تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بادشاہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بادشاہ" کے متعقلہ نتائج
بادشاہ پَسَند
جو بادشاہ کو پسند ہو، جو سلاطین و حکام وغیرہ کی پسند کے قابل ہو، اپنی صنف میں اعلیٰ درجے کا
بادشاہ گَردی
ایسی حالت یا زمانہ جس میں کسی خاص حکمران کا حکم نہ چلے بلکہ کئی امرا یا بادشاہ اپنا اپنا حکم چلائیں، بدنظمی، ابتری، سیاسی انتشار، لاقانونیت
بادشاہ ماری پودْنی ہَم بَیر بَساوَن جائیں
مقابلے کے موقع پر ڈرپوک کا ساتھ دے کر اپنے آپ کو کیوں مصیبت میں ڈالا جائے .
بادشاہ اور عاشِق دُوسرے کو نَہِیں دیکھ سَکتا
عاشق رشک کی وجہ سے اور بادشاہ ملک میں فساد ہونے کو وجہ سے اپنے سوا دوسرے کو گوارا نہیں کر سکتا
بادْشاہ مات
وہ کشت جس سے مات ہو جائے، ہرا دینے والی بازی ایسی چال چلنا جس سے مخالف کو شکست ہوجائے ہوشیاری و مہارت سے مد مقابل کو ہرا دینے والی چال چلنا، شہ مات زیادہ مستعمل ہے
بادْشاہانَہ
بادشاہوں سے متعلق، بادشاہوں کے لائق، بادشاہوں کی طرح کا، شاہی شان و شوکت کے انداز کا، عالی شان
اَگَڑ بادشاہ
' گیندکا ایک کھیل (جس کی صورت یہ ہوتی (کم سے کم) چار کھلاڑی کسی دیوار سے ملی ہوئی زمین پر تقریباً چار ہاتھ کی چوکور لکیر بناتے ہیں ، پھر ایک ٹھیکری اٹھا کر کسی لڑکے کو شور بناتے یہیں ، چور گھیرے میں دیوار کے پاس کھڑا ہوجاتا ہے باقی لڑکے گھیرے کے باہر رہتے ہیں . باہر والا ایک لڑکا دیوار مین زور سے گیند مارتا ہے ، اگر گیند وہاں سے اچھل کر گھیرے سے باہر کے لڑکوں کو مل گئی تو وہ گیند چور لڑکے کو مارتے ہیں ، اور گیند گھیرے کے اندر گری یا چور نے دبوچ لی تو باہر والوں کو مارتا ہے ، اور باہر والے اس کی چوٹ سے بچتے ہیں ، جس کے وہ گیند لگ جاتی ہے وہی چور ہو جاتا ہے اور پہلا گھیرے سے نکل کو باہر والوں میں شامل ہوجاتا ہے
وَقْت کے بادشاہ ہَیں
بہت وسیع اختیارات رکھتے ہیں ؛ (طنزاً) نہایت لاپروا ہیں ، نہایت بے فکر اور بے غم ہیں ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔