زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’تشیع‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تشیع‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بانوئے عَجَم
نوشیرواں عادل کی پوتی امام حسینؑ کی زوجہ اور امام زین العابدین کی والدہ شہر بانو کا مختصر لقب (مرثیائی ادب میں بطور تلمیح مستعمل)
شَدَّہ
وہ جھنڈا جو شہدائے کربلا کی یادگار میں محرم میں نکالتے ہیں یا تعزیوں کے ساتھ رکھتے ہیں (چاندی کا پنجہ ایک لکڑی پر لگاتے اور لال سبز کپڑے باندھتےہیں اور اس کو شَدَا کہتے ہیں)
عِیدِ مُباہَلَہ
24 ذی الحجہ کی خوشی کا دن، اس تاریخ کو حضرت رسول اکرمؐ بموجب حکم خداوندی، حضرت علی، جناب فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو اپنے ہمراہ لے کر نصاریٰ نجران سے مباہلہ کرنے تشریف لے گئے، ان پانچوں حضرات کو دیکھ کر نصرانیوں نے مباہلہ نہیں کیا اور جزیہ دینا قبول کیا، اس فتح کی خوشی میں شیعہ حضرات جشن مناتے ہیں، اسی واقعہ کی نسبت سے پنجتن پاک کی اصطلاح عام ہوئی
مَرجَعِ تَقلِید
(اہل تشیع) وہ مجتہد اعظم جس کو اعلم مان لیا گیا ہو اور دوسرے علما بھی اس کی تقلید کریں ، اعلم وقت
مُقَلِّد
(کسی کی) تقلید کرنے والا، نقش قدم پر چلنے والا، بغیر دلیل کے کسی کے قول یا فعل کی پیروی کرنے والا، پیروکار، مرید، معتقد
نِکاحِ مُتْعَہ
(اہل ِتشیع) ایسا نکاح جو کسی خاص وقت تک کے لیے کیا جائے اور جس میں مہر واجب کا تعین لازم ہے گواہ کی شرط نہیں ہوتی ، نکاح متعہ میں لفظ متعہ بولنا لازم ہے ، عارضی نکاح ۔
وَصایَت
لفظاً: جو کچھ کہ حکم کیا گیا، وصیت، فقہ: وکالت، نابالغ کی سرپرستی، متولی ہونا، وصی ہونے کی حالت یا حیثیت نیز (اہل تشیع)، وصی (حضرت علیؓ) کا منصب
وَصی
(فقہ/قانون) وہ شخص جس کو وصیت کی گئی ہو، وصیت پر عمل کرنے والا، جسے کوئی کام یا منصب دیا گیا ہو، مختار، منصرم، جانشین، متولی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔