تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے" کے متعقلہ نتائج

گَدھے

گھوڑے کی طرح ایک چھوٹے قد کا چوپایہ

گَدھیڑ

(گاڑی بانی) بیل کے گلے کا گدی کی طرح نرم بنا ہوا پٹّا جو بطور جوت اس کے گلے میں بان٘دھا جاتا ہے.

گَدھے اَسْوار

گدھے پر سواری کرنے والا (کنایۃً) ذلیل ، رُسوا بدنام آدمی ، بُرا آدمی.

گَدھے کو گُل قَند

۔مثل۔بے وقوف کو بڑا رتبہ ۔نااہل کو اعلیٰ درجے کی چیز کی جگہ مستعمل ہے۔

گدھیڑی

نہایت پھوہڑ عورت، بے تمیز اور بے سلیقہ عورت

گَدھے کو خُشْکَہ

رک : گدھے کو انگوری باغ.

گدھے کے سر سے سینگ

کسی چیز کا نام و نشان معدوم ہونا کی جگہ مستعمل، ایسے غائب ہونا کہ کبھی تھے ہی نہیں

گَدھے کے مُنہ کو خُشْکَہ

نا اہل کو کوئی چیز دینے کے موقع پر مستعمل .

گَدھے کے مُنہ میں خُشْکا

نا اہل کو کوئی چیز دینے کے موقع پر مستعمل .

گَدھے پَر کِتابیں لَدی ہَیں

بے وقوف یا بے عمل عالم کے لیے مستعمل .

گَدھےگو دِیا نَمک، اُس نے کہا میری آنکھیں پُھوٹیں

رک : گدھے کی آنکھوں میں نون دیا الخ .

گَدھےکی آنکھوں میں نُون دیا ، اُس نے کَہا میری آنکھیں پھوڑیں

نادان کے ساتھ بھلائی کی اُس نے کہا اُلٹی تکلیف دی ، بیوقوب کے ساتھ احسان کرنا بھی بے فائدہ ہے.

گَدھےکو نُون دیا، اُس نے کَہا، میری آنکھیں دُکھتی ہَیں

رک : گدھے کی آنکھوں میں نون دیا الخ.

گَدھے کا کھایا پاپ میں نَہ پُن میں

گدھے کا کھایا پاپ نہ پُن

گَدھے کے سَر سے سِیْنگ کی طَرَح غائِب ہونا

گَدھے کی آنْکھ میں نون دیا، اس نے کَہا، میری آنْکھیں پھوڑ دیں

کم ظرف انسان کبھی احسان نہیں مانتا

گَدھے کو انْگوری باغ

نالائق کو بڑا کام، بیوقوف کو بڑا رتبہ، کم عقل کو بڑا درجہ

گَدھےکی دوسْتی یَہی ہے کہ لاتیں مارے

بیوقوف کی دوستی میں نقصان ہوتا ہے .

گَدھے کے مُنہ کو خُشْکا

نا اہل کو کوئی چیز دینے کے موقع پر مستعمل .

گَدھے پَر کِتابیں لادْنا

بے وقوف کو علم سکھانا ، ایسے کو علم سکھانا جو اس پر عمل نہ کر سکے.

گَدھے پَر کِتابیں لَدْنا

گدھے پر کتابیں لادنا (رک) کا لازم ، بے وقوف کو علم ہونا ، علم سیکھنا مگر عمل نہ ہونا ؛ نالائق کو اعلیٰ کام ملنا .

گَدھے کو خُشْکا بھانا

نا اہل ہوتے ہوئے بھی بڑا رتبہ پسند کرنا

گَدھے کا ماس، کُتّے کے دانت

گدھے کا گوشت کُتا ہی کھاتا ہے، حرام خور ہی حرام کھاتا ہے

گَدھے کو خُشْکَہ بھانا

نا اہل ہوتے ہوئے بھی بڑا رتبہ پسند کرنا .

گَدھے کو حَلْوا کِھلا کر لاتیں کھانا

بُروں کے ساتھ بھلائی کرکے بُرائی پانا، نقصان اُٹھانا، نادان اور بے وقوف کو سرچڑھا کر خِفّت اُٹھانا، نیک سلوک کرکے نقصان اٹھانا

گَدھے کو سَر چَڑھانا

کم ظرف کو اعزاز بخشنا .

گَدھیلا

وہ شخص جس کے پاس بکثرت گدھے ہوں .

گَدھے پَر سَوار کَرنا

رسوا کرنا ، بدنام کرنا ، سزا دینا (پُرانے زمانے کی ای کسزا کہ مجرم کا مُن٘ھ کالا کرکے اُلٹا گدھے پر سوار کرکے سارے شہر میں پھرایا کرتے تھے).

گَدھے سَوار ہونا

گدھے پر چڑھانا (رک) کا لازم نیز گدھے کی سواری کرنا .

گَدھے پَر چَڑْھنا

گدھے پر چڑھانا (رک) کا لازم نیز گدھے کی سواری کرنا .

گَدھے گھوڑے بَرابَر

رک : گدھا گھوڑا برابر .

گَدھے پَر چَڑھانا

۔گدھے پر سوارکرنا۔(کنایۃً) رسوا کرنا۔ بدنام کرنا۔ تشہیر کرنا۔ بے عزتی کرنا۔؎

گَدھے پَر اُلْٹا سَوار کَرْنا

برسر عام رسوا کرنا ، بے عزّت کرنا ، بدنام (پُرانے زمانے کی ایک سزا ، کہ مجرم کا مُن٘ھ کالا کر کے اُلٹا گدھے پر سوار کر کے سارے شہر میں پھرایا کرتے تھے).

گَدھے پَر دُم کی طَرَف مُنھ کَرکے سوار ہونا

بے عزت ہونا ، رُسوا ہونا .

گَدھے کو اَفْلاطُون کہْنا

اپنا مطب نکلانے کے لیے بیوقوف کو عاقل کہنا ، خوشامد کرنا .

گَدھے کی یاری، لات کی سَنْسَناہَٹ

بے وقوف کی دوستی میں بہت نقصان ہوتا ہے .

گَدھے کے کِھلائے کا پاپ نَہ پُن

بے وقوف کے ساتھ بھلائی کرنا نہ کرنا برابر ہے

گَدھےکو زَعْفَران کی قَدْر نَہِیں

رک : گدھا کیا جانے زعفران کی قدر .

گَدھے گھوڑے ایک بھاؤ چَلْنا

کسی چیز کی کوئی اہمیت نہ ہونا اچھے برے میں کوئی فرق نہ ہونا

گَدھے کے کھائے کھیت نَہ ہرلُو کے نَہ پَرلُو کے

نالائق کے ساتھ سلوک کرنے سے کوئی فائدہ نہیں .

گدھے والا

۔وہ شخص جو کرایہ کے لئے گدھے رکھتا ہے۔

گَدھے کے مُنہ میں شَہْد ڈالْنے کا کیا فائِدَہ

نا اہل کو رتبہ دبنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا .

گَدھے گھوڑے کی تَمِیز اُٹھانا

ادنیٰ اور اعلیٰ میں تمیز نہ کرنا ، اہلِ ہنر اور بے ہنر کو یکساں سمجھنا .

گَدھے کا جِینا تھوڑے دِن بَھلا

نالائق یا مصبیت زدہ جلد مر جائے تو اچھا ہے

گَدھے لوٹْنا

ویرانی ہو جانا ، غیر آباد ہونا ، چہل پہل نہ رہنا .

گَدھےکو زَعْفران دی، اُس نے کہا، میری آنْکھ پھوڑی

بُرے کے ساتھ سلوک کرنا بھی بُرائی ہے.

گَدھے کی دُم

(کنایۃً) گدھے کا بچّہ ، احمق ، بے وقوف .

گَدھے کا بوجْھ

(کنایۃً) بے کار، بے مصرف چیز

گَدھے کی جُھول

(کنایۃً) گدھے کا بچّہ ، احمق .

گَدھے کا گَدھا

جاہل کا جاہل ، بالکل بے وقوف ، نرا احمق.

گَدھے کا بَچَّہ

(کنایۃً) نہایت بیوقوف، کم عقل آدمی، خود بھی بیوقوف اور باپ بھی بیوقوف

گَدھے کی بَچّی

رک : گدھے کا بچّہ ایک گالی جس کی یہ تانیث ہے ، بیوقوف احمق ، کم عقل اف یہ گدھے کی بچّیاں ، سلفیاں کو کچھ نہ کریں سو تھوڑا ہے.

گدھے کے ہل چلوانا

گدھے کو ہل چلوانا، آباد جگہ کو اُجڑوانا مسمار کرانا، قلع قمع کرانا

گدھے کو باپ بنانا

اپنی غرض پر ذلیل سے ذلیل آدمی کی بھی خوشامد کرنا

گَدھے کو کِھلانا

بیوقوف اور نا اہل کو نوازنا ، غیر مستحق کے ساتھ حسن سلوک کرنا .

گَدھے کا باپ ہونا

گدھے سے بڑھ کر ہونا، بولی بولنے میں گدھے سے بڑھ کر ہونا

گَدھے کے ہَل چَلنا

گَدھے کا ہَل پِھرانا

نیست وو نابود کرنا ، تہس نہس کرنا ، مٹا دینا ، برباد کرنا ، تخت و تاراج کرنا.

گَدھے کی مَوت مَرْنا

نہایت بُری حالت مٰں مرنا .

گَدھے کے ہَل پِھرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے کے معانیدیکھیے

کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے

kaabul me.n kyaa gadhe nahii.n hoteकाबुल में क्या गधे नहीं होते

نیز - کیا کابُل میں گدھے نہیں ہوتے, وِلایَت میں کیا گَدھے نَہِیں ہوتے

ضرب المثل

مادہ: کابُل

کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے کے اردو معانی

  • جہاں عقلمند ہوتے ہیں وہا ں بے وقوف بھی ہوتے ہیں، بے وقوفوں کی کہیں کمی نہیں
  • جہاں اچھے ہوتے ہیں وہاں برے بھی ہوتے ہیں یعنی اچھے برے سب جگہ ہوتے ہیں

English meaning of kaabul me.n kyaa gadhe nahii.n hote

  • fools can be found everywhere, every land has all sorts of people, fools are to be found everywhere

काबुल में क्या गधे नहीं होते के हिंदी अर्थ

  • जहाँ बुद्धिमान होते हैं वहाँ मूर्ख भी होते हैं, मूर्खों की कहीं कमी नहीं
  • जहाँ अच्छे होते हैं वहाँ बुरे भी होते हैं अर्थात अच्छे बुरे सब जगह होते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کابُل میں کیا گدھے نہیں ہوتے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone