تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَیسا" کے متعقلہ نتائج

اَیسا

(کسی چیز کی) مثل یا مانند، سا

اَیسائی

ایسا ہی (بول چال کا لفظ) ۔

اَیسا نَہ ہو

مبادا، شاید، خدانخواستہ

اَیسا اَیسا کَہْنا

برا بھلا کہنا، ذلیل کرنا، ڈانٹنا، سرزنش کرنا

اَیسا کَہْنا کُچْھ

اس طرح کی بات، اس طرح کا حال، اتنا زیادہ

اَیسا کَہاں کا ہے

دنیا سے نرالا ہے (طنز کے طور پر)

اَیسا کَہاں کا آیا

دنیا سے نرالا ہے (طنز کے طور پر)

اَیسا کَہْنا پَکّا کِہ باسی تَھکّا

اتنا پکانے کی ضرورت ہی نہیں کہ جو دوسرے دن کے لیے رکھا رہے

اَیسا کَہْنا جَیسے رُوپے کے ٹَکے بُھنا لِیے

کھرا اور معاملے کا بالکل صاف

اَیسا کْیا شَہْر شَمْلَہ ہے

اتنا ڈرنے کی کیا ضرورت ہے، اتنا اندھیر نہیں مچا کہ کوئی کسی کو بلا وجہ ستائے اور اس کا انصاف نہ ہو

اَیسا وَیسا

ادنیٰ درجے کا، کم حیثیت، برا، نامعتبر (شخص، چیز، بات)

اَیسا تَیسا

(کلمۂ تحقیر) کمینہ، ذلیل، برا، بے وقوف

اَیسا وَیسا بھاتا نَہِیں، خوان مَلُوکا آتا نَہِیں

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کسی شخص کو جو نصیب ہے وہ پسند نہ ہو اور جو دل چاہتا ہے وہ نصیب نہ ہو

اَیسا گَیا جَیسے مَحْفِل سے جُوتا

جھٹ پٹ روپوش اور غائب ہوگیا

اَیسا جَیسے رُوپے کے ٹَکے بُھنا لِیے

کاش اَیسا ہو

کُچھ اَیسا نَہیں

۔جیسا خیال میں ہے ویسا نہیں۔ ؎

خُدا اَیسا ہی کَرے

آمین ، یا اللہ ایسا ہی کر ، ہماری یہ دُعا قبول فرما.

کُچْھ اَیسا فَرْق نَہِیں

بہت تھوڑا فرق ہے ، بہت زیادہ تفاوت نہیں.

کُچْھ اَیسا

اس قدر ، اتنا ، اس درجے.

آپ اَیسا

تمھاری طرح کا، تم جیسا

کَہِیں اَیسا نَہ ہو جائے

خلاف توقع بات نہ ہو جائے عموماً اندیشے کے موقع پر بولتے ہیں.

وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا

وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا

کُپّا اَیسا پُھولا بَیْٹھنا

غصے میں بھرا ہونا .

اَپْنے بَچّے کو اَیسا مارُوں کہ پَڑوسَن کی چھاتی پَھٹے

اس موقع پر فقرے کے طور پر بولتے ہیں جب دوسرے کی جلن میں یا دوسرے کو دکھانے کے لیے کو ئی شخص اپنا نقصان کرے

اوچھے کے ساتھ اِحْسان کَرنا اَیسا جَیسا بالُو میں مُوتْنا

جیسے ریت پر پیشاب کا کوئی اثر نہیں ہوتا ویسے ہی اوچھے پر احسان کرنے کا کوئی اثر نہیں ہوتا

آدھی كو چھوڑ ساری كو دھاوے اَیسا ڈُوبے تھاہ نَہ پاوے

جو شخص موجودہ كو چھوڑ كر زیادہ كی طرف جاتا ہے وہ موجودہ كو بھی كھو بیٹھتا ہے، لالچی ہمیشہ نقصان اٹھاتا ہے

شور و غُل اَیسا کہ کان پَڑِی آواز سُنائی نَہ دیتی تھی

بہت شور ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

گُر تو اَیسا چاہِیے جوں صَقْلی گَر ہوئے جَنَم جَنَم کا مُورْچَہ چِھن میں ڈالے کھوئے

گرو صقلی گر کی طرح ہونا چاہیے جو سالہا سال کے زنگار کو پل میں صاف کر دے ، گرو بہت قابل شخص ہونا چاہیے.

گُر تو اَیسا چاہِیے جوں صَیقَل گَر ہوئے جَنَم جَنَم کا مُورْچَہ چِھن میں ڈالے دھوئے

گرو صقلی گر کی طرح ہونا چاہیے جو سالہا سال کے زنگار کو پل میں صاف کر دے ، گرو بہت قابل شخص ہونا چاہیے.

گُر تو اَیسا چاہِیے جوں صَقْلی گَر ہوئے جَنَم جَنَم کا مُورْچَہ چِھن میں ڈالے دھوئے

گرو صقلی گر کی طرح ہونا چاہیے جو سالہا سال کے زنگار کو پل میں صاف کر دے ، گرو بہت قابل شخص ہونا چاہیے.

اردو، انگلش اور ہندی میں اَیسا کے معانیدیکھیے

اَیسا

aisaaऐसा

اصل: سنسکرت

وزن : 22

اَیسا کے اردو معانی

صفت

  • (کسی چیز کی) مثل یا مانند، سا
  • اسم اشارہ کے معنی میں، مترادف : یہ وغیرہ
  • اس قدر، اتنا (اچھائی یا برائی کے بیان میں بطور سابقہ)
  • اس شکل کا، اس قسم کا
  • اس طرح، اس صورت سے، یوں
  • جیسا، جیسے کے ساتھ
  • ہر وقت کا یا ان اوصاف کا، یہ خوبی یا برائی رکھنے والا
  • جیسا وغیرہ کے بغیر
  • نا معتبر، پست، ذلیل و حقیر، ایسا ویسا

شعر

English meaning of aisaa

Adjective

  • Like This, This Kind, Such, Thus
  • such, like this, of this sort, resembling, like
  • thus, in this manner

ऐसा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • इस प्रकार का, इस ढंग का, इस भाँति का, इस शक्ल का, इस क़िस्म का
  • जैसा, जैसे के साथ
  • इस क़दर, उतना (अच्छाई या बुराई के बयान में बतौर मिसाल)
  • ये ख़ूबी या बुराई रखने वाला

क्रिया-विशेषण

  • इस ढंग से, इस तरह से

اَیسا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَیسا)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَیسا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone