تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اور ہی" کے متعقلہ نتائج

اور ہی

اَور ہی بات ہے

نرالی کیفیت ہے، عجیب لطف ہے.

اَور ہی کُچ٘ھ ہو جانا

بدحواس ہوجانا

کُچْھ اَور ہی

بالکل مختلف ؛ یکسر متغیّر.

میری ہی بِلّی اور مُجھ سے ہی مِیاؤں

رک : میری بلی اور مجھی سے میاؤں

اَپنا ہی مال جائے اور آپ ہی چور کَہلائے

اپنے نقصان کا الزام اپنے ہی سر آیا کیا ستم ظرفی ہے

ہَوا ہی اَور ہونا

ماحول بالکل بدل جانا ، حالات کا بالکل مختلف ہو جانا ، رنگ ڈھنگ ہی دوسرا ہونا ۔

ماں مارے اور ماں ہی پُکارے

اپنوں کی سختی بھی بری نہیں معلوم ہوتی، اپنا کتنی ہی سختی کرے اپنا ہی کہلائے گا

چُونا اور چَمار کُوٹے ہی ٹھیک رَہتا ہے

چونے کو جتنا زیادہ کوٹیں اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے، چمار کو جوتے لگتے رہیں تو درست رہتا ہے

اَور رونا ہی کیا ہے

یہی سوچ اور فکر تو ہے

ہَماری بِسمِ اللّٰہ اور ہَم سے ہی چُھو

رک : ہماری بلی اور ہمیں سے میاؤں ، جو معروف و مستعمل ہے.

اَپنا گُھٹْنا کھولیے اور آپ ہی مَریے لاج

اپنوں کے عیب کھولنے سے خود ہی خفت و ندامت اٹھانی پڑتی ہے، اپنی عزیز چیز کی رسوائی خود اپنی رسوائی ہے

کُچْھ اَور ہی عالَم ہونا

دگرگوں ہونا ، حالت میں تبدیلی آنا.

ظالِم کی چال ہی اَور ہے

ظالم کے طریقے مختلف ہوتے ہیں .

اَپنا گُھٹْنا کھولیے اور آپ ہی لاجوں مَریے

اپنوں کے عیب کھولنے سے خود ہی خفت و ندامت اٹھانی پڑتی ہے، اپنی عزیز چیز کی رسوائی خود اپنی رسوائی ہے

پان اور اِیمان پھیرے ہی سے اَچّھا رَہْتا ہے

اگر خبرگیری نہ کی جائے تو پان گل جاتے ہیں، ایمان بغیر توبہ کے سلامت نہیں رہتا

پَر کو کنواں کھودے اور آپ ہی ڈُوب مَرے

غیر کی برائی چاہنے میں اپنا ہی نقصان ہوتا ہے

تیلی خَصَم کِیا اَور رُوکھا ہی کھایا

مطلب کے لیے برا کام کیا پھر بھی وہ حاصل نہ ہوا ؛ خلاف وضع یا عادات کوئی کام کیا اس پربھی مقصد پورا نہ ہوا ، مال دار کی نوکری اور فاقوں مرے.

ساری رات روئی اَور ایک ہی مَرا

کوشش بہت کی لیکن حاصل بہت کم ہوا

مِیاں کا جُوتا ہو اور مِیاں ہی کا سَر

اپنے ہی ہاتھوں لاچار ہونا ، کسی کی بے عزتی اس کے اپنے ہی کارندوں کے ہاتھوں کرانا

مُنہ ہی مُنْہ مارے اور تَوبَہ تَوبَہ پُکارے

خود ہی سزا دے خود ہی پناہ مانگے ، اپنا الزام مظلوم کے سر تھوپے .

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑ ہی کیا

رک : نوکری ارنڈ کی جڑ ہے

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا

رک : نوکری ارنڈ کی جڑ ہے

دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے

اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی (دوپٹا) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .

حاکِم ہارے اَور مُنھ ہی مُنھ مارے

حاکم کی کسی بات کی تردید نہیں ہوسکتی ، افسر کی غلطی بھی ہو تو ماتحت کو ہی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے.

تمہاری جوتی اور تمہارا ہی سر

تمھارا مال ہی تم پر خرچ ہو رہا ہے

دِل کا کُچھ اَور ہی نَقْشَہ ہے

دل گھبراتا ہے ، دل پریشان ہے

دِل کا کُچھ اَور ہی نَقْشا ہے

دل گھبراتا ہے ، دل پریشان ہے

گَھر کی بِلّی اَور گَھر ہی میں شِکار

گھر میں آپس کے جھگڑے فساد کے موقع پر مستعمل

کریا اور ترکاری کھانے ہی کے لئے ہے

جھوٹی قسم کھائے تو اس کے جواز میں کہتے ہیں

دِلّی میں رَہے اَور بھاڑ ہی جھونکا

نالائق ہی رہا ، اچھی جگہ رہ کر بھی لیاقت نہیں پیدا کی ، نا اہل انسان کبھی ترقی نہیں کر سکتا ، داخلی اہلیت کو بہر حال خارجی حالت پر فوقیت ہے جب تک جوہرِ قابل نہ ہو ، بہتر سے بہتر ماحول سے منفعت حاصل نہیں کی جا سکتی ، بڑے شہر میں رہے اور گھٹیا سے گٹھیا کام کیا .

جو تُو ہی راجہ ہُوا اپنا سکھ مت ٹھان، پھکر اور پھکیر کے دکھ سکھ پر کر دھیان

اگر تو حاکم بنے تو رعیت یعنی مخلوق کی بہتری کا خیال رکھ

جب بھی تین اور اب بھی تین، جب پائے تب تین ہی تین

بہت بدقسمت ہیں، ہمیشہ تین کانے ہیں

وَقْت کا غُلام اَور وَقْت ہی کا بادْشاہ

جیسا موقع ہو ویسا کام کرے، حسب موقع غلام اور بادشاہ بن جائے

جَہاں اَور دَرَخْت نَہِیں وَہاں اَرَنَڈْ ہی دَرَخْت ہے

جہاں لایق نہیں ہوتے، وہاں کم لیاقت ہی لیاقت دار ہوجاتے ہیں، جہاں کوئی شے بہتر نہ ہو وہاں کمتر ہی سہی، رک: جہاں روکھ نہیں الخ.

بارہَ بَرَس دِلّی میں رَہے اَور بھاڑ ہی جھونکا

اس موقع پر مستعمل ہے جب کوئی مسلسل موقع ملنے پر بھی ترقی نہ کرے یا نہ سیکھے

آتا تو سبھی بھلا تھوڑا بہت کچھ، جاتا بس دو ہی بھلے دَلِدَّر اور دکھ

جو ملے اچھا جو جائے برا

سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نَیّا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار

اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے

باقی کا مارا گانْو ، چِلموں کا مارا چُولھا اور اولوں کا مارا کھیت پَنَپْتا ہی نَہِیں

جس گانْو کے لوگوں پر لگان باقی رہ جائے یا جس چولھے سے بار بار آگ نکالی جائے یا جس کھیت پر اولے پڑ جا ئیں وہ کبھی اچھی حالت میں نہیں رہتے .

لِیک لِیک گاڑی چَلے اور لِیک چَلے سَپُوت، لِیک چھوڑ تِین ہی چَلیں ساگَر، سِنْگھ، کَپُوت

نالائق اولاد باپ دادا کی راہ پر نہیں چلتی ، گاڑی لیک پر چلتی ہے اور بےوقوف لڑکا پرانے رسم و رواج پر چلتا ہے ، شاعر ، شیر اور نالائق بیٹا پرانے راستے پر نہیں چلتے بلکہ نیا راستہ نکالتے ہیں.

لِیک لِیک گاڑی چَلے اور لِیک چَلے سَپُوت، لِیک چھوڑ تِین ہی چَلیں کوی، سِنْگھ، سَپُوت

نالائق اولاد باپ دادا کی راہ پر نہیں چلتی ، گاڑی لیک پر چلتی ہے اور بےوقوف لڑکا پرانے رسم و رواج پر چلتا ہے ، شاعر ، شیر اور نالائق بیٹا پرانے راستے پر نہیں چلتے بلکہ نیا راستہ نکالتے ہیں.

دو ہاجُو کی جورُو اَور سَوداگَر کی گھوڑی جِتنا کُودے اُتنی ہی تھوڑی

سرچڑھا انسان بہت نخرے دکھاتا ہے

باپ ڈوم اور ڈوم ہی دادا، کہے میاں میں شرما زادہ

جو اپنی ذات کو چھپائے اس کے متعلق کہتے ہیں

مینہ کا لڑکا اور نوکری گھڑی گھر ہی نہیں ہوا کرتے

یہ چیزیں بہت مشکل سے ملتی ہیں

ساوَن سووے سانتھرے اَور ماہ کَھریری کھاٹ ، آپ ہی مَر جائیں گے تو جیٹھ چلیں گے باٹ

جو ساون میں پیال پر سوئے اور ماگھ میں خالی چارپائی پر اور جیٹھ میں سفر کرے وہ خواہ مخواہ مرے گا.

تلسی ایسے متر کے کوٹ پھاند کے جائے، آوت ہی تو ہنس ملے اور چلت رہے مر جھائے

پہلے دوست کو بڑے شوق سے ملنا چاہیے جو ہنستا ہوا ملے اور جاتا ہوا اندوہناک ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں اور ہی کے معانیدیکھیے

اور ہی

aur hiiऔर ही

English meaning of aur hii

  • quite different

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اور ہی)

نام

ای-میل

تبصرہ

اور ہی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words