زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’علوم‘‘ سے متعلق الفاظ
’’علوم‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اُمَّہاتُ الْکُتُب
(علوم کی) بنیادی یا مستند کتابیں، (کسی فن کی) عظیم معتبر تر اور مستند تر تصانیف، صحف آسمانی
پھاڑْنا
پرت والی چیز کے کچھ حصے الگ کرنا ، ٹکڑے کرنا ، تختے وغیرہ میں بڑا سوراخ کرنا (مجازاً) سخت محنت کرنا .
تَجاذُبی مَیدان کی قُوَّت
(سائنس) نیوٹن کا کلیے (کشش ثقل) میں اکائی کمیت کا جسم اکائی کمیت کے جسم پر جو قوت ڈالتا ہے . . . اسے تجاذنی میدان کی قوت کہتے ہیں.
تَجْرِبَہ
وہ انسانی معلومات جو قوت حافظہ اور قیاس کے باہم ملنے سے پیدا ہوتی ہیں، آزمائش، امتحان، جانچ
تَداخُل
لفظاً کسی ایک کا دوسرے میں دخل دینا ، کسی بات میں دوسری بات کا شامل ہو جانا، مداخلت ،داخلہ .
تَعَدُّد پَیما
(سائنس) ایک معینہ وقت کے اندر لہروں کی تعداد تکرار یا تعداد ارتعاش ناپنے کا آلہ ، فری کوئنسی (Frequency) ناپنے کا آلہ ، سونومیٹر (Sonometer) .
تَفْرِیس
کسی غیرزبان کے لفظ کو فارسی بنالینا جیسے چھپّر سے چَپَر، جو لفظ فارسی صورت اختیار کرلے، اُس کو مُفَرَّس کہتے ہیں
تَق٘طِیب
(سائنس) مقناطیسی اثر پیدا کرنا ،(مقناطیسی برقیات) قطبی میلان یا برقی کیفیت پیدا کرنا ، انگ : Polarisation , حرارت ؛ روشنی وغیرہ کی شعاعوں پر ایسا اثر ڈالنا کہ ان کے دونوں سروں میں مختلف خاصیتیں میں پیدا ہوجائیں یعنی دو شعاعوں کے مخالف سرے یکساں خاصیت رکھتے ہوں .
ث
عربی حرف تہجی (ابتث) کا چوتھا اور فارسی کا پانچواں ، اردو کا چھٹا یا ہائیہ کے شول میں دسواں حرف ، ثائے مثلثہ (تین نقطوں والی ث) ، زبان کی نوک کو آگے لگا کر اوپر کے دان٘توں کی نوک سے ملاتے ہیں ، اردو میں آواز ’ س ‘ سے ملتی جلتی ہے ، اس کا شمار حروف لثویہ (مسوڑوں سے ادا ہونے والے حروف) اور حروف مہموس (خفی الصوت) میں ہے ،’ ابجد ‘ کی ترتیب میں تیئیسواں حرف ہے جس کے اعداد پان٘چ سو (۵۰۰) ہوتے ہیں ، یہ حروف اردو میں عموماً عربی الاصل الفاظ آتا ہے .
جَبْذ
(لفظاً) کھینْچنا اپنی طرف کھینْچنا ، (سائنس) عموماً کسی ٹھوس شے کا کسی گیس یا مائع وغیرہ کے سالموں (Adsorption) کو اپنی سطح پر جما رکھنا.
جَوہَری تَوانائی
سائنس) وہ قوت جو جوہر کے مرکزی کو توڑنے سے پیدا ہوتی یے اس کو مرکزائی یاجوہری توانائی کہتے ہیں
چانا
(سائنس) جبڑا ، کیڑوں کا جبڑا ، انگ : Maudible تیسرے جسمی قطعہ . . . پر محاسے . . . اور چوتھے پر ایک جوڑی چانے ہوتے ہیں.
حاشِیَہ
کپڑے یا کاغذ وغیرہ کے کنارے کی پٹّی یا چھپے ہوئے صفحے، ورق یا سطح کے چاروں طرف چھوڑی ہوئی سادہ جگہ
خارْجی سَمْعی
(سائنس) سماعت کا بیرونی (دائرہ) ، (وہ سوراخ) جو کان کے اندر نظر آتا ہے اور جہاں سے آواز گزر کر پردے سے ٹکراتی ہے.
خارْجی کِنارَہ
(سائنس) پر کا باہر کو نکلا ہوا حصہ (Apical) (Wings) (کے) تین کناروں کو ترتیب وار ساحلی اگلا (Costal) کنارہ، راسی (خارجی) کنارہ (Apical) اور پچھلا (Anal) پیند کنارہ کہتے ہیں.
خافِیات
(سائنس) ان میں سے بعض شگوفوں میں خلیوں کے انحطاط پذیر ہونے اور جھڑ جانے کی وجہ سے گڑھے پڑ جاتے ہیں جن کو خافیات کہتے ہیں .
خالِص لَکِیر
(اصطلاح علم سائنس) مینڈل کے اصول کے مطابق بیچ کے اوپر پائی جانے والی وہ حد جس کے آگے مزید انتخاب کوئی اثر نہ ڈال سکے .
خالِص کاشْت
(سائنس) فطرتی طور پر مِلواں حالت میں پائے جاتے ہیں خرد نامیوں کو فعلیاتی اور دیگر خصوصی تحقیق کے لیے ، فطروں ، نخز ، حیوبوں اور خلیوں کی علیحدہ کشت بنائی جاتی ہے .
خام تَوافُق
(سائنس) خردبین میں پیّے کی شکل کا ایک حصہ جو وسطی نالی اور معروضہ کو اوپر نیچے کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے .
خامْرہ
کیمیاوی خمیر جو حیاتیاتی عمل کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں. ان کی مختلف قسمیں ہیں، عام طور پر سارے پروٹین ہوتے ہیں یہ کیمیاوی تعامل کو بڑھانے اور تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن خود تبدیل نہیں ہوتے
خامِری عِلْم
(سائنس) سائنسی علوم کی وہ شاخ جس میں مختلف قسم کے خامروں کے بارے میں تحقیقات کی جاتی ہے .
خاموش گَر
(سائنس) فضائی آلودگی کو کم کرنے والی چھتری جو مشینوں پر لٹکی رہتی ہے اس میں نصب شدہ پنکھوں کے شور کو کم کرنے کا آلہ .
خاموش کَلی
(سائنس) مصنوعی نباتاتی طریقوں سے پودوں کی نسل کشی جس میں نیا پودا ٹہنی اور کلیاں خود بخود نکالتا ہے .
خُرْد حَیاتِیات
حیاتیات جرثومی یعنی چھوٹے موسوم یا باریک ذرّات نیز جِسموں کا عِلم جَس میں اس لاتعداد مخلوق کا مطالعہ کیا جاتا ہے جِسے خُردبین کی مدد کےبغیر نہیں دیکھا جا سکتا
خِضاب
عموماً ہر ایک رنگ خصوصاً وسمہ مہندی اور نیل کا رنگ، سفوف یا عرق جس کے استعمال سے بال سیاہ ہوجائیں، بال رن٘گنے کا سفوف یا محلول، مہندی
خَطّی طَیف
(سائنس) نور کی شعائیں جو ایک طویل سلسلے میں ہوں ، (Linear Spectrum) اگر مبنع سے چند مخصوص موج خارج ہوں تو شگاف کے عکس ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں اور چمک دار خطوط کا سلسلہ معلوم ہوتے ہیں. ایسا طیف خطی طیف کہلاتا ہے .
خُطُوطُ الْحَمَل
(سائنس) حمل یا دوسرے اسباب سے شِکم کے پُھول جانے بعد جلد عام طور پر سفید عرضی خطوط ظاہر کرتی ہے جو حلیمات سے مُعرّا ہونے کر باعث بالکل چکنے ہوتے ہیں ، ان کو خطوط الحمل ... کہتے ہیں.
خُطُوطِ قُوَّت
(سائنس) اگر کوئی باردار جسم ہو اور ایک چھوٹ سا جسم ہو اور دونوں کے درمیان پیتل کا ایک کُرّہ حائل ہو تو باردار جسم کا عمل بعض اُن مقامات پر زیادہ پایا جاتا ہے جو باردار جسم سے دور ترہیں اور نزدیک مقاموں پر کم ، پس اس لے یہ نتیجہ نِکالا (کہ امالا) ہمیشہ خطوطِ منحنی میں ہوتا ہے . ان خطوط کا نام اس نے خطوط قوت رکھا.
دَوری حَرْکَت
(سائنس) کوئی بھی حرکت جو یکساں وقفوں کے بعد اپنے آپ کو دہرائے ایسی حرکت جو لگے بندھے وقفے کے بعد بار بار پیدا ہوتی رہے، انگ:
زاوِیائی مِعْیارِ حَرکَت
(سائنس) کسی جسم کے معیار جمود (جڑتا کا لمحہ) اور زاویائی رفتار (گردشی حرکت کرنے والے جسم کی رفتار) کا حاصل ضرب
زَنْجِیری تَعامُل
(سائنس) جوہروں کو توڑنے کا عمل ، طاقت پیدا کرنے کا ایک نیا ذریعہ دریافت ہوا جسے فِشن طریقہ کہتے ہیں - جوہر کو توڑنے کو فِشن کہتے ہیں فشن کے جاری رہنے کو ’’چین ری ایکشن‘‘ یعنی زنجیری تعامل کہتے ہیں ۔
سَرْد نُور
(سائنس) فاسفوریت ، ایسی روشنی یا شعاع جو پتّھر اور دُوسری اشیا میں اُسی وقت پیدا ہوتی ہے جب اس پر شعاع بیزی کی جاتی ہے.
سُن٘بُلِ خَزامی
(طِب و سائنس) خاندانِ سُن٘بل سے متعلق ایک پودا جس کے تنوں سے رسیاں بنائی جاتی ہیں نیز ادویات میں مُستعمل.
سَیر شُدَہ
(سائنس) کسی محفوظ جگہ میں کسی شے کا اِتنی مقدار میں موجود ہونا جتنی زیادہ سے زیادہ وہ اس جگہ میں سما سکے .
عِلْمِ فَلْسَفَہ
موجوادات کے ظہور کا علم، اشیا کی حقیقتوں سے آگاہی کا علم جس میں کائنات کے حقائق ماہیت اور خواص کی مدلل بحث کی جائے
غَرْقی عَدَسات
(سائنس) چوبِ دیودار کے روغن میں ڈبوئے عدسے ، ان کے ذریعے چیزیں زیادہ صاف نظر آتی ہیں .
گَرْدِشی حَرْکَت
(سائنس) کوئی بھی حرکت جو یکساں وقفوں کے بعد اپنے آپ کو دُہرائے ، ایسی حرکت جو لگے بندھے وقفے کے بعد بار بار پیدا ہوتی رہے ، دَوری حرکت .
مَدارْچَہ
چھوٹا مدار، سائنس: وہ حالت یا عمل جو ایٹمی مرکز کے گرد برقیے (الیکٹران) کی ممکنہ حرکت کی علامت ہوتا ہے
نِشان گِیر
(لفظا ً) سراغ لگانے والا ، کھوج لگانے والا ، تشخیص کرنے والا؛ مراد : (سائنس) (مرض کا) سراغ لگانے والا عنصر ، سراغی عنصر ، مصنوعی طور پر تیار کردہ ہم جا عنصر ۔
نَظَرِیَّہ مَقادِیر
(سائنس) کوا نٹم کا نظریہ جس میں مادّی اور توانائی کی بنیادی اکائیوں کی تشریح کی گئی ہے ، یہ نظریہ کہ توانائی مسلسل جذب یا نفوذ پذیر نہیں ہوتی بلکہ جزوا ً جزو اً ہوتی ہے ، توانائی کے علیحدہ علیحدہ قدریوں پر مشتمل ہونے کا نظریہ ۔ (Quantum Theory) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔