اشتقاق
’’حَسَنَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِحْسان
(کسی کے ساتھ) نیکی کا عمل، اچھا سلوک، مہربانی کا برتاؤ، نیکی، عمل خیر
اِحْسانی
ممنون ، شکر گزار ، احسان مند .
اَحْسَنْتْ
واہ واہ، بہت خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، آفرین، شاباش، مرحبا
اِسْتِحْسان
اصول فقہ: قیاس خفی جس سے کسی فقہی مسئلے کے حل میں مدد لی جائے یا مجتہد کی اپنی رائے جو حکم شرعی کی صورت میں بیان کی جائے
تَحْسِین
سراہنا، تعریف کرنا، واہ واہ کرنا، پسند کرنا، تعریف، واہ واہ، آفریں، مرحبا
حُسان
بہت خوبصورت، بہت اچھا، بڑا عقلمند، اعلی، اچھا
حِسانَت
۱. خوبصورتی ، حُسن ، جمال .
حَسّان
ایک مشہور شاعر، حسان بن ثابت انصاری، جو مدّاحِ رسولِ خدا تھے
حَسَن
خوبصورتی، اچھائی، خوبی، خوشنودی
حَسَنَہ
اچھّائی، نیکی، بھلائی، کارخیر
حَسَنی
امام حسن کی طرف منسوب، سیّدوں کا گروہ جو حضرت امام حسنؓ کی اولاد ہیں
حَسَنَین
حضرت علی اور حضرت فاطمہ کے دو بیٹے حَسن اور حُسین، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وصلم کے نواسے
حَسِین
صاحبِ حُسن، حُسن رکھنے والا، خوبصورت شخص، نیک و خوبصورت، حسین و جمیل، خوبرو، شکیل، سُندر
مَحاسِن
بھلائیاں، خوبیاں، نیکیاں، اچھائیاں، خصائل
مُحْسِن
احسان کرنے والا، بھلائی کرنے والا، مدد کرنے والا، سخی، فیاض، مددگار، معاون
مُحْسَنَہ
نیک ، خوب ، عمدہ ، نیکی والا ، خوبی والا
مُحْسِنَہ
احسان کرنے والی، نیکی کرنے والی عورت، نیک عورت
مُحْسِنین
احسان کرنے والے، سرپرست اور مربی لوگ
مُستَحسَن
وہ عبادت جسے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے بہتر فرمایا ہو