تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَوڑانا" کے متعقلہ نتائج

دَوڑانا

بھگانا، بھگا دینا، حیران کرنا، محنت کرنا، مشقت کرنا

ہاتھ دَوڑانا

بلا ارادہ ہاتھ بڑھانا، کسی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں ہاتھ آگے بڑھانا

لَہْر دَوڑانا

کسی کیفیت کا نفوذ کرانا ، جوش ، اُمنگ وغیرہ پیدا کرنا.

نِگاہ دَوڑانا

نظر کو تیزی سے اِدھر اُدھر ڈالنا، مختلف سمتوں میں نظر ڈالنا

ذِہن دَوڑانا

سوچنا، غور کرنا، غور و فکر سے کام لینا

نِگاہیں دَوڑانا

سرسری طور پر دیکھنا ۔

اَنْدیشَہ دَوڑانا

سوچنا ، غور و فکر کرنا۔

جی دَوڑانا

جی دوڑنا (رک) کا تعد یہ ، جی للچانا، طبیعت کو مائل یا راغب کرنا ؛ قصد یا ارادہ کرنا.

دِل دَوڑانا

خواہش کرنا ، آرزو کرنا

نَظَر دَوڑانا

اِدھر اُدھر دیکھنا ، دور تک نظر ڈالنا ، نظروں سے تلاش کرنا ؛ ڈھونڈنا ، جستجو کرنا ۔

آنکھ دَوڑانا

چار طرف دیکھنا، ادھر ادھر نظر کرنا (بیشتر جستجو کی غرض سے)

خَیال دَوڑانا

سوچنا، غور و فکر کرنا

رُوح دَوڑانا

جان ڈالنا ، زندگی اور حرکت پیدا کرنا ، تازگی اور فرحت بخشنا.

نَظریں دَوڑانا

نظر کرنا ، آنکھوں سے تلاش کرنا.

فِکْر دَوڑانا

غور کرنا، سوچ بچار کرنا.

دِھیان دَوڑانا

خیال کرنا ، فکر کرنا .

قَلَم دَوڑانا

لکھنا ، کامہ فرسائی کرنا .

گُمان دَوڑانا

قیاس آرائی کرنا، خیال دوڑانا.

سانچا دَوڑانا

(نان بائی) نان پاؤ کے سان٘چے کو بھٹی کے اندر پہن٘چانا.

گھوڑے دَوڑانا

۔(کنایۃً) سعی بلیغ کرنا۔ ؎

گھوڑی دَوڑانا

سخت محنت کرنا ، سعیِ بلیغ کرنا .

ٹانکا دَوڑانا

ٹان٘کا دوڑنا (رک) کا تعدیہ .

گھوڑا دَوڑانا

گھوڑا بھگانا، گھوڑا سرپٹ چھوڑنا، گھوڑا ڈالنا، تیز چلانا

نِیَّت دَوڑانا

کسی طرف طبیعت راغب کرنا

گاڑی دَوڑانا

گاڑی تیز چلانا ، تیزی دکھانا.

کَٹورا دَوڑانا

چور کا پتہ لگانے کے لیے منتر پڑھتے ہوئے کٹورے میں ناموں کی چٹھیاں ایک ایک کر کے ڈالنا تاکہ چور کے نام پر کٹورا پھرنے لگے .

پَرْچے دَوڑانا

اطلاعات بہم پہن٘چانا .

اَنْڈے دَوڑانا

انڈے بٹھانا۔

سُرَنگ دَوڑانا

رک : سُرن٘گ بنانا.

سَرْپَٹ دَوڑانا

گھوڑے کو چوکڑی کی چال دوڑانا، نہایت تیز رفتاری سے چلانا، کوئی کام نہایت عجلت سے انجام دینا

قِیاس دَوڑانا

فکر سے کام لینا ؛ عقل دوڑانا ؛ اندازہ لگانا.

اَٹْکَل دَوڑانا

قیاس کرنا، اندازہ کرنا، اٹکل سے کام لینا

جَنانْ دَوڑانا

غور و خوض کرنا

بِیر دَوڑانا

موکلوں کو کسی کام کی انجام دہی کے لیے چھوڑںا ، جن وغیرہ سے کچھ کام لینا.

ہَوا کے گھوڑے دَوڑانا

جگہ جگہ خط بھیجنا ، مختلف لوگوں کو خط روانہ کرنا ۔

نَیا خُون دَوڑانا

جوش و ولولہ پیدا کرنا۔

کَوڑی کوس دَوڑانا

۔(کنایۃً) بڑی محنت لینا تھکا دینا۔

قِیاسی گھوڑے دَوڑانا

رک: قیاس کے گھوڑے دوڑانا، مخص ظن ق گمان سے کام لینا.

خَیالی گھوڑے دَوڑانا

قیاس آرائیاں کرنا ، ظن و گمان سے کام لینا ، دور از کار باتیں سوچنا.

کاغَذی گھوڑے دَوڑانا

(احکام یا پیغام وغیرہ پر مشتمل) تحریریں اِدھر اُدھر بھیجنا، خط بھیجنا، جابجا خطوط بھیجنا

عَقْل کے گھوڑے دَوڑانا

بہت غور و فکر کرنا ، عقل آرائی کرنا ، دلیلیں سوچنا یا ہیش کرنا ؛ خیالی پلاؤ پکانا .

تَصَوُّر کے گھوڑے دَوڑانا

محض خیالی باتیں کرنا

قِیاس کے گھوڑے دَوڑانا

بہت غور و خوض کرنا، کسی بات کا کھوج لگانے کے لیے ذہن پر زور ڈالنا

کاغَذ کے گھوڑے دَوڑانا

(احکام یا پیغام وغیرہ پر مشتمل) تحریریں اِدھر اُدھر بھیجنا، خط بھیجنا، جابجا خطوط بھیجنا

گَھر بَیٹھے بیر دَوڑانا

جادو کے زور سے کسی کو اپنے گھر بلوانا، گھر میں بیٹھ کر تسخیر کا عمل کرنا، موکَل دوڑانا؛ موٹھ چلانا

کاٹھ کے گھوڑے دَوڑانا

بے وقوف بنانا، فریب دینا، فضول باتیں بنانا

اردو، انگلش اور ہندی میں دَوڑانا کے معانیدیکھیے

دَوڑانا

dau.Daanaaदौड़ाना

اصل: ہندی

وزن : 222

موضوعات: زردوزی

دَوڑانا کے اردو معانی

فعل متعدی

  • بھگانا، بھگا دینا، حیران کرنا، محنت کرنا، مشقت کرنا
  • رواں کرنا، پھیلانا، بھیج دینا
  • پیدا کرنا، رواں کرنا، جاری و ساری کرنا
  • بڑھانا، دراز کرنا (ہاتھ کے ہاتھ)
  • (نان بائی) لگانا، چپکانا، جیسے: تنور میں روٹیاں دوڑانا
  • محنت کرانا، پھرانا، مشقّت لینا‏، حیران کرنا
  • کسی طرف دھیان کرنا، جیسے خیال دوڑانا، ذہن منتقل کرنا
  • نفوذ کرانا، سرایت کرانا، اثر پہنچانا
  • کھیل کھیل میں بھگانا، لپکانا، جلدی چلانا
  • بھجوانا، کسی کام کے لیے روانہ کرنا
  • (کشیدہ کاری، خَیَاطی) کاڑھنا، ٹانکنا، گل کاری کرنا
  • بِچھانا، بیوست کرنا، جَڑنا

شعر

English meaning of dau.Daanaa

Transitive verb

  • cause to run
  • send in hot pursuit
  • send someone to search for something or call or catch someone, to make run for an errand
  • drive fast, gallop (a horse)

दौड़ाना के हिंदी अर्थ

सकर्मक क्रिया

  • भगाना, भगा देना
  • किसी तरफ़ ध्यान करना
  • खेल खेल में भगाना, लपकाना, जल्दी चलाना
  • बिछाना, जुड़ना
  • भिजवाना, किसी काम के लिए रवाना करना
  • रवां करना, फैलाना, भेज देना
  • दौड़ने में प्रवृत्त करना
  • आनाकानी करना
  • किसी को किसी काम के सिलसिले में तुरंत रवाना करना

دَوڑانا کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَوڑانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَوڑانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words