تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"زمین" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"زمین" کے متعقلہ نتائج
زَمِین چَڑ٘ھنا
گھوڑے (نیز سواری کے کسی جانور) کا اس طرح مسافت طے کرنا کہ پہلے دن دو میل دوسرے دن تین میل اور اسی طرح بتدریج اس کی تیز رفتاری کی مشق بڑھتی جائے اور وہ طویل ترین فاصلے طے کرنے میں مشاق ہوجائے
زَمِین پَر چَڑ٘ھنا
بہت زیادہ مسافتیں طے کرنا، گھوڑے کا روز بروز تگ و تاز میں زور پکڑنا، تیز رفتاری میں مشّاق ہونا
زَمِین ٹَل جائے اَور یہ نَہ ٹَلے
یہ بلا تو آکے رہے گی ، خواہ کچھ ہو ، یہ مصیبت تو بہر صورت نازل ہو گی ، یہ شخص تو چاہے کچھ بھی ہو اپنی جگہ سے ہلے گا نہیں ، یہ حکم تو ہر صورت میں واجب التعمیل ہے
زَمِین جُن٘بَد نَہ جُن٘بَد گُل مُحَمَّد
چاہے زمین اپنی جگہ سے سرک جائے مگر فُلاں آدمی ٹس سے مَس نہ ہو گا (ٹس سے مس نہ ہونے والے یا اپنی بات پر اڑے رہنے والے کے متعلق کہتے ہیں)
زَمِینِ خالِصَہ
سرکاری زمین جس میں کسی اور کا حق نہ ہو ، شاہی زمین جس پر لگان صرف ملکی ضروریات کے تحت وصول کیا جائے ۔
زَمِین پامال ہونا
(شاعری) جب کسی ردیف قافیے اور بحر میں بہت سی غزلیں کہی جا چکی ہوں تو اس صورت میں کہا جاتا ہے کہ یہ زمین پامال ہے
زَمِین پائِمال ہونا
(شاعری) جب کسی ردیف قافیے اور بحر میں بہت سی غزلیں کہی جا چکی ہوں تو اس صورت میں کہا جاتا ہے کہ یہ زمین پامال ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔