تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَم کے دَم میں" کے متعقلہ نتائج

دَم کے دَم میں

ذرا سی دیر میں، پل بھر میں، فوراً

دَم ہی دَم میں

باتوں باتوں میں، حیلے حوالے سے، دھوکے سے

دَم میں دَم ہونا

زندگی باقی رہنا، زندہ رہنا، جیتا رہنا، جان باقی ہونا

نیکی کے دَم میں ہونا

نیک نیت ہونا ؛ نیکی کرنے کو آمادہ ہونا ۔

دَم میں ہزار دَم

جب تک زندگی ہے تب تک امید ہے، زندگی کے ساتھ ہزاروں آرزوئیں ہیں

دَم ہی دَم میں رَکْھنا

ٹال مٹول کرنا، حیلہ حوالہ کَرنا، دھوکے میں رکھنا

دَم میں دَم باقی ہونا

توانائی یا سکت باقی ہونا

ایک دَم میں ہَزار دَم

ایک کی ذات سے ہزاروں کو فائدہ

دَم میں رَہْنا

دھوکے میں رہنا، فریب میں مبتلا رہنا

دَم کے دَم

ذرا سی دیر کو، پل بھر کے لیے، ذرا کی ذرا میں

دَم کے ساتھ ہونا

پیچھا نہ چھوڑنا، ہر وقت ساتھ ہونا

دَم میں پانی دَم میں آگ ہونا

ابھی کچھ ابھی کچھ ہونا، غیر مستقل مزاج ہونا، متلون مزاج ہونا

دَم دَم میں

بار بار، گھڑی گھڑی

ناک میں دَم ہونا

حالت خراب ہونا ، پریشانی کی کیفیت ہونا ، عاجز ہونا ۔

دَم ناک میں ہونا

عاجز ہونا، تنگ آ جانا

ناک میں دَم رَہنا

پریشانی رہنا ، حالت خراب رہنا ۔

سِینے میں دَم ہونا

زندہ ہونا ، حوصلہ پست نہ ہونا .

دَم دُھکْدُکی میں ہونا

نزع کا عالم ہونا

دُھگْدُگی میں دَم ہونا

نزع کا عالم ہونا ، جان کنی کی حالت ہونا .

دُھکْدُھکی میں دَم ہونا

قریب بہ مرگ ہونا، نزع کا عالم ہونا

دُھکْدُکی میں دَم ہونا

قریب بہ مرگ ہونا، نزع کا عالم ہونا

ہَنسی کے مارے دَم اُلَٹنا

اس قدر ہنسی آنا کہ سانس اکھڑ جائے ، ہنسی کے سبب نفس کا جا سے بیجا ہو جانا

دَم میں

چشم زدن میں ، دیکھتے ہی دیکھتے ، ذرا سے دیر میں.

نَتھنوں میں دَم رَہنا

نہایت تنگ رہنا ، ضیق میں رہنا ،بہت دق ہونا، ناک میں دم ہونا ۔

دَم نَتْھنوں میں ہونا

عاجز ہونا، تنگ ہونا

نَتھنوں میں دَم ہونا

عالم نزع میں ہونا، جاں کنی کی تکلیف میں مبتلا ہونا

ضِیق میں دَم ہونا

ضیق میں جان ہونا، بہت پریشانی ہونا، مصیبت میں پھنسنا

دَم بَھر میں تَولہ دَم بَھر میں ماشَہ

متلون مزاج کے لیے مستعمل، غیر مستقل مزاجی ، دم بھر میں کچھ دم بھر میں کچھ

پیٹ میں دَم نَہ سَمانا

بے حد گھبراہٹ ظاہر کرنا.

دَمْدَمے میں دَم نَہ ہونا

طاقت ختم ہوجانا

مَنزِل پَہ جا کے دَم لینا

بغیر رُکے منزلِ مقصود پر پہنچنا ؛ مقصد میں کامیاب ہونا ۔

ہَنسی کے مارے دَم اُلَٹ گَیا

۔ بے اختیار ہنسی آئی کہ دم اُکھڑگیا۔؎

ہَنْسی کے مارے دَم اُلَٹ جانا

اس قدر ہنسی آنا کہ سانس اکھڑ جائے ، ہنسی کے سبب نفس کا جا سے بیجا ہو جانا

دَم سِینے میں نَہ سَمانا

ہان٘پنا، زیادہ مشقّت سے سان٘س پُھولنا

دَم آنْکھوں میں ہونا

حالتِ نزع میں ہونا

دَم میں دَم آنا

اطمینان کا سان٘س لینا، اطمینان ہونا، تسلّی ہونا

آنکھوں میں دَم ہونا

کل جسم سے روح کا آنکھوں میں سمٹنا اور تمنائے دیدار میں رک جانا

دَم کے بَکھیڑے

زندگی کے اُلجھاوے، اٹکاوے، سرگرمیاں

ٹِھیک دو پَہَر میں دَم لینا

دو پہر کی تیز دھوپ کی تاب نہ لاکر کچھ دیر کو ٹھہر جانا ، (مجازاً) شدید محنت کے بعد کچھ آرام کر لینا ، تکلیف کے بعد کچھ راحت پانا .

دَم گِنْتی میں پَڑا ہونا

نزع کی حالت میں ہونا، قریب مرگ ہونا

دَم زَدَن میں

تھوڑی مدّت میں، لمحہ بھر میں، فوراً

دَم میں حاضِر دَم میں غائِب

چُلبلا آدمی، چھلاوا، آسیب.

یَک دَم میں

ایک پل میں ، فوراً ، اِسی وقت.

آنکھوں میں دَم آ رَہْنا

رک : آن٘کھوں میمں جان اٹکنا.

دَم کے ساتھ

عُمر بھر، تا زندگی، زندگی کے ساتھ

دَم بَتا کے

دعا دے کر، منتر پڑھ کر، منتر سکھا کر

کوئی دَم میں

لمحہ بھر میں ، عنقریب ، تھوڑی دیر میں

دَم میں آنا

دھوکا کھانا، فریب میں آنا، باتوں میں آ جانا، جھانسے میں آنا

دَم میں رَکْھنا

ٹال مٹول کرتے رہنا، جھان٘سا دینا، فریب دیتے رہنا، دھوکے میں رکھنا

دَم میں لانا

فریب دینا، دھوکا دینا، جھان٘سا دینا، ٹال مٹول کرنا، حیلے حوالے بتانا

ناک میں دَم

پریشانی ۔

گھوڑی بُھسیلے ہی میں دَم لے گی

گھوڑی پر پھر کر اپنے اڈے یا جائے سکونت ہی پر آجائے گی ؛ اس شخص کے بارے میں بولتے ہیں جو گھر سے زیادہ دن دور نہ رہ سکے .

کوئی دَم میں سَرْسوں پُھولْتی ہے

تھوڑی سی دیر میں مدہوش ہو جائے گا، تھوڑی دیر میں ہوش ٹھکانے آجائیں گے، شامت آنے والی ہے

دَم بَھر میں کُچْھ دَم بَھر میں کُچْھ

رک: دم بھر میں تولہ الخ ؛ ہر گھڑی بدلنے والے

چَرَس کے دَم اُڑنا

چرس پینا، چرس کے کش لگنا

دَمَوی دَم کے ساتھ

دمہ کا مرض مرتے دم تک نہیں جاتا .

چُپُک کے دَم کِھینچْنا

پائپ کے کش لگانا ، تمباکو نوشی کرنا، پائپ پینا.

کَڑکَڑا کے دَم مارنا

۔زور سے حُقّے کا دم لگانا۔ ؎ ؎

دَم میں آ جانا

دھوکا کھانا، فریب میں آنا، باتوں میں آ جانا، جھانسے میں آنا

آنکھوں میں دَم آنا

رک : آن٘کھوں میں جان آنا معنی .۱

اردو، انگلش اور ہندی میں دَم کے دَم میں کے معانیدیکھیے

دَم کے دَم میں

dam ke dam me.nदम के दम में

دَم کے دَم میں کے اردو معانی

فارسی، ہندی - فعل متعلق

  • ذرا سی دیر میں، پل بھر میں، فوراً

شعر

दम के दम में के हिंदी अर्थ

फ़ारसी, हिंदी - क्रिया-विशेषण

  • ज़रा सी देर में, पल भर में, फ़ौरन, तुरंत

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَم کے دَم میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَم کے دَم میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words