’’اعداد‘‘ سے متعلق الفاظ
’’اعداد‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آحاد
اکائیاں، ایک سے نو تک کی گنتی یا ہندسے
آٹھواں
آٹھ کی طرف عددی نسبت، آٹھواں حصّہ کسی چیز کا، آٹھویں نمبر پر سات کے بعد ایک عدد زائد
اِرَم
عرب کے شہر عدن میں شداد (نسل عدد) کی بنوائی ہوئی جنت جسے اس نے نہایت عالی شا ن، خوبصورت، آرام دہ عمارتوں اور دلکش و رنگین باغات وغیرہ سے آراستہ کیا تھا اُس کی نظر میں یہ خدائے تعالیٰ کی جنت کا جواب تھا)
اَشْواق
آرزومندیاں، رغبتیں، (مختلف یا متعدد) شوق
اَعْداد سالِم
اعداد صحیح، پورے اعداد (جن میں کسر نہ ہو)
اَقَلّ
(تعداد یا مقدار میں) کم، کمتر، بہت کم
اَلْفِیَہ
الف (رک) سے منسوب: ہزار برس پر مشتمل مدت
اَمْصار
(متعدد) شہر، بستیاں، دیار، ملک
اَوثان
مجسمے، جن کی پرستش کی جائے، اصنام، بت (متعدد)
اَٹّھانْوے
نوے اور آٹھ کا مجموعہ، ستانوے اور ننانوے کے درمیان کا عدد
اَڑتالِیسْ
چالیس اور آٹھ، آٹھ اوپر چالیس، (ہندسوں میں) ۴۸
اَڑْسَٹھ
ساٹھ اور آٹھ، آٹھ اوپر ساٹھ، ( ہندسوں میں ) ۶۸
اِکِّیس
بیس اور ایک، نو کم تیس، (ہندسوں میں) ۲۱
اِکَن
(بہاڑا) ماقبل عدد کو ایک (گنتی) میں ضرب دے کر ، ایک میں ضرب دینے کے بعد.
اِکَٹّھا
ایک وقت میں، ایک ساتھ، ایک دفعہ میں
بارَہ
قلعے کی چار دیواری یا پشتہ
بَسِیط
وسعت، پھیلاو (مجازاً) فرش، سطح
پَچِّیس
بیس اور پان٘چ، تیس سے پان٘چ کم، ہندسوں میں 25
پَچہَتّر
پانچ اوپر ستر (ہندسوں میں) ۷۵
تِرْتَالیس
تینتالیس، تین اور چالیس، (ہندسوں میں) 43
تھوڑا
تنْگ، چھوٹا، (مجازاً) کم ہمت
تیرَہْوَاں
تیرہ سے نسبت رکھنے والا، تیرھواں، عدد تیرہ سے منسوب، بارہویں کے بعد کا عدد
تِیْسْواں
تیس سے نسبت رکھنے والا، ترتیب میں تیسویں مقام پر پڑنے والا
تیسوں
تیس کی جمع، تراکیب میں مستعمل
جَے
جیت بول بالا ؛ سلامتی یا خوشی (عموماً کسی کی فتح سلامتی تحسین اور خوشی کا نعرہ).
چَودَہْوِیں
چودھواں نیز چودہواں کی تانیث
دُوازْ دَہی
بارہ کا مجموعہ، بارہ، درجن
ساٹھ
تین بیسی کے مساوی عدد (نیز اس کی قیمت)، جو ہندسوں میں 60 (چھ اور صفر) سے ظاہر کیا جاتا ہے، اِکسٹھ سے پہلے اور انسٹھ کے بعد کی گنتی
سولَہ
دس اور چھ کا مجموعہ، پندرہ کے بعد کا عدد، چھ اور دس (۱۶) شانزدہ (فارسی)
سَینتالِیسواں
بہ لحاظ ترتیب چھیالیس کے بعد کا (عدد)
صَحِیح
۱.عیب یا غلطی سے مبرّا، نقص سے پاک، بے عیب.
عَددِ ذاتی
(ریاضی) عدد وصفی مثلاً: ایک، دو، تین وغیرہ بہ امتیاز عددِ ترتیبی جیسے پہلا، دوسرا یا تیسرا وغیرہ، وہ ہندسہ جو ایک مجموعے میں اکائیوں کی عدد ظاہر کرتا ہے لیکن ہر اکائی کا وہ ترتیبی مقام نہیں بناتا جو اسے ترتیب سے رکھی گئی اکائیوں کے مجموعے میں حاصل ہے
عَدَدی بَرْتَری
گنتی کی فوقیت، دوسروں کے مقابلے میں تعداد زیادہ ہونا
عَشَر
دس (۱۰) نو اور ایک کا مجموعہ، گنتی میں نو کے بعد کا عدد
ماہا
مہینے کا، مہینوں کا، جو ایک یا زیادہ مہینوں پر مشتمل ہو (عدد کے ساتھ تراکیب میں مستعمل)
مَمالِیک
مملوک کی جمع، بندے، (متعدد) غلام اور لونڈیاں
مُوازی
تخمین٘ہ، اندازاََ، قیاساََ (عموماََ گزوں (پیمائش) آنوں، (گنتی) کے ساتھ مستعمل)، ہم قیمت، ہم وزن، ہم نرخ
مَکسُور
ٹوٹا ہوا، شکستہ، (ٹکڑے کر کے) جدا کیا ہوا، طب: کوئی عضو یا ہڈی جو ٹوٹ گئی ہو
ناطِق
(ریاضیات) وہ (عدد) جس کا جذر صحیح اعداد میں نہ نکل سکے، غیراصم
نَمبَر لَگْنا
نمبر لگانا کا لازم، ترتیب وار ہونا، نیز باری ہونا
نَوَد
(گنتی) نو ّے ، دس کم سو کا عدد (۹۰)۔
نَوَد نُہ
(گنتی) ننانوے (۹۹) ، نو ّے اور نو ۔
وَسَطَین
دونوں وسط، درمیان کے دونوں (عدد)
ہزدہ
اٹھارہ ، دس اور آٹھ ، دو کم بیس ، ہژدہ
ہَشْت
(عدد) آٹھ، ہندسوں میں ۸، سات اور ایک کا مجموعی عدد، سات سے ایک عدد زائد
ہَشْت چَہار
(عدد) بارہ ، ہندسوں میں ۱۲ ؛ مراد : بارہ امام ۔
ہَفْت
(عدد) سات، سبع، چھ اور ایک کا مجموعہ
ہَفْتاد و دو
بہتر (۷۲)، ستر اور دو کا مجموعہ (عام طور پر مسلمانوں کے بہتر فرقوں کے لیے مستعمل)
ہَفْدَہ
(عدد) سترہ (۱۷)، سات اور دس کا مجموعہ
ہیٹے رَہْنا
پیچھے رہنا، ناکام (مقابلے وغیرہ میں).