تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بادَل" کے متعقلہ نتائج

بادَل

مجازاً: چاروں سمت چھایا رہنے یا منڈرانے والا ماحول جیسے دکھ کے بادل، دھوئیں کا بادل

بادَل خانَہ

سائنسی تجریہ گاہ میں مصنوعی بادلوں کے ذخیرہ کرنے کی جگہ .

بادَل گِیر

(لفظاََ) (اتنا اون٘چا کہ) بادلوں سے ٹکرانے ، (مراداً) اکبر کے ایک نورتن مان سن٘گھ کے بنووائے ہوئے بہت اون٘چے محل کا نام جو گوالیار میں قلعے کے نیچے واقع تھا.

بادَل آنا

گھٹا اٹھنا، بادل گھرنا، آسمان پر گھٹا دکھائی دینا

بادَل غَرق

وہ آتش بازی جو ہاتھ سے چھوٹتے ہی آسمان کی طرف جائے

بادَل اُٹْھنا

بادلوں کا آسمان پر نمودار ہونا

بادَل چَلْنا

ابر کا فضا میں حرکت کرنا .

بادَل کُھلْنا

بادلوں کاپھٹ کو آسمان دکھائی دینا ، بادلوں سے آسمان صاف ہو جانا .

بادَل جُھکْنا

بادلوں کا بہت نیچا دکھائی دینا .

بادَل چھانا

ابر کا فضا میں چاروں طرف گھرنا

بادَل دَوڑْنا

بادلوں کا بہت تیزی کے ساتھ چلنا

بادَل گِھرنا

بادلوں کا جمع ہونا، بادلوں سے آسمان چھپ جانا

بادَل چَھٹْنا

بادلوں کا پھٹنا اور آسمان نمودار ہونا ، ابر کے ٹکڑوں کا فضا میں منتشر ہو جانا .

بادَل پَھٹْنا

گھرے ہوئے ابر کا ٹکڑے ہو کر پھیلنا، بادل کا تتربتر ہوجانا، بادل کا دور ہونا

بادَل پَھیلْنا

بادل گھرنا ، بادل چھانا

بادَل چَڑْھنا

افق سے گھٹا کا آگے بڑھنا ، بادلوں کا آسمان پر بلند ہونا

بادَل بَرَسْنا

بارش ہونا، مینہ پڑنا

بادَل کَڑَکْنا

رعد کا گرجنا، بجلی کا کڑکنا

بادَل گَرجَنْا

بادل کا بجنا، رعد کا گرجنا، بجلی کا کڑکنا

بادَل اُمَنْڈنا

بہت گہرے بادل آںا اور بہت تیزی کے ساتھ چھانا

بادَل کا بَجْنا

رعد کا گرجنا، بجلی کا کڑکنا

بادَل اُمَنڈ آنا

بہت گہرے بادل آںا اور بہت تیزی کے ساتھ چھانا

بادَل گَرَج چَھتْ

آواز گونجنے والی چھت، گنجیلی چھت

بادَل کا بھاگْنا

تیز ہوا کے ساتھ ابر کا تیز چلنا ، ہوا کے زور سے بادل کا تیز جانا

بادَل میں ڈُوبنا

چاند یا تاروں کا بادلوں میں چھپ جانا.

بادَل گِھر کے آنا

بادلوں کا جمع ہونا، بادلوں سے آسمان چھپ جانا

بادَل ٹُوٹ کے بَرَسْنا

زبردست بارش ہونا .

بادَل جُھوم کے آنا

تیز رفتاری کے ساتھ گہری گھٹا چھا جانا

بادَل میں تِھگْلی لَگانا

دشوار کام کر گزرنا

بادَل کے تِھگَلی لَگانا

دشوار کام کر گزرنا

بادَل جُھوم جُھوم کے بَرَسْنا

گھٹا کا زور شور سے برسنا

بادَل رُنْدھ رُنْدھ کے آنا

بادل کا امن٘ڈ امن٘ڈ کے اور گھر گھر کے آنا (اس کیفیت کے ناگوار گزرنے کے موقع پر مستعمل)

بادَل دیکھ کے گَھڑے پھوڑْنا

کثیر نفع کے آثار دیکھ کر موجودہ بضاعت کو تباہ کردینا

بادَل اُمَنڈ گَھمَنْڈ کے آنا

بہت گہرے بادل آںا اور بہت تیزی کے ساتھ چھانا

بَہْرا بادَل

جس کی قوت سماعت بالکل زائل ہو چکی ہو، نپٹ بہرا

دَرْد بادَل

غم کی کھٹا ، درد و غم کا سماں ؛ بڑا دُکھ .

تَر بادَل

پانی سے بھرا ہوا یا بھیگا ہوا بادل ، وہ بادل جو بارش لائے ، کہر

ڈھیر بادَل

وہ بادل جن کی چوٹیاں بہت اونچی ہوتی ہیں.

مَتْوالے بادَل

گھنگور گھٹا ۔

دَل بادَل

گھنے گہرے امڈتے ہوئے بادلوں کا انبوہ، ابر محیط

تَکْثِیفی بادَل

وہ مصنوعی بادل جو سائنسی طریقوں سے مصنوعی بارش برسانے کے لیے بنائے جائیں .

مُوا بادَل

ابر ِ ُمردہ ، اسفنج

گَھنگھور بادَل

نہایت کالے اور ڈراونے بادل ، گھنگھور گھٹا .

بھور بَھیا جَب جانیے جَب پَورے بادَل ہوئیں

جب بادلوں کا رن٘گ پیلا ہو تو جاننا چاہیے کہ صبح ہونے والی ہے

جو بادَل گَرَجتْے ہَیں وہ کَم بَرَسْتے ہَیں

رک : جو ابر گرجتا ہے برستا نہیں.

دُھوئیں کے بادَل

(مجازاً) نا اُمیدی .

چاندی کا بادَل

ڈوم ڈھاڑی اہل محفل کو کہا کرتے ہیں ۔

ساوَن کے بادَل

رک : ساون کی گھٹا.

کالے بادَل چھانا

نا اُمیدی ومایوسی کا دور دورہ ہونا ، جبر و ظُلم کی حکمرانی ہونا .

مایُوسی کے بادَل چَھٹْنا

نااُمیدی ختم ہو جانا ، اُمید بندھنا ، اُمید نظر آنا ۔

دُھوپ میں بادَل گَڑگَڑانا

خالی خولی دھمکی دینا ، دھمکانا ، دھونس دینا.

دُھوئیں کے بادَل اُڑانا

گپیں ہانکنا ؛ بے بُنیاد اور بے سروپا بات بیان کرنا ؛ گپ اڑانا .

جُھوٹ کے بادَل باندھْنا

رک : جھوٹ کا پُل بان٘دھنا .

جُھوم جُھوم کَر بادَل آنا

گِھر کر بادل آنا

سَخی دیوے اور شَرماوے بادَل بَرْسے اور گَرماوے

فیّاض آدمی ، دے کر احسان نہیں جتاتا مگر بادل برستا ہے اور گرجتا بھی ہے ، سخی کی سخاوت احسان رکھنے کے لیے نہیں ہوتی.

سَخی دے اور شَرمائے بادَل بَرْسے اور گَرمائے

فیّاض آدمی ، دے کر احسان نہیں جتاتا مگر بادل برستا ہے اور گرجتا بھی ہے ، سخی کی سخاوت احسان رکھنے کے لیے نہیں ہوتی.

بادَل سے متعلق محاورے

بادَل

اصل: سنسکرت، ہندی

'بادَل' پر مشتمل اردو محاورے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone