تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گول" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گول" کے متعقلہ نتائج
گُول
۔(ف) رنگ۔ طرز۔ روش۔ مرکبات میں مستعمل ہے جیسے گندُم گوٗں۔ نیلگوں۔ گُون۔ (ھ) مونث۔ ۱۔ایک قسم کی گھاس جس سے چٹائی بناتے ہیں۔ ۲۔تھیلا جو ٹاٹ وغیرہ سے بناتے اور جس میں بیشتر غلّہ وغیرہ بھر کر گدھوں یا بیل پر لادتے ہیں۔ گوْں ۔(ھ۔ بالفتح) مونث۔ ۱۔پسند۔ ۲۔مطلب۔
گول ٹَھپَّہ
(آہن گری) آہن گر کا ایک اوزار جو گول شکلوں کو درست کرنے اور گول باریوں کو سیدھا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے.
گول بَسْتَہ
(معماری) محراب کے دہن میں لگانے کو چوبی سنگین یا دھات کا جالی دار بنایا ہوا پٹ جس کی شکل محراب کی شکل جیسی ہوتی ہے اور محراب کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، ادَھے کا بستہ
گول نُقْطَہ
گول نشان جو بطور علامت فُل اسٹاپ کے لیے استعمال ہوتا ہے صفر کا نشان (چو کور نقطے کے مقابل).
گول گَپّا
چھوٹی پھولی خستہ پوری جو سونٹھ زیرے کے پانی کے ساتھ کھائی جاتی ہے، پانی پوری، سونٹھ کے بتاشے
گول دُودا
کیچوا یا خاص طور پر کیچوے نما کوئی جان دار جو نقاریہ جان داروں کی انتڑیوں سے چپٹا رہتا ہے، پیٹ کا کیڑا ، جسم کے اندر رہنے والا باریک کیڑا.
گول کَرنا
(کسی بات یا چیز کو) موقوف یا ملتوی کرنا، ٹال دینا، کسی بات کو ٹالنے کے لیے خاموش اختیار کر لینا
گول میز
مدوّر میز، مستدبر میز، وہ میز جس کے اوپر کا تختہ گول ہو خصوصاً وہ داستانی میز جو گول شکل کی بنائی گئی تھی تاکہ فرقِ مراتب باقی نہ رہے، وہ گول میز جس کے چاروں طرف بیٹھ کر کچھ جماعتوں یا ملکوں کے رہنما کسی اہم موضوع پر بات کریں
گول اَشْرَفی
عہدِ اکبری کا ایک گول سکّہ جس کا وزن ۱۱ ماشے کا ہوتا تھا اور اس کی قیمت نو روپے ہوتی تھی
گول میزْ کانْفَرَنْس
(سیاسیات) ایسی کانفرنس جس میں مندوبین گول میز کے گِرد بیٹھ کر مسائل کو زیرِ غور لائیں تاکہ مراتب کا امتیاز باقی نہ رہے، مثال کے طور پر ۱۹۳۰ء میں جب متّحدہ ہندوستان میں سِول نافرمانی تحریک شروع ہوئی تو حکومتِ برطانیہ نے اہلِ ہند کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے پہلی بار لندن میں ایک کانفرنس بلائی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔