تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کچا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کچا کے معانیدیکھیے
کچا کے اردو معانی
صفت
- خام، نارسیدہ، نا پختہ (پکا کی ضد)
- جو اچھی طرح پکا نہ ہو، ادھ گلا، ادھ کچرا
- (چاندی سونے کے لیے مختص) خالص، کھرا، جس میں کوئی ملاوٹ یا کھوٹ نہ ہو، اصلی (کھوٹا کا نقیض)
- نا تجربہ کار، نا بالغ، نو عمر، کمسن
- نرم، نازک
- حمل جس کی مدّتِ مقررہ پوری نہ ہوئی ہو، وہ بچہ جو قبل از وقت پیدا ہو جائے
- بیرونی اثرات، جو اصلی حالت میں دیر تک قائم نہ رہے پانی یا کسی کیمیائی اثر سے تبدیل ہو جائے، ناپائیدار جلد ماند پڑ جانے والا
- غیر معتبر، غیر یقینی
- ادنیٰ، معمولی، گھٹیا، عارضی، غیر اہم، ناقابل توجہ
- پھوڑا جو پک نہ ہو، زخم جو ہرا ہو
- ریت اور مٹّی کا بنا ہوا، ناپختہ مکان، گارے کی چنائی کی ناپختہ تعمیر
- جو ماہر یا کامل نہ ہو، مبتدی، اناڑی
- ادھورا، تکمیل طلب، نامکمل، نیم یا کم
- ادھورا سیا ہوا، عارضی طور پر لمبے لمبے ٹانکوں سے سلا ہوا
- کمزور، بودا
- (طب) زکام جو اخراج کے لیے پوری طرح تیار نہ ہو، نزلہ جو پکّا نہ ہو
- بغیر بٹا ہوا دھاگا (سوت اور دھاگے کے لیے)
- بغیر پکایا یا بغیر اُبالا ہوا (اناج یا دودھ وغیرہ)
- تر، گیلا (سوکھا کی ضد)
- وہ پیمانہ جو حال کی رواج سے کم ہو جیسے کچّا سیر، کچا من وغیرہ
- وہ خط یا تحریر جو ابتدائی حالت میں ہو، جس میں پختگی نہ ہو
شعر
جان دینے کا ہنر ہر شخص کو آتا نہیں
سوہنی کے ہاتھ میں کچا گھڑا تھا دیکھتے
دھوپ کی گرمی سے اینٹیں پک گئیں پھل پک گئے
اک ہمارا جسم تھا اختر جو کچا رہ گیا
جب میں کچا پھل تھا تو محفوظ تھا میں
اب جو پکا تو مجھ پہ نشانہ لگتا ہے
English meaning of kachchaa
Adjective
- raw, uncooked, unbaked, half-done
- (dress) basted or loosely stitched
- (of colour) not fast, liable to run or fade
- crude or rough (work)
- built of mud (house or road, etc.)
- weak, coward
- imperfect (of measure)
- incomplete, unfinished
- inexperienced (person)
- not genuine, unstamped, uncertified
- uncertain, vague, undecided
- undeveloped, not finalized, immature, callow
- unripe (fruit or vegetable)
- wet, not dried
कच्चा के हिंदी अर्थ
विशेषण
- अधूरा, आधा पका हुआ
- खाद्य पदार्थ, जो अभी आग पर पकाया न गया हो अथवा जिसके ठीक तरह से पकने में अभी कुछ कसर हो और फलतः जो अभी खाने के योग्य न हुआ हो। अरंधित। जैसे-कच्चे चावल, कच्ची रोटी आदि। मुहा०-किसी को कच्चा खा या चबा जाना = बहुत अधिक क्रोध या रोष में आकर ऐसी भाव-भंगी दिखलाना कि मानों अभी खा ही जायेंगे।
- फलों, फसलों आदि के संबंध में, जो अभी अच्छी तरह बढ़कर काटने, तोड़ने या काम में लाने के योग्य न हुआ हो। जो अभी पका न हो। अपक्व। जैसे-कच्चा आम, कच्चे दाने (अनाज के) आदि।
- जो पका न हो; अधपका, हरा (फल)
- जो आँच पर पूरी तरह पका या पकाया न गया हो
- प्राकृतिक या मूल रूपवाला
- अपरिपक्व; अनुभवहीन; अर्धविकसित; अनाड़ी
- जिसमें धैर्य, दृढ़ता, साहस आदि का अभाव हो
- असुरक्षित; अस्थिर
- अप्रशिक्षित।
کچا سے متعلق کہاوتیں
کچا کے مرکب الفاظ
تمام دیکھیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (کچا)
کچا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔