تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"املی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"املی" کے متعقلہ نتائج
اِمْلی
ایک بہت چھوٹی چھوٹی اور ترش پتیوں کا گھنا درخت اور اس کی پھلی جسے چھیل کر کھٹائی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، کٹارا، تمر ہندی
عَمَلی تَحَوُّل
عملی تحول سے مراد کسی ہندسی شکل کے مساوی الرقبہ دوسری شکل بنانا ہے عملی تحول میں رقبہ سے متعلق ہندسی مسائل کا اطلاق ہوتا ہے ۔
عَمَلی ٹوپی
جادو کی ٹوپی ، ایسی ٹوپی جسے سر پر اوڑھنے سے انسان دوسروں کی نظر سے چھپ جائے مگر اسے سب کچھ دکھائی دے ، سلیمانی ٹوپی ۔
گورَکھ اِملی
افریقہ کا ایک بڑا درخت جس کا تنا موٹا اور پتّا بہت بڑا ہوتا ہے، اس کی لکڑی کمزور ہوتی ہے جس میں بہت جلد دیمک لگ جاتی ہے
آم املی کا ساتھ ہے
دو عجیب باتیں اکٹھی ہوئی ہیں، عجوبہ بات ہے، آم اور املی مختلف موسموں میں پھلتے ہیں
عَمَلیِ تَفْسِیر
عملی طور پر کی جانے والی تشریح ، عمل کے ذریعے سے کسی بات کی وضاحت کرنا ، عملی شکل ۔
اَراضیِ اُمْلی
موضع یا مزروعہ جو زمیندار کو سرکار کی طرف سے براے معاش مع قبضہ دیا جائے اور جس کا دو ثلث محاصل حق سرکار اور ایک ثلث حق زمیندار ہو۔
عَمَلی تَنْقِید
(ادبیات) کسی ادبی یا تنقیدی نظریے کی روشنی میں کسی فنکار یا فن پارے کا تنقیدی مطالعہ
کَھجُور سے اُکْتا کر اِمْلی پَر آنا
اعلیٰ چیز کو چھوڑ کر ادنیٰ کی طرف رجوع کرنا ، مزیدار چیز سے بدمزہ چیز کی طرف آنا.
یِہ کَہیں زَمِیں وہ کَہیں آسمان، یَہ کَہیں آم وہ کَہیں اِملی
شدید اختلاف رائے ظاہر کے لیے بولتے ہیں یعنی یہ کچھ کہتے ہیں اور وہ کچھ اور کہتے ہیں، ایک کہے دن دوسرا کہے رات
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔