زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’زربافی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’زربافی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پیٹا
(پتن٘گ بازی) اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور کا جھول جو کم ہوا یا وزنی ہونے کے باعث ڈور میں ڈھیل کے پیدا ہونے سے نمایاں ہوتا ہے۔
تاری پَیمَک
(زرباقی) زری کی وہ پیمک جس کے تانے کے درمیان ایک تار بادلے کا خوشنمائی اور چمک کے لیے ڈال دیا گیا ہو.
چَپُّو
ناؤ کھینے کی ڈان٘ڈ، پتوار ( چپّو کا ایک سرا چپٹا اور قدرے چوڑا ہوتا ہے جو ناؤ کھینے میں مدد دیتا ہے)
چُھو چھا
(زربافی، پارچہ بافی) تانے کے دونوں حصوں کو اوپر تلے حرکت دینے والا، بُنائی کا ایک آلہ جو حسب ضرورت چھوٹا بڑا بان٘س کی باریک تیلیوں، تار کے ٹکڑوں یا تاگے کی لڑوں سے باریک درزوں کی باڑ کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے ،راچھ ، رچھا ، گلا ،موتی کاٹا.
زَری توئی
(زربافی) پیمک ، دھنک ، پاؤ اِن٘چ سے پون اِن٘چ تک چوڑی ہوتی ہے - عام طور سے معمولی قسم کی کلابتوں کے تانے اور ریشم کے بانے بن کر تیّار کی جاتی ہے
زَری چِیرا
(زربافی) راجہ مہاراجہ کی پگڑیوں کے لیے سُنہری بادلے کا بنا ہوا ماڑواڑی ہندوؤں کی پگڑیوں کے لیے تیّار کیا ہوا کپڑا اس کا تھان چالیس گز سے لےِ کر پچاس ساٹھ گز تک طویل تین یا چار گرہ عریض اور عموماً سرخ رن٘گ کا ہوتا ہے
سَلَگ تار
(زربافی) جنتری میں کھنچا ہوا مُسلسل اور باریک سا تار جو کہیں سے ٹُوٹا نہ ہو ، نہ ٹُوٹنے والا تار .
لَپّا
(زربافی) معمول سے زیادہ چوڑا اور سنگین بناوٹ کا گوٹا جو دلہنوں کے دوپٹے کے آنچل یا پِشواز کے دامن پر ٹانکا جاتا ہے ، پلّو.
لَہْنی
(زرباقی) تارکش کی تپائی پر لگی ہوئی کنڈلی یاچرخی کی پھرکی، جو چرخی کےساتھ گھمائی جاتی ہے، تیراک
مَنکا
۔ (مالا یا تسبیح کا) سونے یا چاندی کا دانہ ، بیضوی شکل کا لمبوترا نگینہ ، ہر قسم کے چھوٹے گھونگے ، وہ مہرہ جو فقیر گلے میں ڈالتے ہیں ؛ (مجازاً) تسبیح یا مالا ۔
ٹُوٹَک
(زربافی) تار کشی کے موقع پر تار کے بار بار ٹوت جانے کی حالت (تار کی یہ حالت ایسی کھوٹی دھات کی وجہ سے ہوتی ہے جس کا تار نہیں بنتا)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔