تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا" کے متعقلہ نتائج

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا

رک: آن٘کھ سے دیکھا نہ کان سے سنا.

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنی

رک: آن٘کھ سے دیکھا نہ کان سے سنا.

دیکھا نَہ سُنا

آن٘کھوں دیکھا نہ کانوں سُنا ، جس کی نسبت کچھ معلوم نہ ہو، انوکھا، بے مِثل، لاثانی.

جِس کا آنْ٘چَل غَیر مَرْد نے نَہ دیکھا ہو

با حیا اور با غیرت عورت کے لئے کہا جاتا ہے .

کُچھ تَم نے خواب دیکھا ہے

۔جب کوئی شخص کوئی ناممکن بات بیان کرے یا متکلّم کی نسبت ایسا امر ظاہر کرے جو اُس پر عاید نہ ہو تو ایسے موقع پر یہ فقرہ کہتے ہیں کہ کیا بےہوش ہو کچھ تم نے خواب دیکھا ہے۔

کَماؤُ خِصَم کِس نے نَہ چاہا

جس کی ذات سے فائدہ ہو وہی عزیز ہوتا ہے .

کَماؤُ خَصَم کِس نے نَہ چاہا

۔مثل جس کی ذات سے فائدہ ہو وہی عزیز ہوتا ہے۔

تَرَستْی نے دیا ، بِلکْتی نے کھایا ، جِیب چَلی سُواد نَہ پایا

ایک بدبخت دوسرے پر احسان کرے تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا

تُم نے کَہا اَور میں نے مان لیا

تمہاری بات کا مجھے اعتبار نہیں ، تمہارے قول کا مجھے یقین نہیں

اُون٘ٹ نے نَہ پادا نَہ پادا پادا تو پُھس

متانت کے وعدے کے باوجود بے وقوفی کی بات کر بیٹھا (اس شخص کے لیے مستعمل جسے بڑا سنجیدہ اور فہیم سمجھا جاتا ہو مگر زبان کھلنے یا کام کرنے پر پتا چلے کہ احمق ہے .

بویا نَہ جوتا اَللہ نے دِیا پوتا

بغیر محنت کے نعمت مل گئی

گُونگے نے سَپنا دیکھا، مَن ہی مَن پَچھتائے

گونگے کو دکھ ہوتا ہے کہ وہ اپنا سپنا کسی کو سنا نہیں سکتا

جَگَن ناتھ کے بھات کو کِن نے نَہ پَسارا ہاتھ

ایسی بات کو جس میں کوئی جھگڑا نہ ہو کون نہیں پسند کرتا

آن٘کھ سے دیکھا نَہ کان سے سُنا

دیدہ نہ شنیدہ ، ایسا کہ جیسا مشاہدے میں نہ آیا ہو، انوکھا .

تُو نے کَہی میں نے مانی

مجھے تمھارا اعتبار نہیں.

آن٘کھوں دیکھا سو جانا کانوں سُنا نَہ مانا

انسان جو کچھ آن٘کھوں سے دیکھے اس پر یقین لائے سُنی سنائی بات کا کیا اعتبار

کَمْبَخْتی نے گھیرا ہے

رک : کم بختی آئی ہے .

کِس نے کہا تھا

ضروری نہیں؛ مت کیجئے، کس نے صلاح دی تھی

کُتّے نے کاٹا ہے

سِیاہی نے دَبایا ہے

کالی کالی چیزوں کو خواب میں دیکھ کر ڈر جانے اور بڑبڑانے کے موقع پر بولتے ہیں (یعنی خواب میں باتیں کرنا ، اُٹھ اُٹھ کر آدمیوں سے دست و گربیاں ہونا یہ اصل میں ایک مرض ہے مگر عوام اس کو جن و پری کا اثر خیال کرتے ہیں) .

زَمِین نے کھایا کہ آسْماں نے

رک : زمین کھا گئی کہ آسمان ۔

سِسَکْتی سِسَکْتے نے دِیا پَکایا، بِلَکْتے نے کھایا جِیبھ جَلی نَہ سواد آیا

کسی کی برائے نام حاجت روائی ہونے کے موقع پر مستعمل .

سِسَکْتی سِسَکْتے نے دِیا پَکایا، بِلَکْتی نے کھایا جِیبھ جَلی نَہ سواد پایا

کسی کی برائے نام حاجت روائی ہونے کے موقع پر مستعمل .

سِسَکْتی سِسَکْتے نے دِیا پَکایا، بِلَکْتی نے کھایا جِیبھ جَلی نَہ سواد آیا

کسی کی برائے نام حاجت روائی ہونے کے موقع پر مستعمل .

جِس نے ڈُھون٘ڈھا، اُس نے پایا

جو کوشش کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے.

ٹَھیرو، کِسی نے چِھین٘کا ہے

جب کوئی جانے لگے اور کوئی دوسرا چھن٘ک دے تو کہتے ہیں یہ چھین٘کنا منحوس سمجھا جاتا ہے اور اس کا اثر تھوڑی دیر ٹھیرنے سے جاتا رہتا ہے

کُچْھ تُم نے خواب تو نَہِیں دیکھا ہے

جب کوئی شخص ایسی بات کہتا ہے جو ناممکن ہوتی ہے تو یہ مقولہ کہا کرتے ہیں

کانوں نَہیں سُنا

۔ایسا کبھی نہیں سنا۔ ؎

بِلونی میں کی مَکّھی کِسی نے نَہ چَکّھی

نالایق کو کوئی پسند نہیں کرتا ، خراب چیز کوئی استعمال نہیں کرتا.

کَل کِس نے دیکھی ہے

تاخیر نہ کرو، معلوم نہیں کل کیا ہو، کل کیا ہو کون جانتا ہے، اس لئے جو کرنا ہے اسے آج ہی کر ڈالو، آئندہ کا کچھ علم نہیں ہے اس لیے حال ہی کو سب کچھ سمجھو

باولے کُتّے نے کاٹا ہے

پاگل ہوگیا ہے دیوانوں کی سی باتیں کرتا ہے (اکثر سوالیہ فقرے میں مستعمل)

جس نے چِیرا وہی نِیرے گا

جس نے منہ دیا وہی کھانے کو بھی دے گا، جس نے پیدا کیا ہے وہی پرورش بھی کرے گا

کَمبَخْتی نے تو نَہِیں گھیرا

رک : کم بختی تو نہیں آئی .

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

موت نے گَھر دیکھ لِیا ہے

آن٘کھوں سے دیکھا نَہ کانوں سے سُنا

عجیب و غریب اور خلاف قیاس بات ہے

گِیت سوہے بھاٹ نے اور کھیتی سوہے جاٹ نے

جو جس کا کام ہے، وہ اس سے خوب ہوتا ہے

خَلِیل خاں نے فاخْتَہ ماری

کسی سے اتفاقاً کوئی کام اچھا ہو جائے اور وہ اترئے تو کہتے ہیں .

ہَم نے کیا گھاس کھودی ہَے

کیا ہم کو بے وقوف سمجھتے ہو ، ہم بیوقوف نہیں ہیں تمھاری چال سمجھتے ہیں

ہَم نے بھی دُنیا دیکھی ہے

ہم بھی خوب تجربہ کار ہیں

دِیوانے کُتّے نے کاٹا ہے

بے سروپا باتیں کرتا ہے ، عقل ماری گئی ہے

کَیا باؤلے کُتّے نے کاٹا ہے

سر نہیں پھرا ہے ، پاگل نہیں ہوں جو فضول کام کروں.

خُدا نے یہ دِن دِکھایا

اللہ نے کسی قابل کیا.

نَہ آنکھوں دیکھا، نَہ کانوں سُنا

ایسی بات نہ کبھی دیکھی نہ سنی (ناقابل یقین بات کے متعلق کہتے ہیں)

صاحِب کو کِس نے بُلایا ہے

دوست عرصہ دراز کے بعد ملاقات کے وقت اظہارِ اشتیاق و شکایت کے طور پر مستعمل

فَرِشْتوں نے بھی نَہِیں سُنا

بالکل بے خبر ہونا ، کانوں کان خبر نہ ہونا ، ناواقفِ محض ہونا.

ناؤ کِس نے ڈُبوئی خَواجَہ خِضْر نے

اس موقعے پر مستعمل جب خود رہبر اور رہنما ہی تباہی کا باعث بن جائے ، جس سے بھلائی کی اُمید ہو اسی سے نقصان پہنچ جائے ۔

کَچّا دُودھ سَب نے پِیا ہے

غلطی ہر کسی سے ہو جاتی ہے

کَیا بِلّی نے چِھین٘ک دِیا

تم اس کام سے کیوں باز رہے (بعض لوگ چھینک کو بدشگونی اور نحوست خیال کرتے ہیں).

دَریا کا پھیر کِس نے پایا ہے

دانا آدمی کی بات کی تہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی

جِس نے لَگائی وَہی بُجھائے گا

جس کی شرارت ہو وہی اسے مٹا سکتا ہے ؛ خدا نے جو تکلیف دی وہی رفع کرے گا ؛ فقیروں کی صدا

اَبھی کَلْجُگ نے اَنْگُوٹھا ہی نِکالا ہے

(کنایۃً) بے حیائی ، بے شرمی اور بگاڑ کی شروعات ہے.

خُدا نے اَپْنے ہاتھ سے بَنایا ہے

بیحد حسین و جمیل کی تعریف میں کہتے ہیں.

نَے خامَہ

سرکنڈے کا قلم ، نرکل ، خامے کی نے ؛ مراد : نغمے کی طرح پُرجوش اور دلکش الفاظ لکھنے والا قلم ؛ شاعر کی زبان ۔

کَم بَخْتِیوں نے گھیرا ہے

رک : کم بختی آئی ہے .

آدْمی نے کَچّا دُودھ پِیا ہے

آدمی سہو سے خالی نہیں، آدمی کی طبیعت میں خامی ہے (جب کسی شخص سے اس کی شان کے خلاف کوئی بات ہو تو اس کی معذرت میں مستعمل)

آنْکھوں دیکھا مانا کانوں سُنا نَہ مانا

االله نے اَپنے ہاتھ سے بَنایا ہے

اَللہ نے اَپنے ہاتھ سے بَنایا ہے

بہت خوبصورت ، نہایت حسین ہے .

مَیں نے تُمھاری چوری کی ہے

میں نے تمہارا کون سا قصور کیا ہے جو مجھ کو ُبرا بھلا کہتے ہو ، میں نے تمہارا کیا نقصان کیا ہے جو میرے خلاف ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا کے معانیدیکھیے

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا

aa.nkho.n ne dekhaa na kaano.n ne sunaaआँखों ने देखा न कानों ने सुना

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا کے اردو معانی

  • رک: آن٘کھ سے دیکھا نہ کان سے سنا.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आँखों ने देखा न कानों ने सुना के हिंदी अर्थ

  • रुक: आंख से देखा ना कान से सुना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آن٘کھوں نے دیکھا نَہ کانوں نے سُنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words