اشتقاق
’’وَلَدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَوْلاد
بال بچے، بیٹا بیٹی، ذرّیات (واحد اور جمع دونوں کے لیے مستعمل)
مُتَوالِد
(حیوانیات) وہ حیوان جو خود پیدا ہوتا ہے لیکن اس سے کوئی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔
مُتَوَلِّد
پیدا ہونے والا، تولد ہونے والا
مُسْتَولِدَہ
استیلاد چاہنے والی ؛ (فقہ) ولد بنائی ہوئی ، گود لی ہوئی بچی (خاتون) ۔
مَولِد
(ولادت، جائے ولادت)۔ مذکر۔ پیدا ہونے کی جگہ، جائے ولادت، وطن، وقت ولادت، وہ کتاب جس میں پیغمبر صاحب کی ولادت کا حال بیان کیا جاتا ہے
۳۔ (کنایۃً) مجلس جس میں حال ولادت پیغمبر صاحب کا بیان کیا جائے۔ ۴۔پیدائش۔ ولادت۔ ؎
مُوَلَّد
۱۔ دوغلا ، دو نسلا ، مخلوط النسل (عموما ً لفظ کے لیے مستعمل) ۔
مُوَلِّد
پیپ پیدا کرنے والا، طب: وہ جراثیم جو پیپ پیدا کرتے ہیں (Pyogenic)
مَولُود
پیدہ شدہ ، جو پیدا ہوا ہو ، زائیدہ ، تولد شدہ
مَولُودی
مولود سے منسوب یا متعلق، مولود شریف پڑھنے والا شخص، مولود خواں
مِیلاد
پیدائش، ولادت نیز پیدا ہونے کا وقت یا زمانہ، پیدائش کا وقت
مِیلادی
پیدائش کا، خصوصاً آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٰ وسلم کی ولادت کا (ذکر وغیرہ)
والِد
باپ، پدر، والد ماجد، بزرگوار، ابّا جان، ابّا، ابّو، بابا
والِدَہ
ماں، مادر، اُم، اماں، امّی، ماتا
والِدَین
ماں اور باپ، مادر و پدر (دونوں)، ماتا پِتا، مادر پدر
وِلادَۃً
ولادت کے لحاظ سے ، پیدائش کی رُو سے ۔
وَلَدی
میرے بیٹے ! (تخاطب کے لیے) ۔
وَلِید
(لفظاً) جس کی ولادت ہوئی ہو، مراد : تخلیق، نیز نومولود بچہ