تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہمارا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہمارا" کے متعقلہ نتائج
ہَمارا حَلوا کھائے
(عو)کسی کو قسم کھلانے کے لیے یہ فقرہ کہتی ہیں ، یعنی اگر ہمارا کہانہ مانے تو ہمیں مرا ہوا دیکھے ۔
ہَمارا ہیئَت
(طبیعیات) دو مرتعش ذرات جو کسی لمحے اپنے معمول سے گزر رہے ہوں اور ان کی سمت بھی ایک جیسی ہو نیز جو مقدار میں یکساں یعنی صفر ہوں (انگ : In phase) ۔
ہَمارا حَلوا کھاؤ
(عو)کسی کو قسم کھلانے کے لیے یہ فقرہ کہتی ہیں ، یعنی اگر ہمارا کہانہ مانے تو ہمیں مرا ہوا دیکھے ۔
ہَمارا جَنازَہ دیکھو
کسی کو قسم دلانے کے لیے یہ فقرہ کہتے ہیں کہ اگر تم یہ کام نہ کرو تو ہمیں مردہ پاؤ گے ۔
ہَمارا جَنازَہ دیکھے
کسی کو قسم دلانے کے لیے یہ فقرہ کہتے ہیں کہ اگر تم یہ کام نہ کرو تو ہمیں مردہ پاؤ گے ۔
ہَمارا مُنْھ میں بھی زَبان ہے
ہم بھی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ، ہم بھی بات کرنے کی قدرت رکھتے ہیں.
ہَمارا ہاں سے آگ لائی نام رَکھا بیسندَر
ہماری چیز اور ہمیں سے دریغ ، پرائی چیز پر اِترانے والے کی نسبت بولتے ہیں.
ہَمارا تُمھارا خُدا بادشاہ اور خُدا کا بَنایا رَسُولؐ بادشاہ
کسی حکایت کے آغاز میں کسی بادشاہ کا ذکر کرنے سے پہلے یہ حمدیہ فقرہ کہتے ہیں ۔
کُدالی نَہ پھاوْڑا بَڑا ہَمارا
شیخی بہت ، پاس کچھ نہیں ، ڈہنگ مارے اور شیخی بگھارنے والے کی نسبت بولتے ہیں.
جو کوئی آوارا وہ بھائی ہَمارا
ہم جنس ہم جنس کی صحبت اختیار کرتا ہے، جو جیسا ہوتا ہے اس کے دوست احباب بھی ویسے ہی ہوتے ہیں.
آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا
میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا
آو جا گَھر تُمہارا کھانا مانگے دُشمَن ہَمارا
زبانی تواضع بہت مگر خرچ سے کترانا، جھوٹی خاطرداری کرنا، بخیل کے لیے مستعمل
کُچْھ اُودا نے دِیا کُچھ پُودا نے دِیا ہَمارا کام چَل ہی گَیا
اِدھر اُدھر سے اپنا کام نکال لینا ، تھوڑا تھوڑا بہت ہوتا ہے (اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو ادھر ادھر سے اپنا کام نکال لے).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔