تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بَلیٰ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بَلیٰ" کے متعقلہ نتائج
بِلّی
بالوں دار کھال کا ایک گوشت خور جن٘گلی اور پالتو جانور جو شیر کے خاندان سے مگر اس سے بہت چھوٹا ہوتا ہے اور جو گھروں میں عموماً چوہوں کا شکار کرتا ہے، گربہ، بلائی
بَلیلَہ
بڑے مازو کے برابر اس سے کسی قدر بڑا پھل جس کا رنگ زرد یا مٹیالا اور ذائقہ تلخ اور کسیلا ہوتا ہے، اس پھل کا پوست بطور دوا استعال ہوتا ہے عموماً چورن وغیرہ میں، بہیڑہ
بَلَیلَہ
بڑے مازو کے برابر اس سے کسی قدر بڑا پھل جس کا رن٘گ زرد یا مٹیالا اور ذائقہ تلخ اور کسیلا ہوتا ہے، اس پھل کا پوست بطور دوا استعال ہوتا ہے عموماً چورن وغیرہ میں ، بہیڑہ
بِلّی کا راسْتَہ کاٹْنا
(لفظاً) چلنے رہگیر کے سامنے سے بلی کا ادھر سے ادھر گزر جانا، (مراداً) منحوس شگون ہونا.
بَلّی ڈُباو
(ملاحی) (پانی کے لیے) تقریباً دس گز گہرا ، دریا کا وہ حصہ جہاں بلی سے کشتی چلانا ممکن نہ ہو
بِلّی جَب گِرْتی ہَے تو پَنْجوں کے بَل
ہوشیار آدمی مصیبت میں گھبراتا نہیں اور اپنی حفاظت کا اس وقت بھی خیال رکھنا
بَلَیّاں لینا
بلائیں لینا، بلہاری جانا، واری جانا، قربان ہونا (عورتیں جب کسی عزیز کو پیار کرتی ہیں یا کسی سے نہایت خوش ہوتی ہیں، تو وہ اپنے دونوں ہاتھ اس کے سر پر پھیر کر اپنی کنپٹیوں پر دونوں ہاتھوں کی انگلیاں رکھ کر چٹکاتی ہیں اور اس سے مراد ہوتی ہے کہ اس کے سر کی تمام بلائیں ہم نے اپنے سر لے لیں، صدقے ہونا، قربان ہونا
بِلّی کا رونا
بلی کا ایسی آواز نکالنا جیسے وہ رو رہی ہے (کہا جاتا ہے کہ یہ منحوس شگون ہے) ؛ کسی عمارت کا ویران غیر آباد یا منحوس ہونا ، مکان پر نحوست برسنا.
بِلّی اُلانگْنا
(لفظاً) جس طرف سے بلی گزری ہو اس راستے کو کاٹ کر آنا (جسے لوگ منحوس اور لڑائی فساد وغیرہ کی علامت خیال کرتے ہیں)
بَلِیناس
تقریباً ۲۶۲ قیل مسیح کا ایک مشہور ریاض داں اور فلکیات کا ماہر جس کی کئی کتابوں کا عربی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے (علمی ادبیات میں مستمعل).
بِلّی اَپْنی گھات میں چُوہا اَپْنی گھات میں
دونوں حریف اپنے اپنے فائدے یا داؤں چلانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔