زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’مسالے‘‘ سے متعلق الفاظ
’’مسالے‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَجْمُود
ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، جس کے بیج مسالہ کے کام آتا ہے، اجوائن کی ایک قسم، تخم کرفس، کرفس
اَجْمودِ ہِنْدی
ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، اجواین کی ایک قسم
اَجْمُودا
ایک پودا جس کے پھول سفید، پتیاں خوشبودار ہوتی ہیں اور بیج کالے کلونجی جیسے (یہ بیج بطور دوا کام آتے ہیں، انھیں اجمود ہندی بھی کہتے ہیں)، اجواین کی ایک قسم
اَجْوائِن دیسی
زیرے سے مشابہ مگر اس سے چھوٹا ایک بیج، رنگ بھورا سیاہی مائل، بوتیز انیسون سے مشابہ جو دوا میں، نیز ہاضمے کے لیے اروی وغیرہ کے سالن میں ڈالتے ہیں، اس کا پودا اور پھول سونف کے پودے اور شگوفے کے مانند ہوتا ہے۔
اَجْوان
ایک قسم کا پودا جس کا خوشبودار بیج زیرے سے مشابہ مگر اس سے چھوٹا، رنگ بھورا سیاہی مائل، بو تیز، انیسُون سے مشابہ دوا میں نیز ہاضمے کے لیے اروی وغیرہ کے سالن میں ڈالتے ہیں، اس کا پودا اور پھول سونف کے پودے اور شگوفے کے مانند ہوتا ہے، اجوائن
اِلائِچِی
الائچی خوشبودار پھل جس کے اندر خوشبو دار دانے ہوتے ہیں، اس کی دو قسمیں ہیں چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، چھوٹی کے لیے سبز رنگ کی اور بڑی کتھی رنگ کی ہوتی ہے، پان میں ڈال کر کھاتے ہیں اور مصالحے کے طور پر استعمال ہوتی ہے
اِلائِچِی خورْد
چھوٹی الائچی جس کا چھلکا ہلکے ہرے رنگ کا اور جسامت نبولی سے کم ہوتی ہے، اکثر پان میں ڈال کر چباتے ہیں.
اِلاچی
ایک خوشبودار سدا بہار پیڑ جس کی شاخائیں کھڑی اور چار سے آٹھ فٹ لمبی ہوتی ہیں، جس میں خوشبودار چھوٹے چھوٹے لگتے ہیں جس کے دانے خوشبو کے لئے کھانے یا گرم مصالحہ اور پان وغیرہ میں ڈالتے ہیں، اس کی دو قسمیں ہیں سفید یعنی چھوڑی الائچی اور کالی یعنی بڑی الائچی
اَلْسی
(نباتیات) چھوٹی چھوٹی نازک پتیوں کا ایک پودا جس میں اودے رنگ کے پھول لگتے ہیں اور جو گیہوں کے پودے سے کسی قدر چھوٹا ہوتا ہے، اس پودے کے ننھے ننھے چپٹے اور کتھئی رنگ کے بیج جن کا تیل نکالا جاتا ہے اور انھیں پانی میں بھگونے سے لعاب مکلتا ہے کتان، تخم کتان
اِمْلی
ایک بہت چھوٹی چھوٹی اور ترش پتیوں کا گھنا درخت اور اس کی پھلی جسے چھیل کر کھٹائی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، کٹارا، تمر ہندی
بادیان
جو سے مشابہ مگر اس سے چھوٹا ایک بیج جسے اکثر پان میں ڈال کو بھی چباتے ہیں اور دوا میں بھی طرح طرح سے استعمال ہوتا ہے ، سون٘ف.
پَتَّھر پُھول
گل سن٘گ ، کنجال ، پتھر کی مستی جو نمناک مقامات پر پتھروں میں پیدا ہوتی ہے ادویات اور مسالوں میں مستعمل ہاتھ پر ملنے سے حنا کا سا رن٘گ معلوم ہوتا ہے خوشبودار ہوتا ہے سر کی بھوسی کو دور کرتا ہے اورام کو تحلیل کرتا ہے یرقان کو مٹاتا ہے .
پِھْٹَکری
ایک مرکب معدن جو الومینم، پوٹا سیم، کندھک، آکسیجن اور پانی سے مل کر بنتا ہے اور عام طور پر دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے اس کی شکل نمک کی طرح سفید شفاف اور چمکدار ہوتی ہے
تُلْسی
ایک خوشبودار پودا جو تقریباً ایک گز اونچا ہوتا ہے، اس کی تین قسمیں ہیں مگر مطلقا تلسی سے مراد وہ ہے جس پر سفید پھول آتے ہیں بندو اسے پوجنے اور متبرک جانتے ہیں بطور دوا اس کا استعمال بکثرت ہے بندو اس کی لکڑی کے دانے بنا کر مالا بھی بناتے ہیں، ریحان، کہا جاتا ہے کہ یہ تلسی دیوی کے بالوں سے پیدا ہوئی تھی
تیز پات
ایک درخت اور اس کے پتے جو خوشبودار اور تیز مزہ ہوتے ہیں، جن سے ایک قسم کا رنگ نکالا جاتا ہے، خشک پتے دواؤں میں استعما ل ہوتے ہیں اور غذاؤں میں گرم مسالے کے ساتھ استمعال کئے جا تے ہیں، تیج پات
جائفل
اخروٹ سے مشابہت رکھتا ہوا پر اس سے چھوٹا عام طور پر جامن کے برابر ایک قسم کا خوشبودار پھل جس کا استعمال دوا اور مسالہ وغیرہ میں ہوتا ہے، جاتی پھل، جائے پھل کی معرب
جاوِتری
جائفل کا پھول، جائے پھل کے اوپر کا چھلکے نما جاندار خول جو بہت خوشبو دار ہوتا ہے اور دواؤں اور کھانے میں مصالحہ کے طور پر کام آتا ہے، جائفل کا درخت
چِرائتا
ایک بوٹی جس کا پودا دو بالشت سے ایک گز تک بلند ہوتا ہے اس کی کڑوی ڈنڈیاں جہ خون صاف کرنے والی اور قاطع بخار سوداوی ہوتی ہیں بطور دوا استعمال کی جاتی ہیں، قصب الزیرہ.
خَشْخاشِ بُسْتانی
خشخاش کی ایک قسم، اس کا پھل زردی مائل سفید ہوتا ہے، دانہ اکثر سفید گول اور نہایت چھوٹا ہوتا ہے،عام خشخاش
خَشْخاشِ زُبْدی
ایک قسم کی روئیدگی جو کہ نہایت سفید اور ہلکی ہوتی ہے اسی لی اس کو زہری کہتے ہیں کیونکہ زہر جھاگ کے معنی میں ہے اور یہ جھاگ کی طرح ہلکی اور سفید ہوتی ہے اس کا پیڑ گچے کی طرح گول اور زمین پر بچاہوا ہوتا ہے جڑ پتلی ہوتی ہے صوصا خشخاش کے ڈوڈے سے چھوٹا ہوتا ہے
خَشْخاشِ سِیاہ
خشخاش کی ایک قسم اس قسم کو جنگلی خشخاش بھی کہتے ہیں کیونکہ جنگی خشخاش کا دانہ ہمیشہ سیاہ ہوتا ہے اس کا پھول سرخ نیلا اور سیاہ وغیرہ ہوتا ہے
خَمِیر
زردی مائل جھاگ دار اور چیپچپا مادّہ جو سماروغی خلیوں پر مشتمل ہوتا ہے یہ خلیے شکرہنی مائعات یا نشانستہ کی موجودگی میں پیدا ہوتے اور بڑھتے ہیں گیہوں کے آٹے کے پھولنے اور سرکہ اور دہی وغیرہ میں ترشی پیدا ہونے کی بھی یہی وجہ ہے
دال چِینی
دار چینی، ایک قسم کا مصالحہ جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے, ایک درخت کی خوشبو دار چھال جو بآسانی ٹوٹ جاتی ہے، رنگ میں گہری سرخ ہوتی ہے، اِس پر اکثر جگہ باریک باریک نقطے اور لہردار لکیریں ہوتی ہیں، اندر سے اِس کا رن٘گ بُھورا سِیاہی مائل اور مزا شِیریں ہوتا ہے
دَھنِیَا
ہرا دھنیا، کوتھ میر، کشنیز، سبز پتّے، خوشبودار سبزی کی ہری پتیاں جو کھانوں کے علاوہ ادویات میں مستعمل ہوتی ہیں
رائی
سرسوں سے چھوٹا اور خشخاش سے برا ایک (تلہن کا) بیج، جو مزے میں کھٹا ہوتا ہے (بیشتر مولی وغیرہ کے اچار میں ڈالا جاتا ہے)، خردل،
سَونف
ایک پودا، اس پودے کے بیچ خوشبودار اور ہاضم ہوتے ہیں اور مسالے میں بھی کام آتے ہیں، بادیان، پودے کے
گوند
اصلی گھی میں بھون کر کھانڈ کے قوام میں پکایا ہوا گوند جو اکثر زچہ کو طاقت کے واسطے کھلاتے ہیں (اس میں عموماً ناریل، بادام، چھوہارے، کشمش، سونٹھ، سوجی، مکھانے، کیکر کا گوند پانچوں مغز وغیرہ کوٹ کر ملاتے ہیں)، گوند مکھانے
لال مِرْچ
سُرخ مرچ، فِلفِل دراز، ایک قسم کی مرچ جو پیدا ہونے پر ہری پھر بعد میں پکنے پر لال ہوجاتی ہے
لَونگ
گرم مسالے کے ایک درخت کی کلی جو بہت خوشبودار اور ذائقے میں بہت تیز ہوتی ہے اور جسے کھلنے سے پہلے توڑ کر سکھا لیا جاتا ہے، کرن، قرنفل
مِرچ سَفِید
سفید مرچ ، یہ کالی مرچ کی طرح گول ہوتی ہے اور رنگ سفید ہوتا ہے ، اس کو دکنی مرچ بھی کہتے ہیں
میتھی
ایک قسم کی چھوٹی پتیوں کا ساگ جو الگ بھی پکایا جاتا ہے اور دوسرے نمکین کھانوں میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے دواء ً بھی مستعمل، شملیت، حلبہ، کارتنہ
ناگ کیسَر
اخروٹ کے درخت کے برابر ایک بہت بڑا درخت، جس کے پتے ناشپاتی کے پتوں کی طرح چوڑے، پھول سانپ کے سر کی طرح اور زرد و سیاہ اور بہت خوشبوار اور پھل کالی مرچ کے برابر ہوتا ہے، اس کے پھولوں سے عطر بنایا جاتا ہے (لاط : Mesua Ferrea)
کالا نَمک
سیاہ رنگ کا ایک نمک جو ہاضمے کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے، سیاہ رنگ کا نمک جو دواؤں میں استعمال ہوتا ہے، سیاہی مائل گہرے سرخ رنگ کا پہاڑی نمک
کالی زِیری
زیرے سے مشابہ اور زیرۂ سیاہ سے دُگنا لمبا اور تخم کاسنی کے برابر موٹا سیاہ رنگ کا بیج، جس کا مزہ تلخ اور تیز ہوتا ہے، چوپایوں خصوصاً گھوڑے کے لئے مستعمل ہے، ایک قسم کا سیاہ زیرہ
کالی مِرْچ
کالے رنگ کی گول مرچ جو گل عباس کے بیج کے برابر اور شکل میں مشابہ ہوتے ہے، سیاہ مرچ ، فلفل سیاہ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔