیں.

تیل چھوڑْنا

تیل بہانا ، تیل ڈالنا.

تیل تِلوں ہی سے نکلتا ہے

ہر ایک چیز کا خرچ اس کی آمدنی میں سے نکالا جاتا ہے، رعایا پر جو خرچ ہوتا ہے اسی سے وصول کیا جاتا ہے

تِیل بَردار جَہاز

وہ جہاز جس پر صرف تیل لایا اور لے جایا جائے

تَیل ڈال کَمْبْلی کا ساجھا

ذرا سا کام کر کے ساری چیز کے دعویدار (کمبل بُن کر اس کو چمک دینے کے لیے تیل لگاتے ہیں).

تیل چِھڑَکْنا

رک : تیل پانی پر ڈالنا معنی نمبر۲.

تِیلِیا گَند

ایک قسم کی بوٹی جو دوائوں میں استعمال کی جاتی ہے.

تیل میں ہاتھ ڈالْنا

۔سخت قسم کھانا۔ زمانۂ جاہلیّت میں دستور تھا کہ جب کوئی شخص کسی بات سے مُنکر ہوتا اپنی صداقت کے ثبوت کے واسطے جلتے تیل میں ہاتھ ڈالتا اور کہتا کہ اگر میں سچّا ہوں گا تو سانچ کو آنچ نہیں آئے گی۔ بعض اوقات چور کو بھی اس طرح آزمایا کرتے تھے لیکن چونکہ آگ کا کام جلانا ہے اور بے لاگ اُس کی تاثیر سے بچ نہیں سکتا اس سبب سے اکثر چور ڈر کے مارے اِس قَسم کا نام لیتے ہی اقرار کرلیا کرتے تھے۔ ؎

تیل ماش کَرانا

تصدق کرانا ، قربان کرانا ، (مجازاً) مَروانا.

تیل پانی کا کَنوَل

وہ کن٘ول یا گلاس جس میں نیچے پانی اور اوپر سے تیل بھر کر روشن کرتے ہیں.

تَیل کَڑکَڑانا

کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کی بو اڑانے کے لیے اس کو اتنا گرم کرنا کہ پکنے لگے.

تیلِن

تیلی کی تانیث، تیلی کی بیوی، تیلی قوم کی عورت، روغن فروش عورت، روغن کش کی بیوی

تیلِیا مَسان

وہ خبیث روح جو تیلیوں کے جسم میں حلول کرتی ہے ، خبیث ، بہت کالا آدمی.

تیلِیا بِکھ

رک : تیلیا معنی نمبر ۵.

تیل ماش اُتارْنا

۔(عو) عوام میں دستور ہے جب کوئی اپنا عزیز سفر سے آتا ہے تو ایک خوان میں ماش بھر کر اُس کے اندر تیل کا لٹورا رکھ دیتے ہیں۔ مُسافر تیل میں اپنا مُنھ دیکھ کر دوچار اُرد کے دانے ڈال دیتا ہے، پھر یہ سب صدقہ خاکروب کو دے دیتے ہیں۔ گویا یہ صحیح سلامت واپس آنے کا صدقہ ہے۔

تیل پانی کا گِلاس

۔مذکر۔ کنول وہ گلاس جس میں پانی اور تیل بھر کر روشن کرتے ہیں۔ ؎

تیلِیا سُرَنگ

رک: تیلیا معنی نمبر ۲ (ii).

تیل کو پھاڑْنا

تیل صاف کرنا ، تیل کے اجزا الگ الگ کرنا.

تیلِیا زَہْر

رک : تیلیا معنی نمبر ۵.

تیلی تَن٘بولی

تیل اور پان بیچنے والا ، ادنیٰ آدمی ، رذیل آدمی.

تیلْہَن

تلہن

تیِلیا

سرخ رن٘گ جو سیاہی مائل ہو ، خرما یا لاکھ کے رن٘گ سے مشابہ.

تیلِیا غُدُود

انسانی یا حیوانی جسم کی وہ گلٹیاں جن سے تیل جیسا مادہ خارج ہو.

تیل ماش دِکھانا

عوام میں دستور ہے کہ جب کوئی اپنا عزیز سفر سے آتا ہے تو ایک خوان میں ماش بھر کر اس کے اندر تیل کا کٹورا رکھ دیتے ہیں مسافر تیل میں اپنا منھ دیکھ کر دو چار ارد کے دانے ڈال دیتا ہے پھر یہ سب صدقہ خاکروب کو دیدیتے ہیں گویا یہ صحیح سلامت واپس آنے کا صدقہ ہے.

تِیلیا پانی

ایسا پانی جس میں تیل کے اجزا شامل ہوں جو بھاری اور نقصان دہ ہوتا ہے، کھاری اور تیل ملا ہوا پانی

تِیلِیا راجا

رک : تیلی راجا ؛ تیلیا راجہ.

اردو، انگلش اور ہندی میں کَڑْوا تیل کے معانیدیکھیے

کَڑْوا تیل

ka.Dvaa-telकड़वा-तेल

وزن : 2221

کَڑْوا تیل کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سرسوں کا تیل، روغن تلخ

English meaning of ka.Dvaa-tel

Noun, Masculine

  • bitter oil, mustard-seed oil

कड़वा-तेल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सरसों का तेल, कड़वा तेल

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَڑْوا تیل)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَڑْوا تیل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone