تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جھاڑو" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جھاڑو" کے متعقلہ نتائج
جھاڑُو
سینکوں، ناریل کی تیلیوں یا کھجور کے پتّوں یا کسی اوردرخت کے لمبے تنکوں اور باریک شاخوں وغیرہ کا مُٹّھا جو ایک سرے سے بندھا ہوتا ہے اورکوڑا کرکٹ اور گرد وغبار صاف کرنے کے کام آتا ہے، جاروب، بہاری سوہنی
جھاڑُو بَندھی رَہنا
خاندان کے لوگوں میں باہم اچھے تعلقات رہنا ، باہم میل جول ہونا ، اتحاد ہونا ، انتشار سے محفوظ رہنا.
جھاڑو دبانا
آندھی روکنے کا ٹوٹکا، بعض کا اعتقاد ہے کہ جھاڑو کو پتھر، سل کے یا پلنگ کے پائے کے نیچے دبانے سے آن٘دھی اتر جاتی ہے
جھاڑُو تارا
(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، دم دار ستارہ، پونچھ والا ستارہ، دنبالہ دار ستارہ
جھاڑُو کی تِیلی
جھاڑو کی سین٘ک یا تنکا (جس کے لگنے سے عورتیں سمجھتی ہیں کہ اس کے مانند آدمی دبلا پتلا و لاغر ہو جائے گا)، مجازاً: پتلا دبلا، حقیر شے، منحوس شے یا شخص
جھاڑُو کی گھاس
جھاڑو کی سین٘ک (رک) کا پودا جس کے تنے کے بالائی حصے پر بالی اور بالی میں چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جنھیں اس کا بیج کہا جاتا ہے .
جھاڑُو کی سِینک
ایک خود رو گھاس کا پتلا بالائی حصّہ جو تنکا کہلاتا ہے ان تنکوں کی جھاڑو بنتی ہے اور مختلف کاموں میں بھی استعمال کرنے ہیں.
جھاڑُو کی گھانس
جھاڑو کی سین٘ک (رک) کا پودا جس کے تنے کے بالائی حصے پر بالی اور بالی میں چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جنھیں اس کا بیج کہا جاتا ہے .
مَکَّہ میں جھاڑُو دینا
کھانے کے برتن کا کل کھانا کھا کر بالکل صاف کر دینا ، سب کھا لینا ، (اس جگہ کعبے شریف میں جھاڑو دینا بھی رائج ہے) ۔
مَکّے میں جھاڑُو دینا
کھانے کے برتن کل کھانا کھا کربالکل صاف کر دینا ، سب کھا لینا (اس موقع پر کعبے شریف میں جھاڑو دینا بھی رائج ہے)
پُھول جھاڑُو
وہ جھاڑو جو پانی کے کنارے اُگنے والی گھاس کے ان تنکوں سے جن کے سروں پر پھول ہوتے ہیں بنائی جاتی ہے .
صُورَت پَر جھاڑُو پِھرْنا
چہرے کی رونق جاتی رہنا ، بُرا ہونا ، غارت ہونا ؛ بہت نفرت کے باعث صورت نہ دیکھنا ؛ نیست و نابود کر دینا۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔