تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حَدْ" کے متعقلہ نتائج

رِواج

کسی بات کا عام چلن یا دستور، کسی چیز کا عام استعمال یا معمول میں ہونا، رائج یا جاری ہونا

رَِواجِ کار

طریقۂ کار ، کام کرنے کا انداز.

رِواج پَذِیر

رِواج پانے والا ، قابلِ قبول.

رِواجِ مُرْتَسَمَہ

قدیم جڑ پکڑی ہوئی رسم، نقش پکڑی ہوئی رِیت، پَرانے رسم و رواج

رِواجِ خاندانی

رِواج بَمَنْزِلَۂ قانُون

وہ دستور جو قانون برابر موثر ہو، ایسا رِواج جو قانون کا درجہ رکھتا ہو

رِواج پڑنا

کسی چیز کا معمول ہو جانا، عام دستور بن جانا

رِواج پَکَڑْنا

عام ہو جانا ، معمول بن جانا.

رِواجی

عام، رسمی، معمولی

رِواجی زَبان

بین الاقومی زبان، کوئی مخلوط زبان جو مختلف قوموں میں اظہار خیال کا ذریعہ ہو، عام زبان

رِواجی نِشان

نقشے پر وہ خاص نشان ریل ، سڑک ، دریا ، سرحد ، جنگل اور کارخانہ وغیرہ کی نشاندہی کرتا ہے. (انگ:Conventional sign کا لفظی ترجمہ)

رِواجی آوارَگی

گھومنا پھرنا، عام تفریح

رِواجات

رسوم ، قاعدے ، دستور.

رِواجاً

بطور رسم، عام دستور کے مطابق

رِواج ہونا

مقبول ہونا ، چل پڑنا ، رائج ہونا.

رِواج اُٹْھنا

رسم کا ختم ہونا ، چلن برقرار نہ رہنا ، کسی جاری اور رائج چیز کا ہند یا ختم ہوجانا ، معمول نہ رہنا.

رِواج رَکْھنا

عِزّت رکھنا ، لاج رکھنا.

رِواج ڈالْنا

رائج کرنا ، قائم کرنا ، رسم ڈالنا.

رِواج چَلانا

حُکم یا قانون چلانا ، سِکّہ قائم کرنا.

رِواج پانا

رائج ہونا، جاری ہونا، عام ہونا، کسی چیز کا چلن ہونا، برتاؤ میں آنا

رِواج دینا

جاری یا عام کرنا، رائج کرنا، قائم کرنا، پھیلانا، رسم ڈالنا

دیسی رِواج

حَسْبِ رِواج

جوڑی رِواج

میل جول ، رہن سہن کے مُلکی یا عِلاقائی طور طریقے ، روایات .

عَدَمِ رِواج

دستور کا نہ ہونا، رسم کا نہ ہونا، چلن کا نہ ہونا

رَسْم و رِواج

دستور و قاعدہ، ریت رسم، رسمیں

رَسْم و رِوَاجِ عَالَم

تَعْلِیمِ نِسْواں کا رِواج ہونا

عورتوں کو عام طور پر پڑھایا جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں حَدْ کے معانیدیکھیے

حَدْ

hadहद

اصل: عربی

وزن : 2

جمع: حُدُود

موضوعات: علم الکلام

اشتقاق: حَدَّ

حَدْ کے اردو معانی

اسم، مؤنث، واحد

  • بہت زیادہ ، بے انتہا.
  • انتہا ، آخر ، اختتام.
  • طرف ، کنارہ.
  • مجال ، طاقت ، قدرت.
  • دو چیزوں یا مقامات کے درمیان کی روک آڑ ، دیوار ، خطِ فاصل.
  • (منطق) وہ تعریف جس میں کسی شے کی حقیقت و ماہیّت بیان کرنے کے لیے اسکے دو قسم کے ذاتیات یا اوصاف بیان کیے جائیں ، ایک وہ جو اوروں میں بھی پائے جاتے ہوں اور دوسرے وہ جو خاص اور مختص ہوں.
  • مقررہ مقام یا درجہ ، طے شدہ حیثیّت یا مرتبہ.
  • مقرَرہ مدّت ، میعاد.
  • دائرہ اختیار.
  • (تصوّف) صوفیوں کی زبان میں حد سے مراد خدا اور بندے کے درمیان وہ فصل ہے جو زمان و مکان کی قید کی بنا پر قائم ہے.
  • . (منعلق) الفاظ جو کسی قضیے کے مبتدا یا خبر ہوں.
  • قرآن پاک کی اصطلاح میں وہ احکام (امر و نہی) جن کے مطابق مسلمانوں کو عمل کرنا چاہیے.
  • اصول ، ضابطے.
  • وہ سزا جو شریعتِ اسلام کے مطابق دی جائے ، حد میں سزا مقرر شدہ ہے اور قاضی یا حاکم کی رائے کا اس میں دخل نہیں (تعزیر وہ سزا ہے جس کی تعین قاضی یا حاکم حسب حالات خود کرتا ہے).
  • (علمِ ہندسہ) مہندسین کے نزدیک حد کے معنی ہیں ، نہایۃ المقدار ، یعنی خط ، سطح ، جسم تعلیمی میں ، جب کسی خط کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے تو ان کے مابین حدِمشترک نقطہ ہو گا اور جب سطح کو تقسیم کیا جائے تو ان کے مابین خط حدِمشترک قرار پائے گا اور جسم تعلیمی میں سطح حدِمشترک ہو گی.
  • روانہ ہونے کی جگہ ؛ احاطہ ، باڑا .
  • دفعہء قانونی.
  • (علم الافلاک) بُرج کے ساتھ ملحقہ علاقہ .
  • (کلام و فلسفہ) تعیین (کسی شے کے جوہر یا کسی لفظ کے معنی کو متعین کرنا) .
  • ۔(ع۔ معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں عربی ہے۔ اردو میں تنہا بغیر تشدید ہے) مونث۔ ۱۔کنارہ۔ افق۔ سرحد۔ ؎ ۲۔ انتہا۔ تھمارے غصّہ کی کوئی حد نہیں۔ ۳۔اقلیدس کے مقررہ اصول۔ ۴۔وہ سزا جو شریعت اسلامی کے موافق دی جائے۔ ؎ ۵۔ مقرر مقام روانہ ہونے کی جگہ۔ ۶۔ احاطہ۔ باڑا۔

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of had

Noun, Feminine, Singular

Adverb

  • utmost, extremely

हद के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग, एकवचन

  • किसी प्रकार की मर्यादा या सीमा। पद-हद से ज्यादा या बाहर नियत सीमा के आगे। मर्याद के बाहर। मुहा०-हद करना कोई काम या बात चरम सीमा तक पहुँचाना। जैसे-तुमने भी मिलनसारी की हद कर दी।
  • किसी वस्तु के विस्तार का अंतिम सिरा। किसी । चीज की लम्बाई, चौड़ाई, उंचाई या गहराई की सब से अन्तिम रेखा या पार्श्व। सीमा। मर्यादा। जैसे-गांव या बगीचे की हद।
  • सीमा, परिधि, अधिकार क्षेत्र, औक़ात
  • किसी स्थान या देश के क्षेत्र की सीमा
  • पराकाष्ठा, किनारा, अखीर, सीमा, छोर, ओट, आड़।
  • मर्यादा
  • पराकाष्ठा
  • इस्लामी शरीअत (कानून) के अनुरूप दिया हुआ दंड।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حَدْ)

نام

ای-میل

تبصرہ

حَدْ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone