تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"राई" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"राई" کے متعقلہ نتائج
رائی
سرسوں سے چھوٹا اور خشخاش سے برا ایک (تلہن کا) بیج، جو مزے میں کھٹا ہوتا ہے (بیشتر مولی وغیرہ کے اچار میں ڈالا جاتا ہے)، خردل،
رائی گیس
رائی سے مقررہ عمل کے ساتھ تیار کی ہوئی گیس جو دشمن پر بیہوشی یا شلہ زدگی کی غرض سے پھینکی جاتی ہے ، مسٹرڈ گیس
رائِینِیا
(نباتیات) دلدلی زمین میں اْگنے والا ایک پودا جس میں جڑ موجود نہ ہوتی تھی اس کی اونچائی تقریباً بیس سینٹی میٹر تھی
رائی لون تیری آنْکھوں میں
کسی کی تعریف کرنے سے پہلے عورتیں یہ فِقرہ کہتی ہیں تاکہ اس کو نظر نہ لگے ؛ مترادف : چشم بدورِ ، حف نظر ، نصیب اعدا.
رائی نون تیری آنْکھوں میں
کسی کی تعریف کرنے سے پہلے عورتیں یہ فِقرہ کہتی ہیں تاکہ اس کو نظر نہ لگے ؛ مترادف : چشم بدورِ ، حف نظر ، نصیب اعدا.
رائی لون چُولھے میں ڈالنا
جس کی کوئی خوبی کسی کی نگاہ پر چڑھے اس پر سے رائی اور نمک صدقے اتار کر نظر بد رفع کرنے کے لیے آگ میں ڈالنا.
رائی نون چُولھے میں ڈالنا
جس کی کوئی خوبی کسی کی نگاہ پر چڑھے اس پر سے رائی اور نمک صدقے اتار کر نظر بد رفع کرنے کے لیے آگ میں ڈالنا.
رائی نون تیرے دِیدوں میں
کسی کی تعریف کرنے سے پہلے عورتیں یہ فِقرہ کہتی ہیں تاکہ اس کو نظر نہ لگے ؛ مترادف : چشم بدورِ ، حف نظر ، نصیب اعدا.
رائی لون تیرے دِیدوں میں
کسی کی تعریف کرنے سے پہلے عورتیں یہ فِقرہ کہتی ہیں تاکہ اس کو نظر نہ لگے ؛ مترادف : چشم بدورِ ، حف نظر ، نصیب اعدا.
رائی کو پَرْبَت کَرے اور پَرْبَت کَرے رائی مان
خدا کی تعریف میں کہتے ہیں ، یعنی بنانے اور بگاڑنے والا خدا ہے
رائی کو پَرْبَت کَرے اور پَرْبَت کو رائی مان
خدا کی تعریف میں کہتے ہیں ، یعنی بنانے اور بگاڑنے والا خدا ہے
رائی کا پَرْبَت ہونا
نہایت چھوٹے درجے سے بہت بڑے درجے ہر پہنْچ جانا ، چھوٹے معاملے سے بڑا ہو جانا ، بات کا بتنگڑ بن جانا ، ذرا سئ باک کا بے سبب بڑھ جانا.
رائی ڈالْنا
پُھوٹ ڈلنا ، دو دلوں میں فاصلہ پیدا کرنا ، لڑوانا ، دُشمنی پیدا کرنا ، تقہم پرستوں کا خیال ہئ کہ رائی کے دانوں پر خاص منتر پڑح کر اور دُھونی دے کر ، اگر دو آدمیوں پر پھینکے جائیں تو وہ ایک دوسرے کے دُشمن ہو جائیں گے.
رائی کا پَرْبَت ہو جانا
نہایت چھوٹے درجے سے بہت بڑے درجے ہر پہنْچ جانا ، چھوٹے معاملے سے بڑا ہو جانا ، بات کا بتنگڑ بن جانا ، ذرا سئ باک کا بے سبب بڑھ جانا.
رائی بَھر ناتَہ اَور گاڑی بَھر آشْنائی
تھوڑا سا یا دور کا رشتہ بھی بہت سی یا قریبی ملاقات پر ترجیح رکھتا ہے
رائی اُتارْنا
رائی کو طشتری وغیرہ میں لے کر سر کے چاروں طرف گھما کر آگ میں جلانا، کہا جاتا ہے کہ اس عمل سے نظربد دور ہو جاتی ہے
پَرْبَت کو رائی کرے، رائی پَربَت مان
خدا چھوٹے کو بڑا اور بڑے کو چھوٹا کرنے پر قادر ہے، خدا میں بڑی قدرت ہے
آنکھوں میں رائی لون
اکثر عورتوں کے خیال میں نظر بد سے بچانے کا ایک فقرہ جو اس وقت کہا جاتا ہے جب کوئی کسی بچے یا چیز کو اس کے ظاہری یا باطنی حسن پر ٹوکے
پَرْبَت کو رائی کرے، رائی کو پَربَت مان
خدا چھوٹے کو بڑا اور بڑے کو چھوٹا کرنے پر قادر ہے، خدا میں بڑی قدرت ہے
پَرْبَت کو رائی کَرْنا
بڑی چیز یا بات کو چھوٹا یا معمولی بتانا (خدا کی صفات کے لیے کہ اس کے نزدیک بڑی سے بڑی چیز بے حقیقت ہے).
تُمھارے دِیدوں میں رائی نُون
(عو) تمھاری آنْکھیں نظر لگانے کے قابل نہ رہیں ، رک : تمھاری ایڑی میں کیا لگا ہے.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔