تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سات" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سات" کے متعقلہ نتائج
سات
(قمار بازی) مولہی کے کھیل میں ۳ یا ۷ یا ۱۱ یا ۱۵ کوڑیاں، چت آنا اور چوسرکے کھیل میں پانسوں کا اس طرح پڑنا کہ ایک پر پانچ دائرے اور دو پر ایک ایک دائرہ شُمار ہو
سات سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی
بہت سے بُرے کام کرکے نیک کام کا اَرادہ کرنا ، کثرت سے گناہ کرکے توبہ پر آمادہ ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.
سات خَط
(خوش نویسی) درج ذیل سات طرح کی لِکھاوٹیں، ثلث، محقق، توقیع، ریحان، رقاع، نسخ، نستعلیق خوش نویسی کی سات روشیں
سات اَناج
گیہوں ، دھان ، جَو ، باجرہ ، مکئی ، جوار اور چنے (عورتیں ان کو پکا کر کسی مفت پُوری ہونے کے موقع پر بان٘ٹتی ہیں).
سات دھار ہو کَر نِکَلْنا
ہضم نہ ہونا اور دستوں کی صورت میں بہ کر نکل جانا، کھایا پیا پھوٹ پھوٹ کر نکلنا
سات سُہاگْنوں کو کِھلانا
(عور) نیک شگون کے لیے ایسی سات عورتوں کو جن کے خاوند زندہ ہوں منّت کا کھانا کِھلانا.
سات سُہاگَنوں کا ہاتھ لَگْوانا
(عور ایسی سات عورتوں سے جن کے خاوند زندہ ہوں نیک شگون کے لیےشادی کا جوڑا قطع کرانا.
سات پانچ پَکْوا ، نَہ ایک گُولَر
(پکوا - ایک بے مزہ جنگلی پھل ہے) ایک گولر سات پان٘چ پکووں سے بہتر ہے ایک اچّھی چیز بہت سی خراب چیزوں سے بہتر ہے.
سات دَفْعَہ صَدْقے اُتارْنا
(عور) پیشتر صدقہ اُتارتے وقت صدقے کی چیز ساتھ دفعہ سر کے گِرد پھراتے ہیں ، اس فعل کو سات دفعہ صدقے اُتارنا کہتے ہیں ؛ صدقے کی چیز سے بھی زیادہ حقیر سمجھنا.
سات سِنْگار
عورتوں کی درج ذیل سات قسموں کی آرائش: مہندی، سرمہ، پان، مسی، چوٹی، چوڑی اور افشاں کی آرائشیں
سات تَووں سے مُنْہ کالا کَرْنا
(نفرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں) نہایت ذلیل سمجھنا ، خاطر میں نہ لانا ، بہت ذلیل کرنا ، بات نہ پُوچھنا ، نِکالا دینا.
سات سَمُنْدَر
دنیا کے سات قدیم دریا یا بحر اعظم (بحر اخضر، بحر عمان، بحر قلزم، بحر روم، بحر اسود، بحرظلمات اور بحر بربر)
سات سِنْگھار
عورتوں کی درج ذیل سات قسموں کی آرائش: مہندی، سرمہ، پان، مسی، چوٹی، چوڑی اور افشاں کی آرائشیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔