تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا" کے متعقلہ نتائج

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا

رک : نوکری ارنڈ کی جڑ ہے

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑ ہی کیا

رک : نوکری ارنڈ کی جڑ ہے

اَور رونا ہی کیا ہے

یہی سوچ اور فکر تو ہے

ظالِم کی چال ہی اَور ہے

ظالم کے طریقے مختلف ہوتے ہیں .

تیلی خَصَم کِیا اَور رُوکھا ہی کھایا

مطلب کے لیے برا کام کیا پھر بھی وہ حاصل نہ ہوا ؛ خلاف وضع یا عادات کوئی کام کیا اس پربھی مقصد پورا نہ ہوا ، مال دار کی نوکری اور فاقوں مرے.

پودْنے کی ضامْنی ہی کیا

ادنیٰ کی بات کا کیا اعتبار ہے .

کیا تھا اَور کیا ہو گَیا

زمانہ دگر گوں ہو گیا ؛ بنا ہوا کام یا بات بگڑ گئی.

اَور ہی کُچ٘ھ ہو جانا

بدحواس ہوجانا

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

اَور ہی بات ہے

نرالی کیفیت ہے، عجیب لطف ہے.

نَوکَری اَور خالَہ جی کا گَھر

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

ہَوا ہی اَور ہونا

ماحول بالکل بدل جانا ، حالات کا بالکل مختلف ہو جانا ، رنگ ڈھنگ ہی دوسرا ہونا ۔

گَھر کی بِلّی اَور گَھر ہی میں شِکار

گھر میں آپس کے جھگڑے فساد کے موقع پر مستعمل، جب گھر کا ہی کوئی فرد یا اس کا زیر کفالت شخص دھوکہ دے تو اس کہاوت کا استعمال ہوتا ہے

اَور کیا کَرکے رَہے گا

اس سے زیادہ کیا دنگا فساد مچائے گا

کَہْنا ہی کیا ہے

کیا ہی بات ہے ، تعریف کیا ہو سکتی ہے.

بات ہی کیا ہے

بہت آسان ہے، کوئی مشکل امر نہیں ہے

ہوتا ہی کیا ہے

کچھ نہیں ہوتا ، بالکل گزارا نہیں ہوتا ۔

ہَرَج ہی کیا ہے

کوئی مضائقہ نہیں ، کوئی بُرائی یا نقصان نہیں ۔

دَھرا ہی کیا ہے

کیا مُن٘ھ اَور کیا مَسالا

جب کوئی ایسا کام اپنے ذمے لے جس کو وہ نہ کر سکے یعنی وہ اس کا اہل نہ ہو تو اسے کہتے ہیں.

حاکِم ہارے اَور مُن٘ھ ہی مُن٘ھ مارے

حاکم کی کسی بات کی تردید نہیں ہوسکتی ، افسر کی غلطی بھی ہو تو ماتحت کو ہی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے.

کُچْھ اَور ہی

بالکل مختلف ؛ یکسر متغیّر.

کیا ہی مُٹّھی پَکْڑی ہے

بہت طاقت ور ہے.

کُچْھ اَور ہی عالَم ہونا

دگرگوں ہونا ، حالت میں تبدیلی آنا.

یِہ بات ہی کیا ہے

یہ بے موقع بات ہے ، مختلف طریقوں سے بولتے ہیں ، یا یہ کیا بات ہے

جَھگْڑا ہی کیا ہے

صاف بات میں تکرار کیا.

راڑ ہی کیا ہے

جھگڑا ہی کیا ہے ، کچھ بڑی بات نہیں

جان ہی کی پَہْچان ہے

محبت جب تک رہتی ہے جب تک جان سلامت ہے ؛ جسے جانتے ہیں اسے ہی پہچان سکتے ہیں غیر یا اجنبی آدمی کو کیا پہچانیں.

آپ کی کیا بات ہے

بڑے احمق ہیں

بَھن٘گی کی ذات کیا جھوٹے کی بات کیا

جس طرح بھنگی کی ذات بہت ادنیٰ ہے اسی طرح جھوٹے کی بات کا کچھ اعتبار نہیں ہوسکتا

مَیں کیا میری اَوْقات ہی کیا

میری کیا ہستی ہے میں بہت کم رتبہ ہوں، میں کی خصوصیت نہیں، اور ضمائر کے ساتھ بھی مستعمل ہے

پُوچھنا ہی کیا

بھاگْتے بُھوت کی لَن٘گوٹی ہی بَہُت ہے

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے .

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

کِیا اَور کَر نَہ جانا

کام کو انجام دیا مگر سلیقے سے نہیں .

کاٹھ کی تَل٘وار کیا کاٹ کَرے گی

ناکارہ چیز کارآمد نہیں ہوتی ؛ کمزور تدبیر بے فائدہ ہوتی ہے

اَیْسی کیا تیرے ہی تَلے گَنْگا بَہْتی ہے

تجھ میں کون سی ایسی خصوصیت ہے کہ جو کچھ تو چاہے وہی ہوگا، کیا تیرے سوا کوئی دوسرا نہیں کر سکتا

بھیڑ کی لات کیا، عَورَت کی بات کیا

رک : بھیڑ کی لات گھٹنوں تک.

بِھڑ کی لات کیا عورَت کی بات کیا

بھڑ کی لات کمزور ہوتی ہے ہاتھ میں پکڑو ٹوٹ جاتی ہے، اسی طرح عورت کی بات کمزور ہوتی ہے

کاچھ کی تَل٘وار کیا کاٹ کَرے گی

ناکارہ چیز کارآمد نہیں ہوتی ؛ کمزور تدبیر بے فائدہ ہوتی ہے

کیا اُدھار کی ماں مَری ہے

لین دین کا دستور دُنیا سے اُٹھ نہیں گیا ہے، تم نہیں دو گے تو دوسرے سے لیں گے، اس موقع پر مستعمل جب کوئی قرض دینے میں حیلہ حوالہ کرتا ہے

اُدھار کی کیا ماں مَری ہے

کیا سَو رُوپے کی پُون٘جی ، کیا ایک بیٹے کی اَولاد

سو روپے کی پونجی تھوڑی ہوتی ہے اور ایک بیٹا نا کافی ہوتا ہے ، سو روپے بہت تھوڑی ہونجی ہے اور ایک بیٹا کافی اولاد نہیں ، کسی وقت مر جائے.

رَنْڈی پَیسے ہی کی یار ہے

کسبیاں امیر آدمی کے ساتھ تعلق پیدا کرتی ہیں ، غریب ہو جائے تو دھتا بتا دیتی ہیں

سِرے ہی کی بھیڑ کافی

ابتداء ہی غلط ، پہلی ہی چیز ناقص ، پہلی ہی بات توقع کے خلاف ۔

یِہ ہے بات ہی کیا

کوئی اہم بات نہیں ہے ، معمولی بات ہے ، آسان بات ہے ۔

تِرَن کی مَچھلی جَل ہی میں بَھلی

ہر چیزاپنے موقع پراچھی معلوم ہوتی ہے،ہرشخص کا اپنی ہی قوم میں گزارہ ہوتا ہے

دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے

اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی (دوپٹا) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .

قَرض کی کیا ماں مَری ہے

قرض کہیں سے بھی مل سکتا ہے ایک جگہ سے نہیں تو دوسری جگہ سے

مِزاج کا ٹِھکانَہ ہی کیا

مزاج میں استقلال نہیں ہے

کَھگ جانے کَھگ ہی کی بھاشا

ہوشیار کی بات صرف ہوشیار ہی سمجھ سکتا ہے، ہم جنس ہی ہم جنس کی بات سمجھ سکتا ہے

مِیاں ہی کی جُوتی، مِیاں ہی کا سَر

رک : میاں کا جوتا ہو اور میاں ہی کا سر ۔

راجہ کیا جانے بُھوکے کی سار

بھوک کی قدر امیر آدمی نہیں جان سکتا

جَب اُناری مُن٘ہ کی لوئی کیا کَرے گا کوئی

بے حیا بن جاتے پر کسی کا ڈریا پرواہ نہیں رہتی.

مُن٘ہ کی اتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

بے حیا کو کسی کی پروا نہیں ہوتی

مُن٘ہ کی اُتری لوئی، تو کیا کَرے گا کوئی

کوئی جان بوجھ کر بے شرمی اختیار کرے تو کہتے ہیں ۔

اَپْنی کَہنا اَور کی نہ سُننا

خود ہی کہے جانا، دوسرے کی بات کی طرف کان نہ دھرنا

کَیا مَزے کی بات ہے

کس قدر حیرت انگیز ہے، کس قدر پُر لطف بات ہے

سان٘س اُوپَر کی اُوپَر اَور نِیچے کی نِیچے رَہ جانا

خبرِبد سُننے یا کسی صدمے سے دم بخود ہوجانا.

بھاگْتے بُھوت کی لَن٘گوٹی ہی سَہی

جاتی ہوئی چیز میں سے جتنا جزو مل جائے غنیمت ہے .

اردو، انگلش اور ہندی میں نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا کے معانیدیکھیے

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا

naukarii aur aranD kii ja.Dh hii kyaaनौकरी और अरंड की जढ़ ही क्या

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا کے اردو معانی

  • رک : نوکری ارنڈ کی جڑ ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

नौकरी और अरंड की जढ़ ही क्या के हिंदी अर्थ

  • रुक : नौकरी अरंड की जड़ है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَوکَری اَور اَرَنڈ کی جَڑھ ہی کیا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words