تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ حافِظ" کے متعقلہ نتائج

خُدا

تعجب ہے ، حیرت ہے ، اللہ اللہ ، سبحان اللہ

خُدائی

جس کو خدا نے پیدا کیا ہو ، قُدرتی.

خُدایا

اے اللہ، اے خدا

خُدائی ہو

اللہ ہی کرے.

خُدایانَہ

حاکمانہ ، آقائی یا سرداری کے احساس کے ساتھ.

خُدا ہونا

بے نیاز ، بے پروا ہونا.

خُدا راہ

اللہ واسطے ، راہِ اللہ میں.

خُدا چاہے

اگر اللہ کی مرضی ہو، ان شاء اللہ

خُدا ہی ہے

۔مشکل ہے۔ امید نہیں۔ شاید ہی۔ ؎

خُدا خانَہ

رک، خانۂ خدا معنی نمبرا، کعبہ شریف

خُدا گَن٘ج

ملکِ عدم

خُدائے

خدا

خُدا تو ہے

۔خدا تو مددگار ہے۔ ؎

خُدا بی ہو

اللہ مالک ہے ، اللہ مدد کرے ، مشکل ہے.

خُدا فَہْمی

اللہ تعالیٰ کو اس کی نشانیوں سے سمجھنا.

خُدا گَواہ

کسی بات کی صداقت ظاہر کرنے کے لیے بطور قسم مستمل

خُدا بَنْدَہ

اللہ کا بندہ ، اللہ کو ماننے والا.

خُدا یار ہے

اللہ مددگار ہے.

خُدا نَہ کَرے

رک : خدا نا خواستہ.

خُدا شاہِد

قسم کے معنی میں مستعمل، اللہ گواہ ہے

خُدا رَسِیدَہ

وہ جسے اللہ کی معرفت حاصل ہو، عارف باللہ، باخدا، اللہ والا

خُدا نِگَہْبان

دعائیہ کلمہ ، (خود رخصت ہوتے یا کسی کو الوداع کرتے وقت مستعمل). اللہ حافظ ، اللہ کے سپرد.

خُدا کی راہ

۔فی سبیل اللہ۔ خدا کی راہ چار پیسے دے دو۔

خُدا تَعالیٰ

خُدا مَعْلُوم

اللہ جانے، پتہ نہیں، نہ جانے، لاعلمی کے لیے مستعمل

خُدا کے ہاتھ

اللہ کے اختیار میں .

خُدانی

خدا بمعنی آقا، مالک کی تانیث، ملکہ، سردارنی، دیوی

خُدا نا کَردَہ

خدا نہ کرے، خدا ایسا نہ کرے، ایک دعائیہ کلمہ جو کسی غیر متوقع حادثہ کے سے بچنے کے لیے کہی جاتی ہے

خُدا کا قَہْر

عذاب الہیٰ.

خُدا کی پَناہ

۔دیکھو اللہ۔ ؎

خُدا کا بِرَّہ

رک : برۂ خدا ، انگ : Lamb of god.

خُدا مالِک ہے

(تَوکّل کے لیے کہتے ہیں) اللہ پر بھروسہ ہے.

خُدا ہات ہونا

اللہ کے بس میں ہونا.

خُدا لَگی کَہْنا

خدا لگتی کہنا.

خُدائنی

رک : خُدانی.

خُدا ہی خُدا ہے

اللہ ہی اللہ ہے.

خُدا کا بَنْدَہ

رک : بندۂ خدا (لطف کلام کے لئے مستعمل).

خُدا پَرَسْتانَہ

اللہ پاک پر عقیدہ کے ساتھ خدا پر سنانہ تعبیر یعنی یہ خیال کہ خدا نے عدم سے دنیا کو پیدا فرمایا ہے

خُدا کا عَذاب

رک : خدا کا غضب.

خُدا کا نام ہے

۔دیکھو اللہ۔ ؎

خُدا کی لَعْنَت

اللہ کی طرف سے آتی ہوئی بُرائی .

خُدا آگاہ ہونا

اللہ کو علم ہونا.

خُدا سے کام ہے

بندہ اور اللہ کے درمیان تعلق ہے ؛ مراد : عالم نزع ، دم واپسیں.

خُدا لَگْتی کَہنا

خُدا لَگنی کَہْنا

۔(دہلی) خدا لگتی کہنا۔ ؎

خُدا گواہ ہے

۔قسم کی جگہ قول کی صداقت ظاہر کرنے کو کہتے ہیں۔ ؎

خُدا کا کارْخانَہ

دنیا کا انتظام .

خُدا کا واسْطَہ

برائے خدا ، اللہ کے لیے خدا کا واسطہ ذرا عقل سے کام لو.

خُدا کی دُہائی

اللہ تعالی کو پُکارنے کا عمل .

خُدا کے ہاتھ کی

قدرت ، فطرتاً .

خُدا کام آتا ہے

خدا ہی مدد کرتا ہے.

خُدا کام آتا ہے

۔خدا مدد کرتا ہے۔ ع

خُدا کی مار ہونا

خُدا کی دَرْگاہ

اللہ کی بارگاہ.

خُدا کیا کَرتا ہَے

حالات کس طرح پیش آتے ہیں .

خُدا کے مارے ہونا

بد قسمت ہونا، مصیبت زدہ ہونا

خُدا کو پِیارا ہونا

مرجانا ، انتقال کر جانا.

خُدا کا مِہْمان ہونا

کھانے کو کچھ نہ ہونا.

خُدا پَر تَکِیَہ ہونا

خدا کا سہارا ہونا، توکل ہونا

خُدا دَرمِیان ہونا

تائید غیبی ہونا (کسی مشکل کام کے انجام دینے میں).

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ حافِظ کے معانیدیکھیے

اَللہ حافِظ

allaah-haafizअल्लाह-हाफ़िज़

اصل: عربی

وزن : 22122

عبارت

اَللہ حافِظ کے اردو معانی

 

  • خدا حافظ، فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (رخصت کر نے کے موقع پر مستعمل)
  • خدا حفاظت کرے، اللہ صد مے سے بچائے

شعر

English meaning of allaah-haafiz

 

  • may God be your rescuer said at the time of bidding farewell

अल्लाह-हाफ़िज़ के हिंदी अर्थ

 

  • ईश्वर रक्षा करे, ईश्वर रक्षा में दिया, ईश्वर को सौंपा (प्रस्थान या विदा करने के अवसर पर प्रयुक्त)
  • ईश्वर सुरक्षा करे, ईश्वर दुख से बचाए

اَللہ حافِظ سے متعلق دلچسپ معلومات

اللہ حافظ کچھ عرصے سے پاکستان میں’’خدا حافظ‘‘ کی جگہ ’’اللہ حافظ‘‘ بولا اور لکھا جانے لگا ہے۔ ان کی دیکھا دیکھی بعض اہل ہند بھی اس راہ پر چل نکلے ہیں۔ اس تبدیلی کی مصلحت سمجھ میں نہیں آتی۔ الوداعی سلام کے معنی میں’’اللہ حافظ‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں، ’’خدا حافظ‘‘ اردو کا روزمرہ ہے، بہادر شاہ ظفر؎ ہم تو چلتے ہیں لو خدا حافظ بت کدے کا بتو خدا حافظ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترقی اردو بورڈ، پاکستان کے ضخیم ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ میں ’’اللہ حافظ‘‘ بطور الوداعی سلام درج نہیں ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ’’اللہ‘‘ تو عربی ہے، اور’’خدا‘‘ فارسی، اس لئے ’’خد ا حافظ‘‘ کہنا درست نہیں۔ اول تو یہ عربی فارسی کی دلیل بے معنی ہے، کیوں کہ ہم اردو سے بحث کر رہے ہیں، اور اردو میں بحث کر رہے ہیں۔ اردو اپنی جگہ پر مستقل زبان ہے، وہ کسی غیر زبان کی پابند کیوں ٹھہرائی جائے؟ دوسری بات یہ کہ اگر’’اللہ‘‘ کو عربی، اور’’خدا‘‘ کو فارسی ہونے کی بنا پر یکجا کرنا غلط ہے تو پھر اردو کے ان گنت فقرے غلط قرار دینے ہوں گے۔ مثلاً ’’خدائے تعالیٰ‘‘، ’’خدائےعز و جل‘‘ ، ’’خدائے واحد‘‘، ’’خدا رکھے‘‘، ’’خدا واسطے کا بیر‘‘، وغیرہ۔ ظاہر ہے کہ یہ سب فقرے صحیح اور فصیح ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ ’’خدا حافظ‘‘ بالکل صحیح اور مروج ہے۔ ’’اللہ حافظ‘‘ غلط نہیں، لیکن غیر ضروری اور ایجاد بندہ ہے۔ یہ اس لئے بھی غیر ضروری ہے کہ اسے اکثر برے معنی میں بولتے ہیں، مثلا: ان کی کارکردگی اس قدر بگڑچکی ہے کہ اس کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ آپ کو گھر کی خبر ہے نہ دفتر کی، آپ کا بس اللہ حافظ ہے۔ بس میاں یہ بیل منڈھے چڑھ چکی، اللہ حافظ ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ حافِظ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ حافِظ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone