تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَتھنوں میں دَم ہونا" کے متعقلہ نتائج

نَتھنوں میں دَم ہونا

عالم نزع میں ہونا، جاں کنی کی تکلیف میں مبتلا ہونا

نَتھنوں میں دَم رَہنا

نہایت تنگ رہنا ، ضیق میں رہنا ،بہت دق ہونا، ناک میں دم ہونا ۔

دَم میں دَم ہونا

زندگی باقی رہنا، زندہ رہنا، جیتا رہنا، جان باقی ہونا

دَم میں دَم باقی ہونا

توانائی یا سکت باقی ہونا

ناک میں دَم ہونا

حالت خراب ہونا ، پریشانی کی کیفیت ہونا ، عاجز ہونا ۔

دَم ناک میں ہونا

عاجز ہونا، تنگ آ جانا

سِینے میں دَم ہونا

زندہ ہونا ، حوصلہ پست نہ ہونا .

دَم دُھکْدُکی میں ہونا

نزع کا عالم ہونا

دُھگْدُگی میں دَم ہونا

نزع کا عالم ہونا ، جان کنی کی حالت ہونا .

دُھکْدُھکی میں دَم ہونا

قریب بہ مرگ ہونا، نزع کا عالم ہونا

دُھکْدُکی میں دَم ہونا

قریب بہ مرگ ہونا، نزع کا عالم ہونا

دَم میں پانی دَم میں آگ ہونا

ابھی کچھ ابھی کچھ ہونا، غیر مستقل مزاج ہونا، متلون مزاج ہونا

دَم نَتْھنوں میں ہونا

عاجز ہونا، تنگ ہونا

ضِیق میں دَم ہونا

ضیق میں جان ہونا، بہت پریشانی ہونا، مصیبت میں پھنسنا

نیکی کے دَم میں ہونا

نیک نیت ہونا ؛ نیکی کرنے کو آمادہ ہونا ۔

دَمْدَمے میں دَم نَہ ہونا

طاقت ختم ہوجانا

دَم آنْکھوں میں ہونا

حالتِ نزع میں ہونا

آنکھوں میں دَم ہونا

کل جسم سے روح کا آنکھوں میں سمٹنا اور تمنائے دیدار میں رک جانا

نَتھنوں میں دَم اَٹَکنا

بہت تنگ آ جانا ، دق ہونا ، ضیق میں پڑنا ۔

نَتھنوں میں دَم پُھونْکنا

نتھنوں میں دم (۔۔۔ ُروح) پھنکنا (رک)کا متعدی ۔

نَتھنوں میں دَم کَرنا

ناک میں دم کرنا، دق کرنا، نہایت تنگ کرنا، پریشان اور عاجز کردینا، بہت ستانا

نَتھنوں میں دَم آنا

رک : نتھنوں میں دم اٹکنا ، نہایت تنگ ہونا ، ناک میں دم آنا ۔

دَم گِنْتی میں پَڑا ہونا

نزع کی حالت میں ہونا، قریب مرگ ہونا

نَتھنوں میں دَم آ جانا

۔دیکھو دم ناک میں۔

اردو، انگلش اور ہندی میں نَتھنوں میں دَم ہونا کے معانیدیکھیے

نَتھنوں میں دَم ہونا

nathno.n me.n dam honaaनथनों में दम होना

محاورہ

نَتھنوں میں دَم ہونا کے اردو معانی

  • عالم نزع میں ہونا، جاں کنی کی تکلیف میں مبتلا ہونا
  • زندگی کے آثار باقی ہونا، زندہ ہونا
  • عاجز ہونا، تنگ آجانا، بہت پریشان ہونا، بہت تنگ آنا
  • دیکھو دم ناک میں ہے، نہایت ایذا پہنچنا، خوب دق ہونا

नथनों में दम होना के हिंदी अर्थ

  • ۔देखो दम नाक में है।निहायत ईज़ा पहुंचना। ख़ूब दिक़ होना।
  • ۱۔ आलम-ए-नज़अ में होना, जाँ-कनी की तकलीफ़ में मुबतला होना
  • ۲۔ ज़िंदगी के आसार बाक़ी होना, ज़िंदा होना
  • ۳۔ आजिज़ होना, तंग आजाना, बहुत परेशान होना, बहुत तंग आना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَتھنوں میں دَم ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَتھنوں میں دَم ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words