تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"پیسہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"پیسہ" کے متعقلہ نتائج
پَیسَہ
تانبے کا سکہ، ہندوستانی روپے کے سوے حصے کے برابر ایک مالیاتی اکائی کا نام، کیش، روپیہ، ںقد، دلوت
پَیسہ دھو کر اُٹھانا
ایک قسم کی منت، عورتیں مشکل کشا کے نام کا پیسہ دھوکر چھوڑتی ہیں، منت پوری ہونے پر خیرات کردیتی ہیں
چور پَیسَہ
ڈبل پیسا جو خاک میں گر کر مشکل سے پایا جاتا جاتا ہے، انگریزی پیسہ جو پرانے پیسہ سے موٹائی میں نصف ہوتا تھا
کالا پَیسَہ
کالا دھن ، غیر قانونی طرئقے سے کائی ہوئی دولت ، کسی کا ھق مار کر جمع کی ہوئی دولت ، غصب کیا ہوا ، لوٹا یا چرایا ہوا یا رشوت کا مال .
کھوٹا پَیسَہ
گِھسا ہوا پیسہ ، جعلی پیسہ ، وہ پیسہ جو بطور سکّہ قبول نہ کیا جائے ، وہ پیسہ جو بازار میں قبول نہ کیا جائے.
تَکْلے کا پَیسَہ
پیسے کے برابر ایک چھوٹا سا گول خشک کدو کے چھلکے یا سخت چمڑے کا ٹکڑا جس کو سوت کاتتے وقت تکلے میں پہنا دیا جاتا ہے تاکہ پندیا کا تاگا پیچھے کی طرف نہ جا سکے
کھیل خَتْم پَیسَہ ہَضْم
تماشا ہوچکا اب جائیے ، کسی کام ، بات یا امر کے مکمل یا ختم ہونے یا بچّوں کو ٹالنے کے لیے کہا جاتا ہے ، کسی معاملے میں تشنگی رہ جانے پر بھی کہا جاتا ہے ، کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے بغیر اُس کے ختم کردینے کا اعلان.
آیا پَیْسَہ آئی مَت، گَیا پَیْسَہ گَئی مَت
دولت انسان کو نئی نئی باتیں سمجھا دیتی ہے اور مفلسی اس کی مت مار دیتی ہے
نَمبَر دو کا پَیسَہ
ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی مال و دولت ، حرام کی کمائی ؛ وہ رقم جو ٹیکس سے بچنے کے لیے حکومت کے علم میں نہ لائی جائے
دھو کَر پَیسَہ اُٹھانا
(عور) مراد یا منّت مانتے وقت نیاز دلانے کے لیے چھلّے یا پیسے کو پاک کر کے رکھنا تاکہ کامیابی کے وقت اس کی شیرینی تقسیم کی جائے ، منت ماننا ، نیاز ماننا .
اَپنا ہی پیسہ کھوٹا، تو پَرَکھنے والے کا کیا دوش
جب اپنی اولاد نالائق ہے تو دوسرے کا کیا قصور، جب اپنی چیز ناقص ہو تو دوسرے کی نکتہ چینی پر کیا اعتراض
گانٹھ میں پَیسَہ نَہیں، پَتُریا کو دیکھ رُوائی آئے
مُفلسی میں رنڈی بازی ممکن نہیں ، شادی کرنے کو دل چاہے مگر پیسہ پاس نہیں ، ایسے کام کی خواہش کرنا جس کے وسائل نہ ہوں.
ہاتھ پَر گَرْم پَیسَہ رَکھنا
پیسہ گرم کر کے ہاتھ پر رکھ دینا (ایک سزا ہے جو پچھلے زمانے میں مجرموں کو دی جاتی تھی)
تلسی پیسہ پاس کا سب سے نیکو ہوئے، ہوتے کے بہن اور باپ ہیں، اَن ہوتے کی جوئے
گانٹھ کا پیسا ہی کام آتا ہے
مُفلِسی میں کھوٹا پَیسہ کام آتا ہے
ضرورت پر وہ چیز بھی کام آتی ہے جسے آدمی ناچیز سمجھ کر پھینک دیتا ہے ، یگانہ کیسا ہی برا کیوں نہ ہو آڑے وقت میں ضرور مدد کرتا ہے۔
رَنْڈی مانگے روپیہ لے لے میری مَیّا، پَھکَّر مانگے پَیسَہ چَل بے سالے کیسا
مرد عیّاشی پر خرچ کرتا ہے نیک کام پر خرچ کرنے سے گھبراتا ہے
جِس کے پَیسَہ نَہِیں ہَے پاس ، اُس کو میلَہ لَگے اُداس
جس شخص کے پاس پیسہ نہیں اسے کسی چیز کا لطف نہیں آتا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔