تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جوڑا" کے متعقلہ نتائج

جوڑا

دو چیزوں یا افراد کا جوڑ یا میل جو یکساں یا مختلف ہوں، جفت

جُوڑا

سر کے بالوں کی گرہ جو عموماً بالوں کو اکٹھا کرکے لپیٹ لینے سے بنتی ہے، سر کے بال جن کو عورتیں یکجا کرکے سر کے پیچھے گرہ دے لیتی ہیں، باندھنا، بندھنا، کھولنا، کھلنا کے ساتھ، چوڑیوں کا جوڑ

جوڑا پَہَنْنا

جوتے پہننا

جوڑا بَہَننا

۔۱۔پوری پوشاک پہننا ۔ع ۲۔ جوتی پہننا۔

جوڑا پَہْنانا

(عو) پوشاک دینا

جوڑا بَنا رَہے

(دعائیہ) رک : جوڑی بنی رہے

جوڑا جَنگوڑا

جمع کیا ہوا متفرق ساز و سامان، جمع جتھا، جمع جوکھوں

جوڑا مانجھا کَرْنا

رسم و راہ قائم کرنا ، ربط و ضبط رکھنا

جوڑَہ

رک: جوڑا (= لباس)

جوڑا لَگْنا

نر و مادہ کا ملنا، جفتی کرنا، جفت ہونا

جوڑا مِلْنا

رک : جوڑ ملنا

جوڑا بَنانا

۱. نر و مادہ کی تخلیق کرنا ، نر کے لیے مادہ یا مادہ کے لیے نر دینا ؛ جوڑا لگانا ، زوج پیدا کرنا

جوڑا اُٹھانا

(لفظاً) جوتے اٹھانا، ادنیٰ سے ادنیٰ خدمت انجام دینا، انتہا درجے کا احترام یا خوشامد کرنا

جوڑا لَگانا

جوڑا لگنا کا متعدی

جوڑا اُتَرْنا

جسم سے لباس کا علیحدہ ہونا ، پوشاک تبدیل کرنا

جوڑا مِلانا

رک : جوڑ ملانا

جوڑا پھوڑْنا

جوڑا علیحدہ کرنا ، الگ کرنا ، جدائی ڈالنا

جوڑا سَنْدیش

ایک قسم کی بن٘گالی مٹھائی جو چھینے (دہی) سے بنائی جاتی ہے

جوڑا بَدَلْنا

(عوامی) ایک لباس اتار کر دوسرا لباس پہننا، کپڑے تبدیل کرنا

جوڑا بَخْشْنا

خلعت عنایت کرنا

جوڑا بَڑھانا

پوشاک اتارنا، کپڑے اتار کر رکھنا

جوڑا بَنْوانا

نئے کپڑے تیار کرنا

جوڑا ساز

کیمیا گر جو ران٘گ اور چان٘دی ملا کر چان٘دی بنائے یا تان٘با اور سونا ملا کر سونا بنائے

جوڑا دینا

نر کے لیے مادہ اور مادہ کے لیے نر دینا، ساتھی دینا

جوڑا باگا

(عو) مرصع لباس ، پوشاک ، خلعت

جُوڑَہ

رک: جُوڑا۔

جوڑا کھانا

رک : جُفتی کھانا

جوڑا باگا لَکْھدا ، گَھر تِن پا آٹا پَکْدا

رک : باہر میاں ہفت ہزاری گھر میں بیوی فاقوں ماری

جوڑائی

رک : جڑائی ؛ دو یا دو سے زیادہ چیزوں کا جمع کرنا ، جوڑنے کی مزدوری این٘ٹ پتھر کے ٹکڑے جوڑنا ، ملانا ، دھات وغیرہ کے کام کا جوڑ

جُوڑا کَرنا

(عو) سر کے بالوں کو اکٹھا کرنا، سر کے بالوں کو لپیٹنا۔

جُوڑا کُھلْنا

جوڑا کھولنا (رک) کا لازم۔

جُوڑا کھولْنا

(عو) سر کے بنْدھے ہوئے بالوں کو کھول دینا۔

جُوڑا بنْدْھنا

جوڑا بانْدھنا (رک) کا لازم۔

جُوڑا بانْدْھنا

سر کے بالوں کو اکھٹا لپیٹ کر سر کے پچھلےحصے پر گرہ دے لینا

جوڑ آنا

تدبیر جاننا، دانْو پیچ کا جاننا۔

جوڑ ہَٹْنا

جسم کا کوئی جوڑ اپنی جگہ سے ادھر اُدھر ہوجانا۔

جوڑ ہَٹ جانا

جسم کا کوئی جوڑ اپنی جگہ سے ادھر اُدھر ہوجانا۔

بَہتا جوڑا

جلد جلد انڈے دینے والا کبوتروں کا جوڑا

ہَڑ جوڑا

(طب) ایک پودا جس کو بطور دوا استعمال کرنے سے ہڈّی جڑ جاتی ہے

ہَلْکا جوڑا

کم قیمت پوشاک (بھاری جوڑے کا نقیض)

مَردانَہ جوڑا

مردوں کے پہننے کا لباس

شاہانَہ جوڑا

دولھا كا سُرخ جوڑا ، سُرخ پوشاک.

شَہانا جوڑا

شاہانہ لباس ؛ دولھا کا جوڑا ، سرخ پوشاک.

شَہانَہ جوڑا

wedding dress, red dress

عاقِبَتی جوڑا

کپڑوں کا وہ جوڑا جو مردے کو ثواب پہنچانے کے لیے کسی محتاج کو سویم یا چالیسویں کے موقع پر خیرات کرتے ہیں

جَن٘گ جوڑا

دو الوّؤں کے بالمقابل بولنے کی آواز کا شگون جو بہت برا مانا جاتا ہے

نَو بَیاہتا جوڑا

وہ مرد و عورت جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہو

بیْاہ کا جوڑا

وہ کپڑے جو دولہا دلہن شادی کے موقع پر پہنتے ہیں

سُرْخ جوڑا پَہَنْنا

لال پوشاک پہننا ، عُنّابی جوڑا پہننا ، مراد : شادی کا لِباس پہننا.

عاقِبَت کا جوڑا

کپڑوں کا وہ جوڑا جو مردے کے ثواب پہنچانے کے لیے کسی محتاج کو سویم یا چالیسویں کے موقع پر خیرات کرتے ہیں

ہاڑ جوڑا

۱۔ ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑنے اور درست کرنے والا ، جراح

سوہا جوڑا

شادی کا سُرخ جوڑا ، بیاہ کا جوڑا.

عَورَت مَرد کا جوڑا ہے

عورت اور مرد کو اکٹھا رہنا پڑتا ہے، عورت اور مرد مل کر ہی مکمل ہوتے ہیں

بَیٹْھنا جوڑا

پختہ عمر کے اصیل مرغا مرغی کا جوڑا جن کے انڈوں سے بچے مضبوط اور اچھے ہاڑ کے نکلتے ہوں

سَچّا جوڑا

چاندی کے کام کا جوتا، کھرا کامدار جوتا

جُھوٹا جوڑا

چوڑیوں لباس یا جوتے کا وہ جوڑا جس میں جھوٹا کام بنا ہوا ہو ، کھوٹا جوڑا .

چادَر جوڑا

دوشالہ ، دوہری چادر ؛ پشمینے کی بیچ سے سلی ہوئی بڑی چادر .

چِھڑَکْواں جوڑا

وہ جوڑا جس پر رن٘گ کے دھب٘ے ہوں، وہ جوڑا جو ہولی کی رات میں اور عین ہولی کے دن پہنا جاتا ہے

ڈَبَل جوڑا

دو جوڑی کپڑے مع کفش با وغیرہ.

رَتَن جوڑا

(زیور سازی) ہاتھ کی پُشت کا زیور جس میں پانچوں اُنْگلیوں کے چھلّون میں لڑیاں لگی ہوتی ہیں جنکے دُوسرے سِرے کلائی سے بن٘دھے ہوتے ہیں ، جوَا ، ہتھ پُھول ہتھ سِنگََر ، شوق بند ، پری بند .

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone