زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’بدیع‘‘ سے متعلق الفاظ
’’بدیع‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِزْدِواج
(بدیع) مصرعوں کے آخر میں ایسے دو دو لفط لانا جن کا جزو آخر لفظاً متشابہ ہو، جیسے : مصاف، غلاف اور لاف، اعتکاف اور کاف، وغیرہ
اِسْتِتباع
لفظاً: پیچھے چلنے کی خواہش، پیچھے چلنا، ( بدیع) ممدوح کی مدح اس طور پر کرنا کہ اس سے ضمناً دوسری مدح پیدا ہو
اِیداع
(لفظاً) امانت دینا یا رکھنا ، (علم بدیع) ممحدوح کو ایسے الفاظ سے یاد کرنا کہ ان سے اس کا نام نکل آئے ، جیسے یوسف خان کی مدح میں کہیں کہ رات جو میں نے تیرے مصحف حسن سے فال کھولی تو سورۃ یوسف فال میں نکلی.
تَجاہُلِ عارِفانَہ
جان بوجھ کر انجان بننا، جانتے بوجھنے کے باوجود یہ ظاہر کرنا کہ ہم کچھ جانتے ہی نہیں (علم بدیع) کسی معلوم شدہ بات کو نا معلوم کی جگہ دینے کا عمل یا کسی کو جانتے ہوئے ان جان بننے کی حالت
تَناسُب
دو یا دو سے زیادہ چیزوں یا کسی چیز کے حصوں کی تعداد یا مقدار وغیرہ میں باہمی نسبت، نسبتی تعداد یا مقدار
تَوْشِیح
(لفظاً) گردن میں حمائل ڈالنا، ہار پہنانا، سنوانا، مختلف رنگ کے موتیوں کو کسی ہار میں مناسب اور موزوں فاصلوں پر پرونا
تَکافُو
ہم مرتبہ ہونا ، ہمسر و ہمدوش ہونا ، ایک دوسرے کا کفو ہونا ، آپس میں برابر ہونا ؛ دو چیزوں کے درمیان ایسی نسبت کو اگر ان میں سے ایک عقل یا خارج میں پائی جائے تو دوسری کا پایا جانا بھی ضروری ہو اور جب ایک غائب ہو تو دوسرے کا غائب ہونا بھی نا گزیر ہو .
حُسْنِ تَعْلِیل
(بدیع) وہ صنعت جس میں شاعر یا مصنف ایسی چیز کو کسی چیز کی علت فرض کرتا ہے جو درحقیقت اس کی علّت نہیں ہوتی، مثلاً پھول کے کھلنے کی وجہ یہ بیان کرنا کہ وہ بلبل کی نغمہ سنجی پر خوش ہو رہا ہے یا خوشی میں ہنس رہا ہے
لَف و نَشَر
(بدیع) (لَف کے معنی ہیں لپیٹنا اورنشر کے معنی کے ہیں پھیلانا) مذکر۔ علم بیان کی اصطلاح میں وہ صفت، جس میں اوّل چند چیزوں کا ذکر کرنا (بالترتیب یا بلاترتیب) اور پھرچند اور چیزیں بیان کرنا، جو پہلی چیزوں سے نسبت رکھتی ہوں مگر اس طرح کہ ہرایک کی نسبت اپنے منسوب الیہ سے مل جاوے، اس شعرمیں لفّ و نشرکیا مزہ دیتا ہے، جیسے، روئے پیٹے، مرے، ماتم میں وہ اتنا اے قدر، ہاتھ کی مہندی چھٹی آنکھ کا سرمہ چھوٹا (رونے سے سرمہ اور پیٹنے سے مہندی چھوٹ گئی)
لَف و نَشرِ غَیر مَرَتَّب
(بدیع) وہ صنعت جس میں لف کے مقابل نشر نہ ہو بلکہ اس کی ترتیب میں اختلاف ہو
لَف و نَشرِ مَرَتَّب
وہ صنعت جس میں نشر کی ترتیب لف کے مطابق ہو اور اس میں کچھ بھی الٹ پھیر نہ کرنا پڑے.
مُبالَغَہ
حد سے بڑھ کر تعریف یا بُرائی کرنا، بڑھا چڑھا کر بیان کرنا، اعتدال سے بڑھی ہوئی بات یاوہ گوئی
مُتَلَوّن
۱۔ رنگ بدلنے والا ، رنگ برنگ ہونے والا ؛ جس کے مزاج میں استقلال نہ ہو ، جس کے مزاج میں تلون ہو ۔
مُراعاتُ النَّظِیر
ایک شعری صنعت جس میں باہم مناسبت رکھنے والی چیزوں کا ایک جگہ ذکر کرتے ہیں مثلاً ایک شعر میں چمن، پھول، سبزے وغیرہ کا ذکر کرنا، اس کو صنعت تناسب بھی کہتے ہیں
مَقلُوب بَعض
(بدیع) وہ صنعت مقلوب جس میں لفظ کے حروف کو بلاترتیب مقدم ، موخر کر کے لفظ بنا لیا جائے ؛ جیسے : حمار ، ارحم ، رشک سے شکر وغیرہ
مَقلُوبِ مُستَوی
(بدیع) وہ صنعت مقلوب جس میں کوئی لفظ یا عبارت الٹ کر یکساں پڑھ سکیں، جس میں مصرع، فقرہ وغیرہ سیدھا الٹا یکساں تلفظ میں آئے، جیسے شعر: شو همره بلبل بلب هر مهوش - شکر بترازوی وزارت برکش، الفاظ: نون، واؤ، میم، کاواک، نادان، کبک، نان وغیرہ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔