تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہیچ" کے متعقلہ نتائج

قُصُور

کمی، کوتاہی

قُصُور مَنْد

رک : قصوروار.

قُصُور واری

قصوروار ہونا ، خطاوار ہونا.

قُصُور مُعاف

کوئی گستاخی کی بات مُنھ سے نکالنے کے موقع پر کہتے ہیں، گستاخی معاف

قُصُور آنا

کوتاہی ہونا ، کمی آنا .

قُصُور کَرْنا

کوتاہی کرنا، غلطی کرنا، خطا کرنا

قُصُور رَکْھنا

الزام دھرنا ، خطاوار ٹھہرانا.

قُصُورُ الْعَمْد

قصداً کوتاہی ، دانستہ قصور ، جانی بوجھی خطا.

قُصُور بَتانا

نقص بنانا ، غلطی سمجھانا .

قُصُور بَتلانا

قُصُور مُعاف ہونا

خطا کی سزا نہ ملنا

قُصُور مُعاف کَرنا

خطا کی سزا نہ دینا

قُصُورِ عَمْد

رک : قصورالحمد.

قُصُورِ فَہْم

نافہمی ، ناسمجھی.

قُصُور کی مُعَافِی چاہنا

خطا کی سزا نہ ملنے کے لیے منت کرنا

قُصُوری

کوتاہی ، خطا ، غلطی ، جُرم.

قُصُورِ عَقْل

رک : قصورِ فہم .

قُشُور

قِشر کی جمع، چھلکے، کھالیں

قُصُوروار

خطاوار، گنہ گار، قابل الزام

کُسُور

(ہندسہ) ٹکڑے، حصے، اکائی کے حصّے

کُشُود

کھلنا، ظاہر ہونا، وا ہونا، بکھرنا

قاصِد

قصد کرنےو الا، ارادہ کرنے والا

قَیصَر

وہ بچہ جو ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں ہو اور اس کی ماں مر جائے اور اسے ماں کا پیٹ چیر کر نکالا جائے ، چونکہ روم کا حکمراں آگٹس اسی طرح پیدا ہوا تھا اور بہت زبردست اور اقبال مند تھا اس لیے روم کے بادشاہوں کو قیصر کے خطاب سے مخاطب کرنے لگے

قُشُوری

قشور (رک) سے منسوب ، چھلکوں والا یا چھلکوں کا.

quasar

فلکیات: بعض ستارہ نما اجرام میں سے کو ئی جن سے اکثرشدید ریڈیائی لہریں نکلتی ہیں ، یہ بہت بڑے اور بہت دور دراز فاصلے پر خیال کیے جاتے ہیں ، ستارہ نما۔.

قَسْر

بدلہ، انتقام

قَصْر

وہ نماز جو مسافرت کی حالت میں چار رکعت کے بجائے دو رکعت پڑھے جائے

قَصْد

ارادہ، نیّت، عزم

قاصِر

کوتاہی کرنے والا، مجبور، ناچار

قاسِر

زبردستی کرنے والا، جبر کرنے والا

قَصِیر

(لمبائی میں) چھوٹا، کوتاہ، پست قد، ادنیٰ، معمولی، پست

قَیصُور

قَیسُور

ایک وضع کا پتھر جو سفید اور سبک ہوتا ہے اور دریا سے نکلتا ہے.

قِصار

قصیر (رک) کی جمع ، کوتاہ ، چھوٹے.

قَصِیْد

قَشُور

قِشْر

جسم نامی کی بیرونی بافت ، چھلکا ، چھال ؛ کھال ، جلد ، پوست.

قاشُور

قاشِر

وہ دوا، جو اپنی قوت جلائیہ سے عضو کے اجزائے فاسدہ کو دور کرے اور جلا بخشے، چھلکا اتارنے والی دوا

قَصّار

کپڑا دھونے والا، دھوبی

قَصائِد

قصیدے

کُشُود ہونا

ظاہر ہونا، عیاں ہونا، کُھلنا (عموماً راز، معمہ وغیرہ).

کُسُورِ اَعْشاریَہ

رک : کسر اعشاریہ ، جس کی یہ جمع ہے

کُشُود و بَسْت

کھلنا بند ہونا، انتظام، بندوبست، بست و کشاد

کُسُورِ عَشْرِیَہ

رک : ’’کسور اعشایہ‘‘

کُسُورِ عام

رک : کسر عام ، جس کی یہ جمع ہے

کُسُورِ عَشْرَہ

رک : ’’کسور اعشایہ‘‘

کُسُورِ صَحِیحَہ

رک : کسرِ صحیح ، جس کی یہ جمع ہے،

کُشُودِ کار

مطلب حاصل ہونا، مشکل حل ہونا، کاربرآری، تکمیل کار، کام پورا کرنا یا ہونا

کشودہ

کھلا ہوا، کھولا ہوا

کوسوں دُور

الگ تھلگ، بہت دور

بِن قُصُور

بے کم و کاست ، ٹھیک ٹھیک۔

بے قُصُور

بے گناہ، معصوم، بھولا

عَقْل کا قُصُور ہونا

عقل کی کمی ہونا

حُور و قُصُور

بہشت کی عورتیں اور محل، جنت کی حوریں اور محل

نَصِیبے کا قُصُور ہونا

مقدر کی خرابی ہونا ، بدنصیبی ہونا ۔

قَیصَر زَدَہ

وہ گھوڑا جو فالج کے مرض میں مبتلا ہو.

قِصارِ مُفَصَّل

(قرأت) قرآن مجید کی چھوٹی فاصلے والی سورتیں یعنی لَم یَکُن سے آخرِ قرآن تک.

دو جُوتے لَگائِیے اَور کَہِیے قُصُور ہُوا

کسی کی انتہائی ذِلت کر کے جب کوئی معافی کا خواستگار ہوتا ہے تو کہتے ہیں .

قاصِرُ الْیَد

نزار ، لاغر ، بے دم ، کمزور ، بے طاقت.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہیچ کے معانیدیکھیے

ہیچ

hechहेच

اصل: فارسی

وزن : 21

ہیچ کے اردو معانی

صفت، مذکر

  • جس کا وجود نہ ہو یا باقی نہ رہ سکے، ناچیز، برطرف، لاشے، نابود
  • کچھ بھی نہیں، بالکل نہیں
  • کوئی، کچھ نیز کسی
  • بے اصل، بے حقیقت، معمولی، ادنیٰ، کم حیثیت
  • فانی، باقی نہ رہنے والا، مٹ جانے والا
  • ناکارہ، نکما، بیکار، ناقابل، بے مصرف
  • (مقابلتاً) کم زور، (کسی فن میں) کم تر
  • قابل نفرت، زبوں، بیہودہ، ذلیل و خوار، بے توقیر
  • فضول، بے سود، بے کار، خارج از مطلب
  • تھوڑی سی، کم، قلیل، اَندک (مقدار، رقم وغیرہ)

شعر

English meaning of hech

Adjective, Masculine

हेच के हिंदी अर्थ

विशेषण, पुल्लिंग

  • कोई, कुछ नहीं, कम, फीका, निकम्मा, नाकारा
  • जिसका कुछ भी महत्त्व न हो, तुच्छ
  • तुच्छ, पोच, व्यर्थ, बेकार, कोई, कश्चित

ہیچ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہیچ یہ لفظ بہت پرانا ہے، لیکن بعض قدیم ترین فارسی لغات جو میں نے دیکھے، ان میں نہیں ملا۔ ’’موید الفضلا‘‘ (۱۹۵۱) غالباً سب سے قدیم فارسی لغت ہے جس میں ’’ہیچ‘‘ درج ہے۔ ’’موید‘‘ میں اس لفظ کے حسب ذیل معنی لکھے ہیں: ’’معدوم، چیزے، و چیزے نہ‘‘۔ ’’موید الفضلا‘‘ میں سند شاذ و نادر ہی دی گئی ہے، وہاں’’ہیچ‘‘ کے کسی معنی کی سند نہیں۔ لیکن نظیری کا شعر ہے، اگرچہ ’’موید‘‘ کے ذرا بعد کا ہے ؎ ہیچ اکسیر بہ تاثیر محبت نہ رسد کفر آوردم و در عشق تو ایماں کردم اردو میں ’’ہیچ‘‘ کے معنی کا معاملہ ذرا ٹیڑھا ہے۔ ’’معدوم‘‘ اور’’چیزے نہ‘‘ کے مفہوم میں تو اسے کثرت سے برتتے ہیں، لیکن ’’چیزے‘‘، یعنی ’’کچھ، کوئی چیز‘‘ کے معنی میں اردو کی سند بہت مشکل سے ملے گی، لیکن بالکل معدوم بھی نہیں۔ میر سوز ؎ بس سوز کے پہلو سے سرک جاؤ طبیبو عاشق کی نہیں مرگ سوا اور دوا ہیچ یہاں ’’ہیچ‘‘ بمعنی ’’چیزے‘‘ قرار دے سکتے ہیں، لیکن دو امکانات اور بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ مصرعے کی نثر یوں بھی ہوسکتی ہے: عاشق کی [دوا] مرگ سوا نہیں، اور دوا ہیچ [ہے]، یعنی ’’اور سب دوائیں معدوم ہیں، کوئی دوا نہیں‘‘۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ یہاں’’ہیچ‘‘ دکنی معنی میں کلمۂ تاکید یا حرف حصرہو، یعنی’’ہی‘‘ کے معنی رکھتا ہو۔ اب نثر یوں ہوگی: مرگ سوا عاشق کی دوا ہیچ نہیں، ‘‘یعنی ’’دوا ہی نہیں‘‘۔ کلمۂ تاکید یا حرف حصرکے طور پر جنوبی ہند میں’’ہیچ‘‘ کثرت سے بولا جاتا ہے، اوروہاں نفی کی بھی شرط نہیں: ’’یہ تو ہی ایچ‘‘ بمعنی ’’یہ تو ہے ہی‘‘، ’’یہ تو اس کا گھرایچ ہے‘‘، بمعنی ’’یہ تو اس کا گھر ہی ہے‘‘ طرح کے فقرے وہاں عام ہیں۔ دکنی کا امکان میں نے اس لئے ظاہر کیا کہ اس بات سے کم لوگ واقف ہیں کہ اٹھارویں صدی کی دہلی اور دکن میں بہت سے استعمالات و محاورات مشترک تھے۔ ’’ہیچ‘‘ کی ردیف میں بہادرشاہ ظفر کے دیوان اول میں ایک غزل کے بعض شعر ہمارے مفید مطلب ہوں گے ؎ جن ناموروں کے کہ جہاں زیر نگیں تھا اب ڈھونڈے تو ان کا ہے کہیں نام و نشاں ہیچ یہاں کئی امکانات ہیں: (۱) استفہام و استجاب: ’’اب تو ڈھونڈے تو کہیں ہے ان کا نام و نشاں؟ کچھ بھی نہیں، کہیں بھی نہیں۔‘‘ (۲) ’’ہیچ‘‘ حرف تاکید: ’’۔۔۔کہیں نام و نشاں ہیچ [ہی] ہی؟‘‘ (۳) ’’ہیچ‘‘ بمعنی’’کچھ‘‘: ’’۔۔۔کہیں کچھ نام و نشاں ہے؟‘‘ مندرجہ ذیل میں معنی ’’کچھ، چیزے‘‘ بالکل صاف ہیں ؎ جو ہوتی ہے ہوگی نہیں امکاں کہ نہ ہوئے پھر فکر سے کیا فائدہ غیر از خفقاں ہیچ یعنی: ’’خفقاں کے سوا کچھ/کوئی فائدہ نہیں‘‘۔ لیکن ان معنی میں اب ’’ہیچ‘‘ شمالی ہند کی زبان میں بہت اجنبی معلوم ہوتا ہے، شاعری میں شاید چل جائے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہیچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہیچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone