تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جھولی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں جھولی کے معانیدیکھیے
جھولی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- وہ کپڑا جو تھیلا بنا کر فقیر گلے میں لٹکاتے ہیں
- خورجی، جھوٹی تھیلی
- دامن کی گودی جو کسی چیز کے لیتے وقت پھیلائی جائے
- سبز رنگ کا کپڑا جس کی تھیلی بنا کر محرم میں بچوں کے گلے میں ڈالتے ہیں
- (بیل وغیرہ کا) لٹکتا یا جھولتا ہوا پیٹ
- کھوڑے کے پیٹ کی بیماری جس میں اس کا پیٹ ہوا اپھرا رہتا ہے
- جھولی (بھو سے سے دانے کو الگ کرنے کے لیے پنکھے کی طرح استعمال کیا جانے والا کُرا)
- (فن کشتی ) اگر حریف نیچے ہو تو مقابل اپنا داہنا ہاتھ حریف کی داہنی گردن کی طرف سے اس کے سینے کی طرف بڑھائے اور بائیں ہاتھ کو حریف کے بائیں گھٹنے کے اندر سے ڈال کر اپنے دونوں ہاتھ لائے اور اپنی طرف کھنیچ کر حریف کو چت کردے
شعر
وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے جواز آئے اصول آئے
مہیا سب ہے اب اسباب ہولی
اٹھو یارو بھرو رنگوں سے جھولی
یہ بادشاہ نہیں ہے فقیر ہے سورج
ہمیشہ رات کی جھولی سے دن نکالتا ہے
English meaning of jholii
Noun, Feminine
- sack, pouch, bag, a beggar's pouch
- wallet, pendulous belly (of an ox), a sheet used as a fan in winnowing
- a trick in wrestling, to get
झोली के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- ओढ़े या पहने हुए कपड़े का पेट पर पड़नेवाला वह अंश जिसे दोनों हाथों से फैलाकर उसमें कोई चीज ग्रहण की जाती है। जैसे-फकीर अपनी झोली में रोटियाँ रखता जाता था। क्रि० प्र०-फैलाना। मुहा०-झोली डालना = भिक्षा ग्रहण करने के लिए झोली फैलाना। (किसी की) झोली भरना = देवी, देवता आदि का प्रसाद किसी की झोली में डालना। (मंगल सूचक)
- छोटा झोला। थैली।
جھولی کے مترادفات
جھولی کے قافیہ الفاظ
جھولی کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (جھولی)
جھولی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔