زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’سیاسیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سیاسیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِصْلاح
(اخلاق و خیالات وغیرہ کی) درستی، خامیاں یا برائیاں دور کرنا یا ہونا، صحیح راستے پر ڈالنا یا پڑنا
اِعْتِدال پَسَنْد
میانہ روی اختیار کرنے والا، خصوصاً (سیاسیات)، وہ شخص جو اصلاح حال میں تدریجی رفتار کا حامی اور تشدد کا مخالف ہو
اِعْتِماد کا ووٹ
اعتماد ہونے کا ووٹ، اعتماد کا ووٹ ایک باضابطہ عمل ہے جس میں لوگ (اراکین اسمبلی) ووٹ دیتے ہیں تاکہ اعتماد ہونے کا ووٹ یہ ظاہر کر سکے کہ وہ اپنے رہبر کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں (یہ عموماً حکومت کی جانب سے اپنی طاقت اور یکجہتی کے مظاہرہ کے لیے ہوتا ہے)
اعْلیٰ کَمانڈ
کسی ادارے یا تنظیم کا مختار، انگریزی میں 'کمانڈ' یعنی 'حکم' سے مرکب ہے اصل 'اعلیٰ کمانڈ' ہے
اِقْتِدارِ اَعْلیٰ
(سیاست) حاکمیت، تمام اختیارات کا سرچشمہ، جس سے اختیارات حاصل کیے جائیں، اعلیٰ کمانڈ
اَقْوامِ مُتَّحِدَہ
ایک بین الاقوامی ادارہ جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر لیگ آف نیشنس (League of Nations) یعنی جمعیت اقوام کی بجاے قائم کیا گیا، (جون 1940ء میں سان فرانسیسکو میں دنیا کے پچاس ممالک کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے منشور کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا)
اِنْتِخاب
(سیاست) کثرت آرا سے کسی فرد کو کسی جماعت کا عہدہ دار یا عوام کا نمائندہ منتخب کرنے کا طریقہ، چناو، الیکشن
اِنْتِخابِ جُداگانَہ
سیاست: اقلیت وغیرہ کی مختص نشست کے الیکشن میں اس فرقے جماعت یا طبقے وغیرہ سے امیدوار کھڑے ہونے اور اسی کے افراد کو راے دینے کا اصول، اس رواج پر عمل درآمد
اِنْتِشار پَسَنْد
(سیاست) نظریاتی طور پر نظم و نسق کو نا کام بنانے کے لیے ہنگامے کرنے والا گروہ، تخریب کا رجحان رکھنے والی جماعت
اِنْتِہا پَسَنْد
(سیاست) حالات یا نظام کو بالکل بدل دینے کا حامی، حکومت وقت کو ختم کر دینے کا نظریہ رکھنے والا
اِنْقِلاب پَسَنْد
(سیاست) ناپسندیدہ حکمراں یا سیاسی نظام میں تبدیلی کے خواہشمند گروہ کا شخص ، بنیادی تعمیر نو چاہنے والی جماعت سے تعلق رکھنے والا فرد
بَحْرُالکاہِل جَزیروں کے مَمالِک
1960 عیسوی کی دہائی میں بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشیائی ملکوں کے ساتھ ان جزائری ملکوں کو بھی شامل کر لیا گیا جو بحرالکاہل کے اندر واقع ہیں، بعد میں اس اصطلاح کا اطلاق وسطی اور جنوبی امریکی ملکوں پر بھی کیا جانے لگا
بَحرُالکاہِل کے مُلْک
1960 عیسوی کی دہائی میں بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشیائی ملکوں میں کاروباری اور اقتصادی تعلق کی نسبت سے بین الاقوامی سطح پر ان کی اہمیت کے حوالے سے انھیں بحرالکاہل کے ملک کہا جانے لگا
بَد عُنْوان
برے چلن کا، (خصوصاً) بے ضابطہ کسی کی حمایت یا مخالفت کرنے والا، احباب نواز یا اعزا پرور (حاکم)، رشوت خور
بَلْدِیاتی
بلدیات سے منسوب، وہ محکمہ جو شہرکی صفائی، روشنی اوراہل شہرکی آسائشوں کے انتظام کا ذمہ دار ہوتا ہے، میونسپلٹی، کارپوریشن
پَرْچَم بَرْدَار
کسی تحریک یا مقصد یا منصوبے کو آگے بڑھانے والا، کسی تحریک یا نظریے کا زبردست حامی، پرچارک
پَرْچَۂ نامْزَدگی
وہ فارم اور اسناد وغیرہ جو کسی ادارے کی ممبری کا امیدوار متعلقہ حاکم یا عہدہ دار کے دفتر میں مقررہ وقت کے اندر پیش کرتا ہے
تاج پوشی
تخت پر بیٹھنے کی ایک رسم، بادشاہ ہونے کی رسم، جب کہ نیا بادشاہ ہو تو وہ ایک خاص وقت پر تاج سر پر رکھتا ہے اور جشن کرتا ہے، (کرنا، ہونا کے ساتھ)
تَحْرِیکِ تَرْکِ مَوالات
(سیاسی) حکومت سے بدظن ہو کر عوام کی احکام سرکاری سے روگردانی ، حکومت کے ساتھ عدم تعاون و اتحاد .
تَحْرِیْکِ عَدَمِ اِعْتِمَاْدْ
حکومت کے عمل در آمد سے اعتماد یا بھروسہ اٹھ جانے پر حکومت کے خلاف ایوان میں کی جانے والی رائے کا انتخاب
جَزائِرِ مَمالِکِ بَحْرُالکاہِل
1960 عیسوی کی دہائی میں بحرالکاہل کے کنارے آباد ایشیائی ملکوں کے ساتھ ان جزائری ملکوں کو بھی شامل کر لیا گیا جو بحرالکاہل کے اندر واقع ہیں، بعد میں اس اصطلاح کا اطلاق وسطی اور جنوبی امریکی ملکوں پر بھی کیا جانے لگا
دار الْاُمْرا
(سیاسیات) پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا جس کے ارکان عوام کے نمائندوں کے بجائے وہاں کے امرا ہوتے ہیں (انگلستان میں امرا کو ”لارڈز“ کہتے ہیں اور ایوان بالا کو ہاؤس آپ لارڈز) کسی ملک کی پارلیمنٹ کا دو ایوانی ہونا لازمی نہیں ، یہ ہر جگہ کے دستور پر مُنحصر ہے .
دَل بَدلُو
ایک جماعت چھوڑ کر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والا شخص، بار بار پارٹی بدلنے والا آدمی
رائے دِہنْدَہ
(سیاست) رائے دینے والا، ایک ریاست کا وہ فرد جو وہاں کے قانون کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق رکھتا ہو، ووٹر
رَسائِلی تَحْرِیک
(سیاسیات) قدیم کیتھولک مذہب کی تائید میں عقلیت اور رسمیت کے خلاف ہائی چرچ (پادریوں کی ایک جماعت) والوں کی تحریر جس کے اصول نوّے رسالوں میں تحریر کیے گئے تھے اسے آکسفورڈ موومنٹ بھی کہتے ہیں.
زَرْد خَطْرَہ
(سیاسیات) ایسا خطرہ یا ڈر جس سے یہ محسوس ہو کہ زرد رنگ والی اقوام گورے رنگ کی قوموں پر یا دنیا پر اپنا تسلط قائم کر لے گی، چینیوں یا جاپانیوں سے فرضی خطرہ
سَلامَتی کَونْسِل
اقوام متحدہ کے تحت ایک ذیلی ادارہ جو جملہ ممالک کی سلامتی اور جغرافیائی حدود میں کسی بیرونی حملے سے بچاؤ کا ذمہ دار ہے
ضِمْنی اِنْتِخابات
وہ انتخابات جو پارلیمنٹ یا اسمبلی وغیرہ کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے متعلقہ حلقوں سے عمل میں لائے جائیں
عَلَم بَرْدار
جھنڈا اٹھا کر چلنے والا، علم یعنی جھنڈا اپنے ہاتھ میں اٹھانے والا، وہ شخص جو فوجی نشان یا جھنڈا لے کر چلے
عَوامی تَحْرِیک
عوام الناس کی متحدہ و متفقہ کوشش، عام لوگوں کی منظّم جدوجہد، عوام کی محنت اور دوڑ دھوپ
عَوامی حُکُومَت
وہ حکومت جو عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے، عوام کی بنائی ہوئی حکومت، جس سلطنت میں عوام کا راج ہو، جمہوریت
فَسْطائِیَت
(سیاسیات) اطالیہ (اٹلی) کی ایک سیاسی تحریک جس کا آغاز مسولینی کے زیر قیادت ۱۹۱۹ء میں ہوا، یہ تحریک نسلی برتری، آمریت، شدید قوم پرستی اور حصول مقاصد کے لیے جبر و تشدد کے استعمال سے عبارت سمجھی جاتی اور اشترا کیت اور جمہوریت کی ضد قرار دی جاتی تھی
قِرْطاسِ اَبْیَض
(سیاست) وہ تحریر جو کسی خاص موقع پر اطلاع عام کے لیے حکومت کی جانب سے شبائع کی جاتی ہے
قَیدِ رَن٘گ
(سیاسیات) اختلافِ رن٘گ ، کالی اور گوری قوموں میں قانونی یا معاشرتی اختلاف (ان٘گ : Colour Bar) .
لَفْظی ہیر پھیر
لفظی بازی گری ؛ (سیاسیات) ہیر پھیر کی بات ، پیچیدہ گفتگو ، ٹالنے والی بات ؛ اُڑن گھائیاں نیز بسیار گوئی (انگ Circumlocution).
مُذاکَرَہ
کسی امر پر باہمی گفتگو، کسی مسئلے یا معاملے پر آپس میں بات چیت یا بحث کرنا، باہم ذکرکرنا، مباحثۃ
مُستَبِد
۱۔ استبداد کرنے والا ، وہ جو اکیلا کام کرے یا وہ جو کسی حق کا بلاشرکت غیرے مدعی یا مستحق ہو ؛ (مجازاً) جابر ، مطلق العنان ۔
مُسْتَعْمِر
آبادی چاہنے والا ؛ (سیاسیات) نوآباد کار ، نو آبادکاری کے بعد وہاں سے جانے والا ، سامراجی
مَشْرِقِ وُسْطیٰ
مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک (جو ایران سے مصر تک پھیلے ہوئے ہیں ان میں شام، اردن، اسرائیل، لبنان، سعودی عربیہ، ایران اور عراق شامل ہیں) کا علاقہ
مَمالِکِ مَحرُوسَہ
وہ ممالک جن کے دفاع اور خارجی تعلقات کی ذمہ داری کسی حد تک کسی دوسری بڑی طاقت کے ذمہ ہوں، وہ ممالک جو کسی دوسرے ملک کے حکمران کے ماتحت ہوں
مِیْثاقِ لَکھنَؤ
(سیاسیات) وہ معاہدہ، جو دسمبر۱۹۱۶ء میں ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں سیاسی مفاہمت کے لئے مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان ہوا اور جس میں مسلمانوں کے حق نیابت، نمائندگی کے تناسب اور کسی فرقے پر اثر انداز ہونے والے کسی قانون یا قرارداد پر عمل درآمد کی بابت اُصول طے پایا تھا، اس کے روحِ رواں قائداعظم محمد علی جناح تھے
مِیرِ تَشرِیفات
(سیاسیات) سرکاری آداب و رسومات کی بجاآوری پر مامور و متعین افسروں کا افسر (انگ : Chief of Protocol)
مِیر مَجلِس
۱۔ (i) صدرِ مجلس ، صدر نشین ، صدر انجمن ، (عموماً) کسی علمی یا ادبی محفل یا ادارے وغیرہ کا صدر ؛ منتظم اعلیٰ نیز میزبان ۔
نَظَرِیاتی اِخْتِلاف
کسی مخصوص نظریہ سے اختلاف یا انحراف، کسی تحریک کے مقاصد کی حصولیابی کے لیے دانشوران، محققین اور مفکرین کے مابین ہونے والی آراء، لائحہ عمل، عقائد اور نظریہ میں پائے جانے والے تضادات و اختلافات
نِیم وِفاقِیَہ
(سیاسیات) صوبوں یا ریاستوں کا اتحاد جو اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہوں اور مشترکہ مقاصد کے لیے باہمی معاہدے کے ذریعے تقریباً مستقل طور پر متحد ہوں ، نصف وفاقیت ، نصف وفاقی نظام ، بین الامملکتی اتحاد (انگ : Confederation) ۔
وَسطی جَماعَت
(سیاسیات) میانہ رو جماعت جو نہ دائیں بازو کے خیالات کی حامی ہو اور نہ بائیں بازو کے خیالات کی، اعتدال پسند جماعت
وَسطی گِروہ
(سیاسیات) میانہ رو جماعت جو نہ دائیں بازو کے خیالات کی حامی ہو اور نہ بائیں بازو کے خیالات کی، اعتدال پسند جماعت
وَطَن دار
(سیاسیات) وہ لوگ جنھیں سرکاری خدمات کے عوض تنخواہ کے بجائے زمین یا نقدی عطا ہوئی ہو نیز مالی ، کو توالی یا پٹواری وغیرہ ۔
وِفاقی نِظام
(سیاسیات) مرکزیت کا اُصول جس کے تحت ایک سیاسی نظام میں بعض اختیار مرکز کو دیے جائیں ، مرکزیت ، وفاقیت۔
وَلی عَہْد
بادشاہ اپنی زندگی میں جس شخص کے بارے میں حکم دے کہ میرے بعد یہ بادشاہ یعنی وارث تخت و سلطنت ہوگا، وارث ملک، بادشاہ کا جانشین
کاغَذاتِ نامزَدَگی
وہ فارم اور اسناد وغیرہ جو کسی ادارے کی ممبری کا امیدوار متعلقہ حاکم یا عہدہ دار کے دفتر میں مقررہ وقت کے اندر پیش کرتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔