تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"شاہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"شاہ" کے متعقلہ نتائج
شاہ
كسی ملک، سلطنت یا مملكت كا خود مختار فرمانروا (خصوصاً جسے حكمرانی وراثت میں ملی ہو)، سلطان، بادشاہ
شاہ گَر
بادشاہ بنانے والا ؛ ایساشخص جو اپنے اثر و طاقت سے جسے چاہے بادشاہ یا حكمران بنائے ؛ بہت بااثر، بااقتدار.
شاہ بُن
ایک پھل جو خوشبودار ہوتا ہے اور خوشوں میں ہوتا ہے . اس كا اندرونی چھلكا جب خشک ہو جاتا ہے تو پھٹ كر مینگ ظاہر ہوتی ہے جس كا رنگ سبز پستئی ہوتا ہے ، مزہ شیریں اور چكنا ہوتا ہے ، حبۃ الخضرا (رک) كی ایك قسم.
شاہ رُخی
اشرفی ؛ ایک سكہ جو شاہرخ مرزا امیر تیمور كے بیٹے كے نام سے شاہ رخی كہلاتا تھا ، مقدار میں سات آلے كے قریب ہوتا تھا.
شاہ بَلُوط
بلوط كی ایک قسم جس كی شكل گول اور چپٹی ہوتی ہے اور جو زیادہ شیریں اور لذیذ ہوتی ہے ، اس كا درخت دو قد آدم كے برابر اُونچا ہوتا ہے
شاہ پَسَنْد
ایک بیل جو دوسری چیزوں پر چڑھتی ہے، اس كے پتے لوبیے كے پتوں كی طرح ہوتے ہیں مگران سے چوڑے اور پھول سفید خوش منظر ہوتاہے، جب پھول سوكھتا ہے تو اس كے تلے گھنڈی بندھتی ہے جس كے اندر دو تین دانے ہوتے ہیں، شاید حب النیل كی قسم سے ہے
شاہ نَشِیں
۱. بادشاہ كے بیٹھنے كی جگہ ؛ (مجازاً) وہ برآمدہ جو آگے نكلا ہوا ہو جس پر اكثر بادشاہ بیٹھ كر لوگوں كو درشن دیا كرتے تھے ، بادشاہ كی نشست كے طرز پر بنا ہوا ایک بڑا محراب دار طاق ، اونچی جگہ یا نشست.
شاہ اَمْرُود
ناشپاتی كی ایک قسم جو بڑی اور گول اور باریک چھلكے والی ہوتی ہے ، اس میں خوشبو بہت ہوتی ہے. خراسانی ناشپاتی.
شاہْتَرَّہ
ایک نہایت تیز اور تلخ ساگ كا نام جو دوا میں كام آتا اور مصفی خون خیال كیا جاتا ہے ، بِت پاپڑہ.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔