اشتقاق
’’قَطَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَقْطاع
زمین کے قطعے، مختلف خطے یا چپے
اِقْطاع
قطع کر دینے کی کیفیت ، کٹانی چھٹائی، کاٹ دینا؛ کسی کو جائداد وغیرہ عطا کرنے کا عمل.
اَقْطَع
جس کا ہاتھ کٹا ہوا ہو، (مجازاً) نہایت بد حال، ابتر
اِنْقِطاع
قطع ہونے کا عمل، علیٰحدگی، منقطع ہونا، کٹ جانا
تَقَطُّع
(طب) وقفہ، وقت راحت، بخار کی دو نوبتوں کا درمیانی وقفہ
تَق٘طِیع
ٹکڑے ٹکڑے کرنا، قطع کرنا، کاٹنا
قَاطِعْ
رد کرنے والا، لاجواب کرنے والا، فیصلہ کن، حتمی
قاطعین
قاطع کی جمع، سفر کرنے والا، مسافر لوگ
قُطّاع
قاِطع کی جمع، مرکبات میں مستعمل
قَِطْعَاْتِی
قطعات سے منسوب، قطعات سے متعلق، قطعہ دارانہ
قَطْعِی
قطع کرنے والا یعنی دلیل و حجت کا قاطع، آخری، ناطق، حتمی، فیصلہ کن
قَطْعِیات
وہ امور یا باتیں جن کی صداقت میں کوئی شک و شبہ نہ ہو
قَطْعِیَّت
یقین وقطعی ہونا، تیقّن، حتمی ہونا، حتمیت
مُتَقاطِع
ایک دوسرے کو کاٹنے والا، ایک دوسرے سے کٹنے والا، خطوط جو ایک دوسرے کو کاٹتے ہوئے گزریں
مُقاطِع
کاٹنے والا، قطع کرنے والا
مُقاطَعَہ
کاٹنا، قطع کرنا، قطع تعلق، ترک تعلق، عدم تعاون، ہر قسم کے سماجی تعلقات اور لین دین بند کر دینے کا فیصلہ، تعلق نہ رکھنا، علیحدہ علیحدہ کرنا
مُقَطَّع
۱ ۔ قطع کیا ہوا ، تراشا ہوا ، کاٹا ہوا یا ترشا ہوا ، تراشیدہ ۔
مَقطَع
مگدھ ریاست (آئینۂ اکبری میں مگدھ کا یہی نام دیا گیا ہے
مَقطُوع
قطع کیا ہوا، کاٹا ہوا، ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا، کاٹا گیا
مُنقَطِع
مراد: قطع، جدا، ٹوٹا ہوا (عموماً رابطہ، سلسلہ وغیرہ)