تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جھاگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں جھاگ کے معانیدیکھیے
جھاگ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- چھوٹے چھوٹے بلبلے جو پانی یا کسی بھی سیال میں گرمی سے یا زور سے حرکت کرنے سے یا کسی دوسرے جزو مثلاً پانی چونا سجی یا صابن وغیرہ کے حل ہو جانے سے سطح پر پیدا ہو جاتے ہیں، یا کسی اور سبب سے (مثلاً گائے، بھینس کے دودھ نکالنے میں) کف، پھین (یہ انسان اور بعض دوسرے جانداروں کے منھ سے بھی غیظ و غضب میں اور بعض امراض وغیرہ کی حالت میں خارج ہوتے ہیں)
- کھوٹ ملاوٹ میل کچیل یا خراب حصے کے وہ اجزا جو کسی چیز کے پکانے یا تپانے پر پھین کی شکل میں اوپر جمع ہو جاتے ہیں
- (مجازاً) کفر و نفاق، ضلالت
شعر
بھیڑیں اجلی جھاگ کے جیسی سبزہ ایک سمندر سا
دور کھڑا وہ پربت نیلا خواب میں کھویا لگتا ہے
کشٹ ٹوٹے تو شاعری چھوٹے
آب ٹھہرے تو جم کے جھاگ لگے
جھاگ اڑاتے دریا کے ہنگامے پر
نقش ہوا دل پر افسردہ سناٹا
English meaning of jhaag
झाग के हिंदी अर्थ
جھاگ کے مترادفات
جھاگ سے متعلق محاورے
جھاگ کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (جھاگ)
جھاگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔